لاہور سے خبر

خوشی

محفلین
ظفری جی نے ٹھیک کہا ھے حقائق کو ہم جھٹلا نہیں‌سکتے مصیبت کو دیکھ کر کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر لینا دانشمندی نہیں ھے
ساجد اقبال جی نے مزے کی بات کہی گو تلخ حقیقت بھی ھے
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

آج پھرہمارادشمن ہمیں آنکھیں دکھارہاہے اورہم ہیں کہ آپس میں دست و گریبان ہیں۔ سب سے معذرت کے ساتھ
جب تک ہم اپنے آپ کوٹھیک نہیں کرتے اس وقت سے ہندوستان ہویاامریکہ یااورکوئی بھی ملک وہ اسی طرح ہم پرگرجتارہے گااورہم چپ سادھے خاموش رہیں گے اوروہ جوچاہے گاوہ ہمارے ساتھ سلوک کرے گا۔
سب سے پہلے ہمیں اپنامحاسبہ کرناہے کہ ہم کہاں ہیں اس کے بعداپنے گھرکودیکھناہے اس کے بعدمحلہ اوراس کے بعدشہراس کے بعدملک خودبخودٹھیک ہوجائے گا۔
ماناکہ اس وقت ہماراملک تاریخ کے انتہائی مشکل حالات میں ہے ہماری حکومت جوکہ ہماری جذبات کی ہمارے احساسات کی ذرابھی پروانہیں کرتی۔سوئی پڑی ہے اورایسے بیانات دے رہی ہے کہ انڈیاہم پرمسلط ہوگیاہے انڈیاکی پالیسی ایسی ہی رہی ہے یہ آج سے نہیں اس وقت سے جب سے پاکستان بناہے اس نے تواس ملک کوکبھی دل سے تسلیم ہی نہیں کیاہے۔
توپھراس سے اچھے کیاتوقع رکھ سکتے ہیں۔ باقی یہ کہ ہماری حالت 71سے بھی بری ہےماناکہ اس وقت ہرطرف سے پاکستان کو دہشت گردی کاسامناہے وزیرستان میں جوحالات ہیں سب کے سامنے ہیں کراچی کی حالت سب جانتے ہیں پنجاب کاکوئی شہربھی دہشت گردی سے محفوظ نہیں لیکن اس سب کی وجہ یہی ہے کہ ہم نے احساس ذمہ دارکوفراموش کردیاہے ہم نے مشرف کی طرح"سب سے پہلے پاکستان" والانعرہ لگایاہے کہ "سب سے پہلے ہم" والانعرہ لگایاہے ہماری آنکھوں کے سامنے اگرکسی کی جیب کاٹی جائے کسی کوقتل کیاجائے یاکچھ بھی ہوہم بس چپ سادھ لیتے ہیں کہ الحمداللہ ہم بچ گئے توپھرایسے ہی حالات ہوں گے جب یہ خوف ہوگاتوایسے ہی ہوگا۔یہ زندگی تواللہ تعالی کی امانت ہے اس نے ایک دن کو واپس لیناہے لیکن ہم کوسب سے عزیزیہی ہے حتی کے ہمارے ساتھ بھی کوئی بے انصافی کرجائے توبجائے کہ اس کوغلط کہنے کہ ہم خاموش ہوجاتے ہیں ہمیں چاہیے کہ احتجاج کریں اپنی کوشش کریں اس کوسامنے لائیں دوسروں کوبتائيں اپنی پوری کوشش کریں کہ اس کو ختم کریں ماناکہ ہماری پولیس کراپٹ ہے کم از کم رپورٹ توکروائيں اندراج تولیکن ہم خاموش یہی وجہ ہے کہ ہرطرف لوٹ مارڈکیٹی، دہشت گردی عام ہے کہ ہم نے اپنی آنکھیں کبوترکی طرح بندکیں ہوئی ہیں۔
خدارااپنی آنکھوں کوکھولیں ملک کے بقاکے لئے آگے آئیں اس کی بہبودکے لئے کام کریں ناکہ یہ سوچیں کہ ہم تواکیلے ہیں جب آپ سیدھے ہوں گے تواللہ تعالی مددہوگی اورآہستہ اورلوگ بھی آپکی پیروی کریں گے توکاروان بنے گیاکوشش شرط ہے۔

