زیرک

محفلین
ملا رہا تھا مسلسل میں چائے میں چینی
کہ دفعتاً مجھے یاد آئیں تلخیاں اپنی
زبیر قیصر​
 

زیرک

محفلین
کسی چائے پانی کے انتظام میں لگ گئی
تری یاد آئی تو اٹھ کے کام میں لگ گئی
کومل جوئیہ​
 

جاسمن

لائبریرین
یہ چائے خانوں کی میزوں پہ قہقہوں کے شریک
دلوں میں جھانک کے دیکھو تو سب کے سب تنہا
عابد سیال
 

س.ج

محفلین
اس کی محفل میں چھوڑ آئے
جلتی سگریٹ ٹھنڈی چائے
پتا نہیں کس ظالم کا شعر ہے ..... کمال شعر ہے ...
نہایت ادب کے ساتھ دوستو میں نے جو یہ شعر پڑھا تھا وہ کچھ یوں تھا...
میں اس کے گھر چھوڑ آیا
جلتا سگریٹ اور ٹھنڈی چائے
 

اے خان

محفلین
IMG-20200212-142904.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
سید بادشاہ چسکے نہ لیں۔
نیلی گولی تو مشہور عام ہے۔ اور کتاب بقول بشیر بدر کے ہی :
"وہ غزل کی سچی کتاب ہے اسے چپکے چپکے پڑھا کرو"
 
Top