لاہور سے خبر

نایاب

لائبریرین
مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ہمت بھائی تصویر کا الٹا رخ ہی کیوں دیکھتے ہیں۔
السلام علیکم
محترم شمشاد جی
میں نے جتنی تحریریں اور تبصرے پڑھے ہیں ،، محترم ہمت علی جی کے ۔۔
مجھے تو ایسے لگا جیسے یہ تصویر کو پچھلی طرف سے دیکھنے کے عادی ہیں ۔
اور آپ جانیں ہی کہ تصویر کی پچھلی طرف صرف سفیدی ہی ہوتی ہے ۔
اور اس سفیدی میں اپنی مرضی کا رنگ بھرنا کون سا مشکل ھے ۔
آخر آزادی راٰیے کا یہی تو فاییدہ ہے ۔
سو خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں ۔
نایاب
 
زینب

محفلین
السلام علیکم
محترمہ زینب جی
سدا خوش و آباد رہیں ۔۔۔ آمین
س سے بڑھ کر خراج تحسین اور کیا ہو گا ۔۔
اے ماؤں بہنوں بیٹیو وطن کی عزت تمھی سے ہے ۔۔
ماشااللہ
اللہ کرے اس جذبہ وطن پرستی کو اور زیادہ آمین
نایاب

شکریہ بھائی جی
 
ظفری

لائبریرین
جی تو نہیں چاہتا ایسی بحثوں میں حصہ لوں مگر مجبور ہوجاتا ہوں ۔ ایک سنگین صورتحال ہے شاید آپ لوگوں کو اس ادراک ہو نہیں پارہا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ‌کہ پاکستان ایک منظم ، مربوط سازش کا نشانہ بنا ہوا ہے ۔ سفارتی جارحیت نے پاکستان کو چین جیسے دوست سے بھی محروم کردیا ہے ۔ایک عام سوچ والا بھی اس بات کی تہہ میں پہنچ سکتا ہے کہ حالات اسی طرف جا رہے ہیں ۔ جیسا کہ 1971 میں میں تھے ۔ جب مگر غیرت مندوں اور محب وطنوں کے ٹولوں نے حکومت پر دباؤ ڈال کر پاکستان کو جنگ میں جھونک دیا ۔ ناسازگار حالات میں پیدا کی گئی جنگ میں پاکستان کو ہتھیار ڈالنے پڑے ۔ بھارت نے ہمارے نصف ملک پر قبضہ کرلیا ۔ جارحیت بھارت نے کی مگر ہم دنیا کے سامنے ظالم بن گئے کہ ہم نے اپنوں ہی لوگوں پر فوج کشی کی ۔ جبکہ بھارت کو مسیحا سمجھا گیا ۔

