محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی کا انٹرویو

السلام علیکم! میں ہوں آپ کی میزبان مریم افتخار اور میرے ساتھ ہیں محمد ظہیر، نور سعدیہ شیخ، فہد اشرف اور حمیرا عدنان.

ارے یہ کیا، مجھے فوجی بینڈ کی یہ آوازیں کہاں سے آ رہی ہیں؟ نوٹوں کے ان ڈھیروں ہاروں کے پیچھے یہ کون ہیں؟ کہیں وہی تو نہیں کہ ہماری اردو محفل کی رونق جن کے دم سے ہے، ہر دھاگے میں جن کی خوشبو ہے، جن کی سادہ لوحی اور خوش مزاجی اپنی مثال آپ ہے اور جنہوں نے اس انٹرویو کے لیے خصوصی شیروانی آرڈر کرائی ہے.
ارے یہ کیا عدنان بھائی! رنگ تو کوئی اور لے لیتے...سیدھا ہی میرون......! :battingeyelashes:

جی ہاں آپ سب کی بھرپور تالیو‍ں(ریٹنگز) میں تشریف لاتے ہیں شیروانی میں ملبوس ہمارے بہت ہی پیارے محفلین محمد عدنان اکبری نقیبی صاحب!
 
آخری تدوین:
سوالنامہ:

1) آپ کے نام کا آپ کی زندگی پر کیا اثر ہے؟ نیز آپ کو عمر بھر کن کن ناموں سے بلایا جاتا رہا ہے؟

2) آپ کے نام میں مزید جن اشخاص کا ذکر /حوالہ ہے ان کا تعارف ہم سے بھی کروائیے۔ نیز یہ بھی بتائیے کہ رمضان المبارک میں آپ کی کن مصروفیات میں اضافے کے باعث محفل پر آپ کی سرگرمی میں کچھ کمی آئی ہے؟

3) آپ عمر کی کتنی بہاریں دیکھ چکے ہیں اور آپ کا ذریعہ معاش کیا ہے؟

4) اردو محفل کا آپ کی زندگی میں کیا کردار ہے؟ یعنی جب آپ محفل پر لاگ ان نہیں ہوتے اس زندگی میں کوئی تبدیلی اس لاگ ان کے وقت کی وجہ سے آتی ہے یا آئی ہے؟ یہاں آنے سے پہلے اور یہاں آنے کے بعد کی اپنی شخصیت میں کیا فرق پاتے ہیں؟

5) کس بات پر شدید غصہ آتا ہے مگر اکثر اوقات پینا پڑتا ہے؟

6) آپ اردو محفل پر اتنی دیر سے کیوں آئے اور پہلی بار یہاں آنے کا کیا بہانہ بنا؟ نیز اردو محفل پر آپ کی شخصیت اور اردو محفل سے باہر آپ کی شخصیت میں کیا فرق ہے؟

7) اردو محفل پر کن پانچ شخصیات سے آپ نے سب سے زیادہ سیکھا ہے اور کیا؟

8 ) آپ کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی اور سب سے بڑی ناکامی کیا ہے؟

9) آپ کے تجربات زندگی کا نچوڑ کیا ہے جو آپ ہم سے شئیر کرنا چاہیں؟

10) اگر آپ کو ایک دن کی بجائے ایک سال کے لیے اردو محفل کا منتظم بنا دیا جائے تو ہمیں یہاں کیا کیا بہتری اور تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے؟

:)
 
آخری تدوین:
وعلیکم السلام ،
آپ تمام محفلین اور انٹرویو پینل کا بہت شکریہ جو ہماری شیروانی کی لاج رکھتے ہوئے ہمیں انٹرویو کے لیے منتخب کیا ،گھرکی مصروفیات کی وجہ سے محفل پر کل ہماری غیر حاضری رہی ۔انتظار کے لیے معذرت خواہ ہوں ۔
1) آپ کے نام کا آپ کی زندگی پر کیا اثر ہے؟ نیز آپ کو عمر بھر کن کن ناموں سے بلایا جاتا رہا ہے؟
ماشاءاللہ ،
اپنی زندگی پر نام کے اثرات جانچ نے کا خیال ہمارے دل میں نہیں آیا اور نہ کبھی اس طرف توجہ رہی ، زندگی کے نشیب و فراز انسان کے اپنے کردار اور اخلاق کی بدولت آتے رہتے ہیں ۔انسان کے اپنے اعمال کے اثرات ہی حالات زندگی کا ٹھیک تعین کرتے ہیں ۔
والدین کی جانب سے عدنان نام عطا ہوا اور عزیز و اقارب لاڈ میں عدو ،کالے خان اور یار دوست بھی عدو کے نام سے بلاتے تھے اور اب نیا لقب بابا ملا ہے ۔
2) آپ کے نام میں مزید جن اشخاص کا ذکر /حوالہ ہے ان کا تعارف ہم سےبھی کروائیے۔ نیز یہ بھی بتائیے کہ رمضان المبارک میں آپ کی کن مصروفیات میں اضافے کے باعث محفل پر آپ کی سرگرمی میں کچھ کمی آئی ہے؟