والسلام
جاویداقبال
 

زینب

محفلین
سب کی باتیں صیح پر کیا انڈیا حملہ کرے تو کیا کرنا چایے پاکستان کو کیا اپ لوگوں‌کے کہنے کا مطلب ہے کہ امریکہ کے جیسے بس احتجاج کریں زبانی اور انڈیا کو کرنے دیں جو وہ چاہتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔جبکہ یہ بھی ہے کہ جنگ کا ماحول انڈیا نے بنایا ہوا ہے نا کہ پاکستان نے۔۔مانا کہ یہ جنگ 1اور 3 کا مقابلہ ہے پھر بھی کیا نا لڑا جائے خاموشی اختیار کی جائے؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
لڑا جائے اور پوری دلیری سے لڑا جائے گا۔ شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے۔
 

محمد نعمان

محفلین
میرے خیال سے ہم جس بحث کا حاصل نکالنا چاہ رہے ہیں وہ دو نظریات کے درمیان لٹکا ہوا ہے۔
ایک نظریہ یہ ہے کہ ہمیں ایسی راہ نکالنی چاہیئے ، کہ جس طرح دشمن چاہتا ہے کہ ہمیں جنگ میں جھونکے ، کہ ہم دشمن کی ہی طرح سیاسی راہ نکالیں اور دشمن کی خواہشوں پر پانی پھیر دیں اور سیاسی بصیرت اور سفارتی داؤ پیچ کے براستہ دشمن کو سیاسی محاذ پر شکست سے دوچار کریں۔
جبکہ دوسرا نظریہ یہ ہے کہ ہم بے جگری سے لڑیں اور جس طرح دشمن چاہتا ہے اسی طرح سامنے آ کے لڑیں اور اس کو دکھا دیں اپنا زور بازو۔
اب تک کی بحث سے یہ سامنے آیا ہے کہ پہلے نظریے کے ماننے والے دلائل دے رہے ہیں جبکہ دوسرے نظریے کے حامل دلائل کے بجائے جوش اور حمیت اسلامی اور ایمان کی باتیں کر رہے ہیں( جو اپنی جگہ ایک مسلم حقیقت ہے اور نظریۃ اول کے حامل لوگ بھی اپنے دل میں محسوس کر رہے ہوں گے) ۔
نتیجہ نکالنے کی کوشش کرنے کے بجائے اس بحث کو صرف ایک بحث جتنی ہی اہمیت دی جانی چاہیئے۔ اور نظریہ برائے نظریہ کی جنگ کو ذاتیات سے بالائے تر ایک خالص بحث ہی رہنے دیا جانا چاہیئے۔ اور ایک دوسرے کے ساتھ معذرت خواہانہ الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے بحث کرنی چاہیئے۔
میں کسی ایک نظریے کی طرف داری نہیں کر رہا۔
والسلام
 

شمشاد

لائبریرین
نعمان بھائی بہتر طریقہ تو یہی ہے کہ اس کا سفارتی حل نکالا جائے لیکن جہاں ہمارے جاہل حکمران ہندوستان کی حمایت میں بیان دیں کہ جہاز موڑ کاٹتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود میں آ گئے تھے (کیا ہی جاہلانہ بیان ہے) اور ہندوستانی حکمران مسلسل دباؤ بڑھائے جائیں اور پاکستان پر جنگ مسلط کر دیں تو اور کوئی راہ نہیں رہ جائے گی۔
 
میرے خیال میں دشمن دشمن کا یہ کھیل اب بند ہونا چاہیئے ۔ بھارت میں بھی انسان بستے ہیں اور پاکستان میں بھی خلائی مخلوق نہیں بستی۔ جنگ سے گریز انتہائی ضروری ہے ۔ مگر یہ فیصلہ کون کرے گا کہ پہلی گولی کس نے چلائی ۔ اس لیئے جنگ سے گریز ضروری ہے لیکن اپنے وطن کی حفاظت کی ذمہ داری کو بھی فراموش نہیں کرنا چاہیئے ۔ اللہ نہ کرے اگر جنگ ہوتی ہے تو تہس نہس صرف عام آدمی ہوگا ۔ نہ انڈیا اور نہ ہی پاکستان کوئی بھی دنیا کے نقشے سے غائب نہیں ہوگا ۔