نظر اٹھا کر دیکھیں تو 1971 اور آج کے نقشے میں کچھ زیادہ فرق نہیں ہے ۔ اس وقت فوج پر یہ الزام تھا کہ وہ مشرقی پاکستان پر ظلم ڈھا رہی ہے ۔ اور آج ہم پر ساری دنیا میں دہشت گردی پھیلانے کا الزام ہے ۔ ہر دہشت گردی کا سرا پاکستان میں ہی دریافت ہو رہا ہے ۔ 1971 میں بھی ہم اپنی کھوکھلی سچائی سے دنیا کا مقابلہ کررہے تھے ۔ اس وقت ابھی ایسے ہی محب ِ وطن اور غیرت مند تھے جو حکومت کو گھیر کے بھارت کے جال میں لے آئے تھے ۔ آج بھی صورتحال وہی ہے ، مگر بہت حد تک واضع بھی ہے ۔ دنیا کی تمام بڑی طاقتیں جو براہِ راست دہشت گردی سے متاثر ہوئیں ۔ ان سب کا متفقہ فیصلہ ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے کیمپس ہیں ۔ تمام اتحادی قوتیں جو افغانستان میں ہیں جب کسی کاروائی ( دہشت گردی ) کا نشانہ بنتے ہیں تو اس کا کھرا پاکستان تک پہنچتا ہے ۔ اوبامہ نے پہلے ہی بیان دیدیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف ہم کسی کاروائی سے گریز نہیں کریں گے ۔ چین آپ کے خلاف ویٹو کر رہا ہے ۔ عالمگیری سطح پر دہشت گردی کے خلاف جو اتحاد مرتب پاچکا ہے ۔ اس جہاز میں بھارت پچھلے دروازے سے سوار ہوگیا ہے ۔ اسے معلوم ہے چند ہفتوں میں دنیا مالی بحران میں مذید پھنس جائے گی تو پاکستان کوئی بہتر راہ نکال کر اس جال سے نکل سکتا ہے ۔ لہذا بہتر پالیسی یہ ہے کہ 1971 کی طرح پاکستان کے غیرت مندوں کی مدد لی جائے جو حکومت کو اشتعال دلا کر جنگ کی طرف لے جائیں ۔ 85 سے کچھ زیادہ ایٹم بم ہوا میں لہرائیں اور اپنے سینکڑوں میزائل دکھائیں کہ بھارت اور دوسری قوتیں خوفزدہ ہوجائیں ۔ ہمارا یہ خیال ہے کہ ہماری اس دھمکی سے بھارت اور دوسری قوتیں خوفزدہ ہوجائیں گی ۔ مگر دیکھ لیں دنیا تو خوفزدہ نہیں ہوئی‌ الٹا ہمارے گرد جال تنگ ہوگیا ہے ۔ بھارت ان دھمکیوں کا فائدہ اٹھا کر دنیا کو اپنے حلیف بنانے میں‌کامیاب ہوتا جا رہا ہے ۔ دنیا دھمکیوں سے نہیں طاقت سے ڈرتی ہے اور طاقت جنگی سامان و حرب اور طاقتوروں کی حمایت سے مشروط ہوتی ہے ۔ 1965 میں‌ جو لوگ آپ کے پیچھے کھڑے تھے آج ان میں سے کوئی آپ کے ساتھ نہیں‌ ہے ۔ چلیں اگر بھارت سے جنگ کرنی ہے تو پہلے اسے دنیا سے اکیلا تو کر لیں ۔ یا اپنے چند پٹاخوں کیساتھ بیس سے زائد ممالک پر یلغار کرنی ہے ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اچھا لکھا ہے پروفیسر ظفری ، اس کے حل کے بارے میں کس طرح تجویز کرنا چاہیں گے ؟ مزید بھی ضرور لکھیں ، اپنی آزادی کی حفاظت کس طرح کی جا سکتی ہے اور کی جانی چاہیے ۔
 
ظفری

لائبریرین
اچھا لکھا ہے پروفیسر ظفری ، اس کے حل کے بارے میں کس طرح تجویز کرنا چاہیں گے ؟ مزید بھی ضرور لکھیں ، اپنی آزادی کی حفاظت کس طرح کی جا سکتی ہے اور کی جانی چاہیے ۔

تجاویز انشاءاللہ ضرور پیش کروں گا ۔ ابھی تو حال آپ پڑھ ہی چکیں ہیں کہ کیسا ہے بس تھوڑی سی طبعیت سنبھلنے دیں ۔ پھر لکھتا ہوں ۔ :)
 
زینب

محفلین
متفق۔۔۔۔۔پر ظفری جو اپ نے کہا ویسے بھی کرنا تو بزدلی ہے نا کیا انڈیا پاکستان پے محدود حملے کرے امریکہ کی طرز کے تو پاکستان کو خاموش ہو جانا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔مانا کہ پاکستان کے لیے ایک انتہائی مشکل صورت حال ہے پر کیا یوں خاموشی اختیار کرنا بھی تو حل نہیں‌ہے نا۔۔۔۔جبکہ یہ تو طے ہے کہ اگر انڈیا پاکستان پے حملہ کرتا ہے تو وہ اکیلا نہیں کرے گا اسرایئل کے ساتھ کرے گا جبکہ اطلاعات کے مطابق اسرایئلی جنگی طیاروں پے تو انڈیا کے پرچم بھی پینٹ ہو چکے ہین اور ان کا ارادہ پہلا حملہ اٹمی تنصیبات پے ہی کرنے کا ہے۔۔۔۔۔کرنے دیا جائے حملہ۔۔۔۔۔اج کل امریکی بن بلائے مہمان بھی اسی مقصد کے لیے پاکستان میں ہیں کہ انڈیا کے حملہ امریکہ کی طرح خاموشی سے برداشت کریں جبکہ یہ ممبئی حملے ایک عالمی سازش کا حصہ ہیں پاکستان کو گھیرا جا رہا ہے ابھی تک پاکستان میں‌کسی نے جنگ کی دھمکی نہیں دی ہاں دفاعی بیانات آئے ہیں کہ"اگر حملہ کیا گیا تو جواب دیں‌گے" جیسے ۔نا کہ اشتعال انگیز تو پھر کسی بھی جنگ کی طرف جانے میں کسی پاکستانی کا ہاتھ تو نا ہوا نا یہ تو کافروں کی سازش ہے ایک مسلمان ملک کے ساتھ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ اس وقت حکمران ٹولہ بھی ملک توڑنے والی ایک غدار جماعت ہے ان سے کسی اچھائی کی امید ہی بےوقوفی ہو گی اللہ رحم کرے گا انشاللہ بزدلی گناہ ہے
 