اکبری
یہ حوالہ ہمیں بیعت ہونے کے بعد عطا ہوا ، ہمارا تعلق روحانی سلسلے سلسلہ عالیہ نقیبیہ سے ہے ،میرے پیر ومرشد حضرت خواجہ صوفی حاجی رانا محمد اکبرشاہ نقیبی رحمتہ اللہ علیہ ہیں ۔
نقیبی
یہ بھی بیعت ہونے کے بعد عطا ہوا، ہمارے پیر و مرشد ؒ کے پیر حضرت خواجہ و خواجگان صوفی فقیر محمد نقیب اللہ شاہ رحمتہ اللہ علیہ ہیں ۔
رمضان المبارک میں جاب پر کچھ اضافی مصروفیات ہوتی ہیں اور کچھ روزے کی وجہ سے بھی طبعیت میں سستی رہتی ہے ،بس اس لیے ہی کچھ سرگرمیوں میں ٹھنڈ کے اثرات نمایاں ہو گئے ہیں ۔
3) آپ عمر کی کتنی بہاریں دیکھ چکے ہیں اور آپ کا ذریعہ معاش کیا ہے؟
40 ویں بہار ہم نے گزشتہ سال نومبر میں دیکھی ہے ، ذریعہ معاش پرائیوٹ ٹیکسٹائل مل میں ملازمت کی صورت ہے ۔
4) اردو محفل کا آپ کی زندگی میں کیا کردار ہے؟ یعنی جب آپ محفل پر لاگ ان نہیں ہوتے اس زندگی میں کوئی تبدیلی اس لاگ ان کے وقت کی وجہ سے آتی ہے یا آئی ہے؟ یہاں آنے سے پہلے اور یہاں آنے کے بعد کی اپنی شخصیت میں کیا فرق پاتے ہیں؟
اردو محفل نے میری زندگی میں آکر نمایاں کردار ادا کیا ہے ، میرا محفل سے رشتہ بنائے کم و بیش 17 ماہ ہوئے ہیں مگر ان 17 ماہ میں مجھےمحفل سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ۔
5) کس بات پر شدید غصہ آتا ہے مگر اکثر اوقات پینا پڑتا ہے؟
جو لوگ بےجا ضد اور بحث کرتے ہیں ، مگر میں غصے کا اظہار کرنے سے زیادہ غصہ پینا پسند کرتا ہوں ۔
 
آخری تدوین:
6) آپ اردو محفل پر اتنی دیر سے کیوں آئے اور پہلی بار یہاں آنے کا کیا بہانہ بنا؟ نیز اردو محفل پر آپ کی شخصیت اور اردو محفل سے باہر آپ کی شخصیت میں کیا فرق ہے؟
انٹریٹ کا استعمال ہمارے مشاغل کا حصہ رہا ہے ، پچھلے کچھ سال پہلے اردو ٹائپ کرنے کا شوق پیدا ہوا ،آفس کے سسٹم میں کافی تلاش کے بعد پاک اردو انسٹالر ڈاؤن لوڈ کی اور اس سائٹ کی مدد سے اردو ٹائپ کرنا سیکھی ۔اس ہی سیکھنے کے عمل کے دوران ہم نے محفل کو دریافت کیا اور خود کو کولمبس کے مساوی مان لیا۔
اردو ویب کو اوپن کرکے جائزہ لیا ، جائزہ لینے پر ہمیں محفل پسند آئی ،ہم نے آئی ڈی بنائی اور اس دن کے بعد سے ہماری تربیت کا دور شروع ہے۔
محفل پر اور محفل سے باہر ہماری شخصیت متنازعہ ہے،
 
