محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی کا انٹرویو

آپ نے کہاں تک تعلیم حاصل کی ہے ؟ دنیاوی اور دینی دونوں کا ذکر کیا جا سکتا ہے۔
میری تعلیم واجبی سی ہے ۔میٹرک
۲۔ اردو محفل کے علاوہ دیگر کیا مصروفیات ہوتی ہیں؟
جاب کی مصروفیات ,گھر کی مصروفیات ہوتی ہیں۔
۳۔ عشق حقیقی اور عشق مجازی میں کیا فرق ہے؟
عشق حق ہی اصل عشق ہے جو دین اور دنیا کی بھلائیوں سے نوازتا ہے ۔
۴۔ مذہب کو مکمل ضابطۂ حیات تصور کرتے ہیں؟ ملک میں شریعت نافذ کیے جانے کے حامی ہیں؟
الحمدللہ , شریعت نافذ ہونا چاہیے مگر موجود دور کے مولوی صاحبان سے کوئی امید نہیں ۔
۵۔ کبھی مشکل حالات پیش آئیں تو اکیلے رہنا پسند کرتے ہیں یا لوگوں کے بیچ؟
تنہائی کو ترجیع دیتا ہوں اور حالات سے نمٹنے کا لائحہ عمل سوچتا ہوں ۔
 
آخری تدوین:
۶۔ دوسروں کی کونسی عادتیں پسند نہیں آتیں اور کونسی عادتوں پر رشک آتا ہے؟
میں دوسروں کی عادتوں کو کبھی تنقیدی نظر سے نہیں دیکھتا ,صاف گو اور بے باک لوگ مجھے پسند ہیں ۔
۷۔ آپ کو کسی بحث میں زیادہ دیکھا نہیں گیا۔ خود کو بحث و مباحثے سے کیسے دور رکھتے ہیں؟
انٹرنیٹ کےبحث مباحثے لاحاصل ہوتے ہیں۔فتنہ پرواری کا خوف مجھے ان سے دور رکھتا ہے۔
۸۔ مقصد حیات کیا ہے؟ حقوق العباد کے بارے میں آپ کے خیالات کیا ہیں؟
اللہ کریم کی اطاعت اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی ہی میرا مقصد حیات ہے , حقوق العباد میں غفلت کی کسی بھی حال میں معافی نہیں ۔یہ واجب ادا ہیں ۔
۹۔ آپ کی پاکستان کے بجائے امریکہ میں پیدائش ہوتی تو کیا آپ کے خیالات و افکار وہی ہوتے جو اب ہیں؟
ہاں جی ۔شاید
۱۰۔کوئی ایسی نصیحت جو آپ کو کہیں سے ملی ہو، جسے آپ تا عمر یاد رکھیں گے اور محفلین کے ساتھ بھی شیئر کرنا پسند کریں گے؟
میرے مرشد کریم کا فرمان,
طمع مت کر جمع مت کر ,جو ملے شکر ادا کر۔
 
یہاں انٹرویو ٹیم کی طرف سے سوالات کا سلسلہ اپنے اختتام کو پہنچا اور اب یہ لڑی محفلین کی طرف سے سوالات کو خوش آمدید کہتی ہے۔ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
بہت خوب عدنان بھائی، آپ نے بہت نپے تلے انداز میں انٹرویو ٹیم کی جانب سے کیے گئے سوالات کے جوابات دئیے۔ اب کچھ سوالات ہماری جانب سے۔

1- سفر کے لیے کونسی سواری پسند ہے؟؟
2- آپ بہادر ہیں یا ڈرپوک؟؟
3- الہ دین لا چراغ مل جائے تو کون سی تین خواہشات پوری کریں گے۔
4- سیر و سیاحت کے شوقین ہیں؟؟
5- آپ کی زوجہ محترمہ آپ کی کس عادت سے تنگ ہیں؟؟
6- اکثر ہی محفلین آپ کے املاء کی اصلاح کرتے نظر آتے ہیں۔ اور آپ خندہ پیشانی سے اپنی اصلاح کر بھی لیتے ہیں۔ کبھی ایسا ہوا کہ آپ اس حوالے سے غصے میں آئے ہوں یا زچ ہوئے ہوں؟؟ :)
 
1- سفر کے لیے کونسی سواری پسند ہے؟؟
کار
2- آپ بہادر ہیں یا ڈرپوک؟؟
میں وقت اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرتا ہوں کہ بہادری دیکھانی ہے یا ہتھیار ڈالنے ہیں ۔
3- الہ دین لا چراغ مل جائے تو کون سی تین خواہشات پوری کریں گے۔
اپنے لیے خوبصورت سا گھر
دنیا کی سیر
دنیا میں امن قائم ہو
یہ تین خواہشات ہوں گی ۔
4- سیر و سیاحت کے شوقین ہیں؟؟
ہاں جی ۔
5- آپ کی زوجہ محترمہ آپ کی کس عادت سے تنگ ہیں؟؟
نیٹ کے استعمال سے۔
6- اکثر ہی محفلین آپ کے املاء کی اصلاح کرتے نظر آتے ہیں۔ اور آپ خندہ پیشانی سے اپنی اصلاح کر بھی لیتے ہیں۔ کبھی ایسا ہوا کہ آپ اس حوالے سے غصے میں آئے ہوں یا زچ ہوئے ہوں؟؟
نہیں اس میں غصے کی کیا بات ہے بہنا۔مجھے تو اچھا لگتا ہے کہ محفلین توجہ دیتے ہیں اور میرا املا درست کرواتے ہیں ۔
 
جاسمن

لائبریرین
بہت خوب!
بہت پیاری شخصیت ہے عدنان کی۔
اللہ سے دعا ہے کہ ان کی اور ان کے عزیزوں کی زندگی میں کوئی غم نہ آئے۔ اللہ ڈھیروں خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ تمنائیں پوری کرے۔ رزقِ حلال میں برکتیں دے۔ دونوں جہانوں میں خوبصورت اور پرسکون گھر عطا فرمائے۔آمین!
 