مختصر بات کروں گا کہ طبیعت ٹھیک نہیں‌ ہے ۔
کیا ہم میں اتنی بھی صلاحیت نہیں ہے کہ ہم ڈپلومیسی اور حکمتِ عملی سے کام لیکر انڈیا کے تمام حربے ناکام کردیں ۔ جنگ کی نوبت ہی نہ آئے ۔ یا جنگ ہی تمام مسائل کا حل ہے یا مشرقی پاکستان کی طرح 90 ہزار قیدی انڈیا کے حوالے ایک بار پھر کردیں ۔ یا پھر کوئی دوسرا حصہ توڑ دیں ۔ یاد رکھیں جنگیں کرنے سے ایسے ہی نتائج نکلتے ہیں ۔ پتا نہیں غیرت و حیمت کو ہم کیا سمجھتے ہیں اگر ایسا ہے تو پھر گاؤں دیہاتوں اور شہروں کے نام پر کسی معصوم کا قتل غیرت کے اظہار کا صحیح طریقہ ہے ۔ :(
 
طالوت

محفلین
اگر کچھ روشنی ڈال سکیں تو مہربانی۔۔۔
روشنی کس پر ڈالنی ہے "فلسفیانہ" انداز پر یا ابن صفی کے کردار پر ؟
ساتویں آٹھویں کلاس میں پڑھا تھا شاید 2/4 بار ابن صفی کو ، ان کے کردار یاد نہیں ، البتہ بعد کے لکھاریوں نے بھی اس کردار کو خوب لکھا ۔۔ تاہم یاداشت اچھی نہیں:)
وسلام
 
زینب

محفلین
مختصر بات کروں گا کہ طبیعت ٹھیک نہیں‌ ہے ۔
کیا ہم میں اتنی بھی صلاحیت نہیں ہے کہ ہم ڈپلومیسی اور حکمتِ عملی سے کام لیکر انڈیا کے تمام حربے ناکام کردیں ۔ جنگ کی نوبت ہی نہ آئے ۔ یا جنگ ہی تمام مسائل کا حل ہے یا مشرقی پاکستان کی طرح 90 ہزار قیدی انڈیا کے حوالے ایک بار پھر کردیں ۔ یا پھر کوئی دوسرا حصہ توڑ دیں ۔ یاد رکھیں جنگیں کرنے سے ایسے ہی نتائج نکلتے ہیں ۔ پتا نہیں غیرت و حیمت کو ہم کیا سمجھتے ہیں اگر ایسا ہے تو پھر گاؤں دیہاتوں اور شہروں کے نام پر کسی معصوم کا قتل غیرت کے اظہار کا صحیح طریقہ ہے ۔ :([/quot

یہی تو مسئلہ ہے سارا ۔۔۔۔۔ورنہ مزائل سے نہین انڈیا کو باتوں‌کی مار مارا جانا چاہیے تھا۔ہماری حکومت جب اقوام متحدہ میں جماعت دعواہ پے پابندی کے لیے تحریک پیش ہوتی ہے تو پاکستانی مندوب سے اس کی خاموشی کی وجہ جانی جاتی ہے توکہتا ہے"بےنظیر کو امن ایوارڈ ملنا تھا جس کے سلسلے میں بلاول زرداری امریکہ میں تھا اسی کی دیکھ بھال میں لگے ہوئے تھے اسی لیے اقوام متحدہ میں جب پابندی کے لیے بل پیش ہوا تو دفاع نہیں کر سکے" شاباش بھاڑ میں گئی بے نظیر اور بلاول جن کے لیے اپ اتنا اہم کا م کے لیے وقت نا نکال سکے۔۔۔۔۔۔۔پی پی غدار پارٹی ہے اس کا جانا ہی ملک بچا سکتا ہے بس
 