آخری تدوین:
7) اردو محفل پر کن پانچ شخصیات سے آپ نے سب سے زیادہ سیکھا ہے اور کیا؟
جناب الف عین سر ،
آپ اردو ادب کا نایاب اور قیمتی خزانہ ہیں ۔بے لوث اور بلامعاوضہ اردو زبان کی ترقی کے لیے سرگرم عمل ہیں ۔آپ کی جانب سے نوزائیدہ شعراء کی پرورش اور تربیت اردو ادب کے لیے روشن مستقبل کی نوید ہے ۔مجھے جناب سے بے لوث خدمت کا جذبہ ملا ۔
محمد وارث سر ،
آپ کی علمی قابلیت اور اردو ادب ،علمی مشاہدے سے میں بہت متاثر ہوں ،آپ کی خوش مزاجی مجھے بہت پسند ہے ۔کڑوی اور ناپسندیدہ گفتگو کرنے والے کو لاجواب کردینے کا فن کوئی آپ سے سیکھے ۔میں نے محمد وارث سر سے وسیع قلبی اور اعلی ظرفی کا ہنر سیکھا ۔
محمد تابش صدیقی بھیا ،
بھیا محبت اور ایثار کے پیکر ، سیکھو اور سیکھاؤ کے فلسفے پر عمل پیرا ہیں ۔مھفلین کی مدد کے لیے ہردم حاضر خدمت رہتے ہیں ۔بلا وجہ کی ضد بحث سے گریز کرتے ہیں ۔بھیا کے ٹھنڈے پرسکون مزاج سے مستقل مزاجی سیکھی ۔
جاسمن آپا ،
آپا محفل کی ہر دلعزیز شخصیت ہیں ۔پرخلوص دعائیں اور بے لوث محبت آپا کی شخصیت کا روشن پہلو ہے ۔آپا محفل کو ایک گھر کا درجہ دیتے ہوئے اپنی یا پرائی کوئی بھی پریشانی یا مسئلہ محفل میں پیش کرکے اس کا بہترین حل تلاش کرلیتی ہیں ۔ آپا سے سیکھا کہ بے لوث محبت اور کسی کے دکھ درد کا احساس کیسے کیا جائے ۔
سید عمران بھیا ،
بھیا ہمارے لیے محفل کی منفردشخصیت ہیں، بھیا کےمحفل پر بیک وقت مختلف انداز دیکھنے کو ملتے ہیں ۔جیو اور جینے دو ،ہنسو ہنساؤ شاید بھیا کا فلسفہ ہے ۔میں نے بھیا سےخوش مزاجی سیکھی ۔
 
آخری تدوین:
8 ) آپ کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی اور سب سے بڑی ناکامی کیا ہے؟
انسان کی تمناؤں اور امیدوں کی کوئی حد نہیں ہوتی ، خوب سے خوب تر کی چاہ میں وہ کامیابی کے زینے چڑھتا چلا جاتا ہے مگر وہ پھربھی مطمئن نہیں ہوتا ۔
میں اپنے آپ کو اس وقت کامیاب سمجھوں گا جب دم آخر اللہ کریم راضی ہوجائیں ۔
میں اُس وقت خود کا ناکام ترین تصور کرتا ہوں جب میں کسی انسان کے رنج وغم کی وجہ بنتا ہوں۔
 
10) اگر آپ کو ایک دن کی بجائے ایک سال کے لیے اردو محفل کا منتظم بنا دیا جائے تو ہمیں یہاں کیا کیا بہتری اور تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے؟
ہم نے اس خیال سے اُس دن ہی توبہ کر لی تھی جب ہمیں یہ جواب ملا تھا ۔:D:p:LOL:
یہ ایک اچھا آئیڈیا ہے۔ بلکہ کچھ سال تک ہم اس پر کچھ مختلف طریقے سے عمل بھی کرتے رہے ہیں۔ پہلے کسی کو اعزازی منتظم بنا کر ڈیڑھ دن منتظمی کی سیٹ پر بٹھاتے ہیں، اور اس کے بعد معطل کر دیتے ہیں۔ :love:
ہم میں نہ اتنی قابلیت ہے اور نہ اتنا حوصلہ کے ہم اتنی اہم ذمہ داری اٹھا سکے ،موجود ناظمین اور مدیرحضرات بہترین انداز میں محفل کا نظام چلارہے ہیں ،ہمیں بس ان حضرات کی حوصلہ افزائی کرتے رہنا چاہیے ۔
 
