مبارکباد ماورا کو سالگرہ مبارک

لگتا ہے اس دفعہ میں بازی لے ہی گیا ہوں سالگرہ کا دھاگہ کھولنے میں۔

یہاں اس وقت بارہ بج کہ چوالیس منٹ‌ ہو چکے ہیں اور 18 اگست شروع ہو چکی ہے۔


میری طرف سے ماورا کو بہت بہت سالگرہ مبارک ہو۔

تم جیو ۔۔۔۔۔۔ سال ہر سال کے دن ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔


خالی جگہ ماورا تم خود ہی پر کر لینا تاکہ تمہاری مرضی کی دعا ہو۔

غبارے اور کیک کو چشم تصور سے خود ہی دیکھ لینا۔ :)
 

حسن علوی

محفلین
میری طرف سے بھی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو ماوراء
happybirthday35xj5.gif



یہ لو میرا مکی ماؤس بھی وش کر رہا ھے۔۔۔۔

mickeyhappybirthdayfe5.gif


ویسے کتنے برس بیت گئے زندگی کے؟؟؟
 

محسن حجازی

محفلین
ماورا آپ کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو!

اللہ آپ کو صحت کے ساتھ طویل عمر عطا فرمائے۔
تاہم اس سے زیادہ اہم نکتہ یہ ہے کہ اللہ رب العزت آپ کو طویل عمر کے عوامی سطح پر اعتراف کا حوصلہ بھی عطا فرمائے! :grin: :grin: :grin:
 

جیہ

لائبریرین
سالگرہ بہت بہت مبارک ہو ماوراء۔ خدا کرے کہ میں آپ کو 80 سال بعد بھی سالگرہ کی مبارک باد دوں
 

شمشاد

لائبریرین
تو اس میں کیا مشکل ہے، 78 کی تو تم ہو ہی چکی ہو، دو سال بعد پھر اسے سالگرہ کی مبارک دے دینا۔
 

جیہ

لائبریرین
تو اس میں کیا مشکل ہے، 78 کی تو تم ہو ہی چکی ہو، دو سال بعد پھر اسے سالگرہ کی مبارک دے دینا۔

جیسے آپ خوش۔
میری مثال تو اس چھوٹی سی مچھلی جیسی ہے۔۔۔۔ ایک آدمی مچھلی پکڑنے گیا۔ صبح سے شام تک سواے ایک چھوٹی سی مچھلی کے کچھ شکار نہ ملا ۔ چھوٹی مچھلی کو ریت کے ایک چھوٹے سے تالاب میں زندہ رکھا تھا۔ شکاری ایک آدھ گھنٹے کے بعد آتا اور چھوٹی مچھلی کے سر پر چپت مار کر کہتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ "تجھے تو پکڑ رکھا ہے ناں۔"
تو مجھ بے چاری کو بھی بہت سو نے اس محفل میں چھوٹی مچھلی کی طرح پکڑ رکھا ہے
 

مغزل

محفلین
ماورا کا یومِ میلاد ۔۔ آہا اچھی خبرہے۔

ماوراء صاحبہ کو ناچیز کی جانب سے
صمیمِ قلب سے مبارکباد،
سلامت تا قیامت رہیئے۔
 

زھرا علوی

محفلین
ماروا ء سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔۔۔۔۔
وہ ہر خوشی پاؤ جس کی تمنا کرو۔۔۔۔خدا عزت و وقار کی زندگی عطا کرے۔۔۔۔
شاد و آباد رہو۔۔۔۔:):):)

shaveheadlake_HappyBirthdayFlowers.jpg
 
Top