مغزل

محفلین
بیٹا مغل قوم تو ہوئی رسول اللہ کی (صلی اللہ علیہ وسلم)
اور رسول کا ایک مطلب پیغام رساں ہی ہے اور وہ قوم جو انڈین موویز کا پیغام وصول کررہی ہو۔ اسمیں کیا غلط ہے؟

محترمی ہمت علی ۔
یہاں مجھے اختلاف ہے اگر ذکرِ خیر الانام کے بعد آپ یہ تذکرہ فرماتے ہیں تو مذہبی انتشار کو ہوا دینے والی بات ہے
ہر لفظ اپنی مسلّم حیثیت رکھتا ہے اور ہرلفظ کا ایک محل ہوتا ہے ۔۔ امید ہے کسی ذی شعور و فہم سے ربطہ کیجئے گا وہ آپ
کو وضاحت کردیں گے ۔۔ اگر اسی طرح مرادی معنے لیے جائیں تو کل کلاں آپ اپنے لیے بھی رسول کا لفظ استعمال کیجئے گا کیا ؟
مجھے حیرت نہیں ہوئی آپ کی ہمت پر ۔

بہرکیف مذکورہ مراسلات کے بعد آپ کے دیگر مراسلے پڑھنے کا اتفاق ہوا ۔ مجھے آپ بات سے اختلاف اسی حد تک ہے کہ
یہ گفتگو بے محل ہے ۔۔ یعنی آپ ایسا ہی کرتے ہیں جیسے ۔۔ کسی کر جراح کی ضرورت ہو اور آپ مریض کو دم توڑتے تو دیکھیں
گے مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔ تلقین فرمائیں کہ جناب ۔۔ "" ذرا سی احتیاط لازمی ہے ۔ خیال رکھا کریں ۔ میں
رات ایک مچھیرے سے ملا پاپلیٹ اور دھوتر مچھلی کا ذائقہ اچھا ہوتا ہے۔۔۔ کل ہم نے کرکٹ کھیلی ۔۔ یاد آیا ۔ میانداد نے کیا چھکا
مارا تھا۔۔ اور وہ عمران خان تو سیاست میں گندا ہوگیا ۔۔ کل ہی آپ نے مستری سے گھر کے نلکے ٹھیک کروائے ۔۔۔ آج سردی
بہت ہے ""
۔۔۔۔۔ اور نتیجتاً مریض ہلاک ہوجاتا ہے۔

امید ہے آپ بے محل اور لایعنی گفتگو کی مزید وضاحت نہ کریں گے ۔ آپ خاصے عمر رسیدہ معلوم ہوتے ہیں جبھی بیٹا اور بیٹی
کی اسناد بانٹتے پھرتے ہیں ۔۔ شیخ سعدی کا قول ہے : ’’ حدیث‌موچی کو سنانے کی نہیں ‘‘ -- کہ لابالی انسان اس کی غلط تشریح
کرتا پھرے گا۔۔۔

یہ موقع غطلیاں سدھارنے کا ہے غلطیاں جتلانے کا نہیں ۔
والسلام
 
لیکن سارہ ایک بات قابل غور ھے کہ کوئی بھی بڑا واقعہ یا سانحہ اپنے آپ وقوع پذیر نہیں ہوتا ، اس کے پیچھے ایک پوری تاریخ ہوتی ھے جو دلوں پہ بھی نقش چھوڑتی ھے جیسا کہ مشرقی پاکستان میں ہوا ، اور اس چیز کو ہم اکثر نظر انداز کر جاتے ہیں :)
یہی تو میں کہنا چا رہی ہوں ۔۔۔۔جو ہمارے وجود سے بھی انکاری رہے ان سے ہم دوستی بڑھا تے رہے۔۔۔۔مسلح‌جنگ کے نام پر تو ہم بہت جو ش میں‌آجاتے ہیں‌مگر معاشی اور ثقا فتی جنگ میں‌ہم نے بڑے شوق سے کب کے ہتھیار ڈالے ہو ئے ہیں۔۔۔۔۔۔
 