نور وجدان

لائبریرین
لیجیے اب میری باری ہے! امید ہے دل کھول کے لکھیں گے تاکہ عمران بھیا بعد میں تلافی کریں :D:LOL:

سوالنامہ

1 ) اگر ایک بار آپ کو بچپن میں جانے کا موقع مل جائے تو کیا خواہش ہو گی؟؟

2.عمر مبارک کے کس سِن میں ہیں ..؟ اپنی زندگی کا مقصد پاچکے ہیں یا ابھی جدوجہد جاری ہے؟

3.خلیل جبران نے کہا تھا زندگی کا فلسفہ موت ہے. اگر آپ سے پوچھا جائے، تو کیسے خالی جگہ پر کریں گا ...
..............کا فلسفہ موت ہے

4.لوگوں کا کہنا ہے کہ تصوف، سلاسل دراصل کچھ نہیں اک ڈھکوسلہ .... ان کے مطابق دورِ نبوت صلی علیہ والہ وسلم اس قسم کی فضولیات سے پاک تھا؟ آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا واقعی دور نبوت تصوف سے پاک تھا؟

5.آپ کس رشتے کو سب سے زیادہ دل کے قریب سمجھتے ہیں ...

۱.بیوی. ۲.بیٹی ۳. ماں

6.کھانا کھاتے وقت اگر ذائقہ برا محسوس ہو تو غصہ کیسے کرتے ہیں؟

7.آپ کو ایک دن کے لیے محفل کا ناظم بنا دیا جائے تو سب سے پہلا کام کیا کریں گے؟

8.اگر محفل سے "پر مزاح " کی ریٹنگ غائب کردی جائے تو کونسی ریٹنگ اس کے متبادل استعمال کریں گے؟

9.ہر انسان کے زندگی میں ایسا وقت آتا ہے جب اس کی تخلیق از سر نو ہوتی ہے .آپ اس دور کے بارے ہمیں بتایے؟
10. فرض کیا آپ ایک سیاح ہیں اور اس وقت پاکستان میں ہیں اور سفرنامہ لکھ رہے ہیں. آپ پاکستان کے بارے میں سفرنامے کا آغاز کیسے کریں گے؟

......... ........ ...
 
1 ) اگر ایک بار آپ کو بچپن میں جانے کا موقع مل جائے تو کیا خواہش ہو گی؟؟
اگر ایسا ہو جائے تو ان تمام غلطیوں اور گناہوں سے اجتناب کروں گا جو مجھ سے سرزد ہوئے ہیں ۔اپنی زندگی اپنے مرشد کریمؒ کے نقشے قدم پر گزارنے کی کوشش کروں گا ۔
2.عمر مبارک کے کس سِن میں ہیں ..؟ اپنی زندگی کا مقصد پاچکے ہیں یا ابھی جدوجہد جاری ہے؟
میری عمر کا 41 واں سن ہے ،
جو لوگ اپنی زندگی کا اصل مقصد پاجاتے ہیں تو وہ رہتی دنیا تک اپنا نام امر کر لیتے ہیں ،وہ موجود نہیں ہوتے مگر ان کے قصے اور ان کی باتیں لوگوں کے درمیان زندہ رہتی ہیں ۔میری زندگی کی جدوجہد جاری ساری ہے اور شاید دم آخر تک جاری رہے گی ۔
 
3.خلیل جبران نے کہا تھا زندگی کا فلسفہ موت ہے. اگر آپ سے پوچھا جائے، تو کیسے خالی جگہ پر کریں گا ...
..............کا فلسفہ موت ہے
موت کا فلسفہ موت ہے ۔اپنی جھوٹی انا ،مکروہ فریب ،غرور تکبر،نفسانی خواہشات اور دنیاوی محبت کو موت کی نیند سلادینا موت سے پہلے مرجانا ہے۔جب انسان ان تمام مراحل سے اپنے آپ کو گزار لیتا ہے تو وہ رب قدیر کی بارگاہ میں قبول کرلیا جاتا ہے ۔مردہ دل اللہ کے ذکر سے ہمیشہ کے لیے زندہ جاوید ہو جاتے ہیں ۔
4.لوگوں کا کہنا ہے کہ تصوف، سلاسل دراصل کچھ نہیں اک ڈھکوسلہ .... ان کے مطابق دورِ نبوت صلی علیہ والہ وسلم اس قسم کی فضولیات سے پاک تھا؟ آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا واقعی دور نبوت تصوف سے پاک تھا؟
میں اس لوگوں کو مثال واقعہ معراج کی دوں گا۔دور نبوت میں تو قدم قدم پر تصوف کی بہترین مثالیں موجود ہیں ،مثلا حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی اذان ۔علم تصوف پر ہرصاحب علم کا الگ نظریہ ہے ۔
 
5.آپ کس رشتے کو سب سے زیادہ دل کے قریب سمجھتے ہیں ...