آمین
 
جاسمن

لائبریرین
اللہ سے دعا ہے کہ ان کی اور ان کے عزیزوں کی زندگی میں کوئی غم نہ آئے۔ اللہ ڈھیروں خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ تمنائیں پوری کرے۔ رزقِ حلال میں برکتیں دے۔ دونوں جہانوں میں خوبصورت اور پرسکون گھر عطا فرمائے۔ آمین!
 
آمین ثم آمین ،
شکریہ آپی جی ۔
جزاک اللہ خیرا اجر کثیرا ۔
 
شمشاد خان

محفلین
میری طرف سے کچھ سوالات محمد عدنان اکبری نقیبی صاحب سے :

۱) شادی کب ہوئی تھی؟ بچے کتنے ہیں؟

۲) یہ وقت کیا بلا ہے، گزارو تو گزرتا نہیں اور جب چاہو کہ وقت رک جائے تو ایسا گزرتا ہے جیسے ہاتھ کی مٹھی سے ریت پھسلتی ہے۔ اسے کیسے بس میں کیا جا سکتا ہے؟

۳) کوئی سے ایسے تین کام بتائیں جنہیں کرنے سے خوشی ملتی ہے اور کوئی سے ایسے تین کام بتائیں جنہیں انجام دینے میں کوفت ہوتی ہے؟

۴) قرآن پڑھتے ہوئے کس سورت یا آیت پر بیک وقت آپ کو اللہ پر بہت پیار بھی آیا ہو، ڈر بھی لگا ہو اور اللہ بہت قریب محسوس ہوا ہو ایسے جیسے وہ آیت آپ کو مخاطب کر رہی ہو ؟؟؟
۵) آپکی پسندیدہ آیت اور حدیث؟؟؟
۶)موسیقی، فلم، ڈرامہ سے بھی دلچسپی ہے، اگر ہے تو اپنا کوئی آل ٹائم فیورٹ ڈرامہ اور گانا بتائیں۔

۷) آپ کی پسندیدہ کتاب اور کردار؟

۸) آپ کی پسندیدہ سویٹ ڈش کون سی ہے؟
۹) معصوم اور مخلص لوگوں کی پہچان کیسے ہوتی ہے کہ آجکل تو کسی پر بھی اعتبار کا زمانہ نہیں اور زیادہ اللہ اللہ کرنے والے ہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آگے خود ہی سمجھ جائیں۔

۱۰) خود کو تین لفظوں میں بیان کریں۔

فی الحال یہ دس سوال ہیں۔ جواب آنے پر آگے بڑھیں گے۔
 
۱) شادی کب ہوئی تھی؟ بچے کتنے ہیں؟
لڑی تازہ کرنے کا شکریہ شمشاد بھائی ،
شادی 2009 مارچ 21 کو کراچی میں ہوئی تھی ،
فی الوقت ہم بے اولاد ہیں ۔
اللہ کریم کی رضا میں خوش و خرم زندگی بسر کر رہے ہیں، الحمدللہ۔
 
۲) یہ وقت کیا بلا ہے، گزارو تو گزرتا نہیں اور جب چاہو کہ وقت رک جائے تو ایسا گزرتا ہے جیسے ہاتھ کی مٹھی سے ریت پھسلتی ہے۔ اسے کیسے بس میں کیا جا سکتا ہے؟
بر وقت اس کی قدر کرکے موقع محل سے فائدہ اٹھایا جاسکتاہے ۔
 
۳) کوئی سے ایسے تین کام بتائیں جنہیں کرنے سے خوشی ملتی ہے اور کوئی سے ایسے تین کام بتائیں جنہیں انجام دینے میں کوفت ہوتی ہے؟
دکھی انسانیت کی خدمت،
اپنے من پسند افراد کے ساتھ وقت گزار کر،
جاب پر توجہ کے ساتھ کام کرنے پر،
وہ کام جس سے دل و دماغ مطمئن نہیں مگر باحالات مجبور کرنا پڑے تو کوفت ہوتی ہے ۔ بہت زیادہ بولنے والے بندے سے اور کبھی کبھی اپنے آپ سے بھی کوفت کا شکار ہوجاتا ہوں ۔
 
۴) قرآن پڑھتے ہوئے کس سورت یا آیت پر بیک وقت آپ کو اللہ پر بہت پیار بھی آیا ہو، ڈر بھی لگا ہو اور اللہ بہت قریب محسوس ہوا ہو ایسے جیسے وہ آیت آپ کو مخاطب کر رہی ہو ؟؟؟
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ،
یہ آیات مبارکہ میری سوچ کے مطابق جامع آیات ہے ۔
 
۹) معصوم اور مخلص لوگوں کی پہچان کیسے ہوتی ہے کہ آجکل تو کسی پر بھی اعتبار کا زمانہ نہیں اور زیادہ اللہ اللہ کرنے والے ہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آگے خود ہی سمجھ جائیں۔
ضروری نہیں کہ سب آپ کی سوچ کے مطابق ہی ہوں۔ برتنے اور تعلق نبھانے کے بعد ہی آپ کسی کے بارے میں کوئی رائے قائم کر سکتے ہیں۔
 
آخری تدوین:
Top