طالوت

محفلین
ظفری نہ تو یہ 71 ہے اور نہ ہمارے پاس پٹاخے ہیں ۔۔۔۔ صورتحال ایسی بھی نہیں جیسی آپ نے پینٹ کر دی ۔۔ کوئی مانے یا نہ مانے امریکہ ، اسرائیل اور بھارت تین ایسے ایشو ہیں جو ہمیں کراچی سے خیبر تک متحد کرتے ہیں ۔۔ اور اگر امریکہ عراق میں پاؤں نہیں جما سکا تو یہاں بھی نہیں جما سکتا تو پھر بھارت یا اسرائیل ، کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ !

جی بجا فرمایا آپ نے ۔۔۔۔ میں آپ کی ہربات اس لیئے اتفاق کرتا ہوں کہ آپ عقل و دانش سے نہیں بلکہ اکثر جذبات سے کام لیتے دیکھے گئے ہیں ۔ اس لیئے بحث بیکار ہے کیونکہ بحث کے لیئے آپ کو دلائل اور ثبوت مہیا کرنے پڑیں گے ۔

اسلیے میں اس علمی اور دلائل سے بھرپور بحث سے خارج ہوتا ہوں ۔۔
وسلام
 
ساجداقبال

محفلین
ویسے ایسے موقع پر جب ہمارے جذبات تک کھوکھلے ہیں جنگ جنگ کا شور کچھ اچھا نہیں لگتا۔ کل وہ جو خبر تھی کہ لاہورئیے چھتوں پر چڑھ کر نعرہ تکبیر لگا رہے تھے، مجھے یہاں بیٹھ کر ہی لگتا ہے کہ وہ کتنے کھوکھلے انداز میں لگائے ہونگے۔ نعرے لگا کر پھر نیچے سونی میکس یا سٹار پلس یا کسی کیبل چینل پر انڈین مووی دیکھنے چلے گئے ہونگے۔
ہندوستان سالوں سے پلاننگ کر رہا ہے۔ ثقافتی جنگ وہ جیت چکا۔ عالمی سطح پر کرکٹ سے لیکر اقوام متحدہ میں اس کا سکہ چلتا ہے۔ ہمارے پاس کیا ہے؟ محض چند ایٹم بم؟ پرانی کہاوت ہے کہ جنگیں جذبے سے جیتی جاتی ہیں، اور معاف کیجیے ہمارے پاس جذبے بھی کھوکھلے ہیں۔ فوج پر تکیہ کیے رکھیں گے تو ایک 1971 کیلیے تیار رہیں۔
 
ظفری

لائبریرین
ویسے ایسے موقع پر جب ہمارے جذبات تک کھوکھلے ہیں جنگ جنگ کا شور کچھ اچھا نہیں لگتا۔ کل وہ جو خبر تھی کہ لاہورئیے چھتوں پر چڑھ کر نعرہ تکبیر لگا رہے تھے، مجھے یہاں بیٹھ کر ہی لگتا ہے کہ وہ کتنے کھوکھلے انداز میں لگائی ہوگی۔ نعرے لگا کر پھر نیچے سونی میکس یا سٹار پلس یا کسی کیبل چینل پر انڈین مووی دیکھنے چلے گئے ہونگے۔
ہندوستان سالوں سے پلاننگ کر رہا ہے۔ ثقافتی جنگ وہ جیت چکا۔ عالمی سطح پر کرکٹ سے لیکر اقوام متحدہ میں اس کا سکہ چلتا ہے۔ ہمارے پاس کیا ہے؟ محض چند ایٹم بم؟ پرانی کہاوت ہے کہ جنگیں جذبے سے جیتی جاتی ہیں، اور معاف کیجیے ہمارے پاس جذبے بھی کھوکھلے ہیں۔ فوج پر تکیہ کیے رکھیں گے تو ایک 1971 کیلیے تیار رہیں۔

ساجد بھائی ۔۔۔ واللہ ۔۔۔ آپ نے کہنے کے لیئے کچھ نہیں چھوڑا ۔
 
Top