۱.بیوی. ۲.بیٹی ۳. ماں
ماں , بیوی , بیٹی
تینوں رشتے ترتیب وار قابل قدر اور قابل احترام ہیں ۔
6.کھانا کھاتے وقت اگر ذائقہ برا محسوس ہو تو غصہ کیسے کرتے ہیں؟
کھانے سےفارغ ہو کر تبصرہ کرتا ہوں ۔

7.آپ کو ایک دن کے لیے محفل کا ناظم بنا دیا جائے تو سب سے پہلا کام کیا کریں گے؟
نہ جی نہ ہمیں ایک منٹ کے لیے بھی ناظم نہیں بنا ۔

8.اگر محفل سے "پر مزاح " کی ریٹنگ غائب کردی جائے تو کونسی ریٹنگ اس کے متبادل استعمال کریں گے؟
پسندیدہ
 
9.ہر انسان کے زندگی میں ایسا وقت آتا ہے جب اس کی تخلیق از سر نو ہوتی ہے .آپ اس دور کے بارے ہمیں بتایے؟
جب انسان اپنوں کے رویوں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہو جاتا ہے۔بےسہارا تنہا ہو جاتا ہے ,
پھر ایک وقت ایسا آتا ہے جب انسان اپنی ٹوٹی پھوٹی ہمت کو یکجا کر کے اپنی شخصیت کی دوبارہ تعمیر کرتا ہے۔
10. فرض کیا آپ ایک سیاح ہیں اور اس وقت پاکستان میں ہیں اور سفرنامہ لکھ رہے ہیں. آپ پاکستان کے بارے میں سفرنامے کا آغاز کیسے کریں گے؟
کبھی ایسا اتفاق ہوا نہیں کہ سفرنامہ لکھنا پڑ ہو ,اس کا کوئی تجربہ نہیں ۔
 
جب انسان اپنوں کے رویوں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہو جاتا ہے۔بےسہارا تنہا ہو جاتا ہے ,
پھر ایک وقت ایسا آتا ہے جب انسان اپنی ٹوٹی پھوٹی ہمت کو یکجا کر کے اپنی شخصیت کی دوبارہ تعمیر کرتا ہے۔

کبھی ایسا اتفاق ہوا نہیں کہ سفرنامہ لکھنا پڑ ہو ,اس کا کوئی تجربہ نہیں ۔
عدنان بھائی انٹرویو پینل کے سامنے آپ ہیں اس لیے میں تو صرف آپ کے کان میں سرگوشی ہی کرسکتا ہوں کہ کیا واقعی انسان کی دوبارہ تخلیق ہوتی ہے ؟؟؟ اس کے جیتے جی ؟ یا محض شکست و ریخت کا عمل جاری رہتا ہے :)
 
فہد اشرف

محفلین
السلامُ علیکم عدنان بھائی!
ماشاءاللہ شیروانی کی فٹنگ تو کمال کی ہے، ٹیلر ماسٹر صاحب کا پتہ بتا دیں کہ اور لوگوں کا بھی بھلا ہو جائے، خیر یہ تو جملہ معترضہ ہوا اب آپ کے سوالات کے طرف آتے ہیں۔
۔۔۔۔
1۔ عدنان بھائی بچپن میں آپ کیسے بچے تھے؟ سیدھے سادے، شرارتی یا مار دھاڑ والے؟
2۔آپ کی زندگی پر آپ کے والد صاحب کا اثر زیادہ ہے یا والدہ ماجدہ کا؟
3۔ اپنے بچپن کا کوئی دلچسپ واقعہ بتائیں؟
4۔ پسندیدہ رنگ، پھل، پھول، موسم، خوشبو، کھانا؟
5۔اپنی کس عادت سے پریشان رہتے ہیں اور کس عادت سے خوش ہیں؟
6۔ تفریح طبع کے لیے کیا کرتے ہیں؟
7۔غصے کے عالم میں کیا کرتے ہیں؟
8۔کیا آپ روزانہ اخبار پڑھتے ہیں؟ اخبار کا کونسا گوشہ آپ کی دلچسپی کا مرکز ہوتا ہے؟
9۔آپ نے آخری کتاب کون سی پڑھی تھی؟ اس پہ مختصر تبصرہ کریں۔
10۔ آپ کی پسندیدہ شخصیت؟
 
1۔ عدنان بھائی بچپن میں آپ کیسے بچے تھے؟ سیدھے سادے، شرارتی یا مار دھاڑ والے؟
شرارتی اور گینگ وار ماردھاڑ
2۔آپ کی زندگی پر آپ کے والد صاحب کا اثر زیادہ ہے یا والدہ ماجدہ کا؟
دونوں کا ہے۔
3۔ اپنے بچپن کا کوئی دلچسپ واقعہ بتائیں
ایک دفعہ ہم اپنی نانی کےگھر گئے ,ان کے گھر سالن میں مٹی کا تیل ڈال دیا تھا ۔
 
آخری تدوین:
4۔ پسندیدہ رنگ، پھل، پھول، موسم، خوشبو، کھانا؟
سرخ ,آم ,موتیا ,بارش ,ہلکی دھیمی خوشبو
5۔اپنی کس عادت سے پریشان رہتے ہیں اور کس عادت سے خوش ہیں؟
کسی عادت سے پریشان تو نہیں ہوتا , دوسروں کو خوش رکھنا اور مدد کرنے سے دلی خوشی ملتی ہے۔
6۔ تفریح طبع کے لیے کیا کرتے ہیں؟
ٹی وی دیکھتا ہوں اور گیم کھیلتا ہوں ۔
7۔غصے کے عالم میں کیا کرتے ہیں؟
خاموشی اختیار کر لیتا ہوں اور اس جگہ سے ہٹ جاتا ہوں ۔
 
8۔کیا آپ روزانہ اخبار پڑھتے ہیں؟ اخبار کا کونسا گوشہ آپ کی دلچسپی کا مرکز ہوتا ہے؟
روزنامہ جنگ , سیاست اور دلچسپ خبریں
9۔آپ نے آخری کتاب کون سی پڑھی تھی؟ اس پہ مختصر تبصرہ کریں۔
کافی سال پہلے کتایبں ناول پڑھا کرتا تھا۔عشق کا عین پڑھا تھا ۔زبردست تھا ۔
10۔ آپ کی پسندیدہ شخصیت؟
میرے پیر مرشد حضرت خواجہ صوفی رانا محمد اکبر شاہ نقیبی رحمتہ اللہ علیہ ۔ ڈاکٹر مولاناعبدالستارایدھی رحمتہ اللہ علیہ ۔
 
آخری تدوین:

محمدظہیر

محفلین
عدنان بھائی سوالات کی ایک اور فہرست پیش خدمت ہے :)

آپ نے کہاں تک تعلیم حاصل کی ہے ؟ دنیاوی اور دینی دونوں کا ذکر کیا جا سکتا ہے۔

۲۔ اردو محفل کے علاوہ دیگر کیا مصروفیات ہوتی ہیں؟

۳۔ عشق حقیقی اور عشق مجازی میں کیا فرق ہے؟

۴۔ مذہب کو مکمل ضابطۂ حیات تصور کرتے ہیں؟ ملک میں شریعت نافذ کیے جانے کے حامی ہیں؟

۵۔ کبھی مشکل حالات پیش آئیں تو اکیلے رہنا پسند کرتے ہیں یا لوگوں کے بیچ؟

۶۔ دوسروں کی کونسی عادتیں پسند نہیں آتیں اور کونسی عادتوں پر رشک آتا ہے؟

۷۔ آپ کو کسی بحث میں زیادہ دیکھا نہیں گیا۔ خود کو بحث و مباحثے سے کیسے دور رکھتے ہیں؟

۸۔ مقصد حیات کیا ہے؟ حقوق العباد کے بارے میں آپ کے خیالات کیا ہیں؟

۹۔ آپ کی پاکستان کے بجائے امریکہ میں پیدائش ہوتی تو کیا آپ کے خیالات و افکار وہی ہوتے جو اب ہیں؟

۱۰۔کوئی ایسی نصیحت جو آپ کو کہیں سے ملی ہو، جسے آپ تا عمر یاد رکھیں گے اور محفلین کے ساتھ بھی شیئر کرنا پسند کریں گے؟

:)
 
Top