ہمیں جنگ نہیں چاہیئے لیکن بزدلی بھی نہیں قبول ۔ اگر کوئی ہم پر چڑھ دوڑا تو ہمیں اپنا گھر سنبھالنا خوب آتا ہے بس اتنا خیال رکھیں کہ کہیں ہم کسی پر نہ چڑھ دوڑیں ۔

ہندوستان اور پاکستان دونوں کا مفاد صرف امن میں ہے جنگ تو یہ صرف تباہی لاتی ہے اس سے گریز ضروری ہے
 

محمد نعمان

محفلین
شمشاد بھائی سارا رونا تو اسی کا ہے کہ اگر ہمارے حکمران ٹھیک ہوتے تو اس بحث کی نوبت ہی نہ آتی۔
بہرحال اس جوش ایمانی کی فیالحال ہمیں ، اس قوم کو، اور پاکستان کو بہت ضرورت ہے کیونکہ ہمارے بڑے اب اس ملک کو نہیں سنبھال سکتے اور اب یہ ایک ایک آدمی پر جو اس ملک میں رہتا ہے اس کا فرض ہے کہ وہ اس کے خلاف اٹھ کھڑا ہو اور اپنی جان ، مال ،عزت اس ملک و ملت کے لیے حاضر کر دے۔
ہمیں انفرادی طور پر اور انفرادی سطح پر اٹھ کھڑا ہونا ہو گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
نعمان بھائی خدانخواستہ اگر ایسا وقت آیا تو آپ دیکھیں گے کہ حکمران ٹولہ اپنی جان کی حفاظت کے لیے بھاگ دوڑ میں مصروف ہو گا اور ہر ایک عام پاکستانی شہری پاکستان کی حفاظت کے لیے جان لڑا دے گا۔
 

ساجداقبال

محفلین
سب کی باتیں صیح پر کیا انڈیا حملہ کرے تو کیا کرنا چایے پاکستان کو کیا اپ لوگوں‌کے کہنے کا مطلب ہے کہ امریکہ کے جیسے بس احتجاج کریں زبانی اور انڈیا کو کرنے دیں جو وہ چاہتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔جبکہ یہ بھی ہے کہ جنگ کا ماحول انڈیا نے بنایا ہوا ہے نا کہ پاکستان نے۔۔مانا کہ یہ جنگ 1اور 3 کا مقابلہ ہے پھر بھی کیا نا لڑا جائے خاموشی اختیار کی جائے؟؟
اس بات سے کسی کو بھی انکار نہیں‌کہ جنگ کی صورت میں ہندوستان کو منہ توڑ‌ جواب دیا جائے۔ ہم ہندوستان سے لیکر نہیں‌کھاتے جو وہ منہ اٹھائے ہم پر جنگ مسلط کر دے اور ہم دیکھتے رہیں۔ میری مراد یہ تھی کہ یہ جنگ جو کبھی نہ کبھی ہونی ہی ہے، سے پہلے امن کے زمانے کو طول دیا جائے کیونکہ جنگ کی تیاری امن ہی میں ممکن ہوتی ہے۔ جنگ تو وہ تندور ہے جہاں‌روٹی تو ہمیں‌ پکانی ہی ہوتی ہے چاہے جتنا بھی ایندھن جھونکیں۔ ہمارے پاس یہ ایندھن کافی سے بہت کم ہے اور دشمن صرف بھارت ہی نہیں، کئی ایک ہیں۔ مسلمان کی ایسی صورتحال میں جب وہ 313 رہ جاتا ہے، واحد قوت، قوت ایمانی اور جذبہ جہاد ہوتی ہے۔۔۔جو ہمارے یہاں کب کی سرکاری جہاد، طالبان اور دہشتگردی کے بیچ گم ہو چکی ہے۔
یا تو بدر والا(چلیں‌65ء‌والا) ایمان پیدا کریں‌ یاپھر چپ کر کے بیٹحے رہیں۔ جہاں‌شہر کے بیچ ایک پلازہ تین دن تک جلتا رہے اور فوج اور شہری دفاع والے آگ بجھانے سے قاصر ہوں‌، وہاں‌کسی میزائل اور فضائی حملے میں‌یہی ہونا ہے کہ جان بچانے والی دوائیں مہنگی /ناپید یا بیرون ملک ایکسپورٹ ہو جائینگی۔
 

محمد نعمان

محفلین
بھائی ہر بات اپنی جگہ ہر خدشہ اپنی جگہ مگر یہ قوم آج تک کسی بحران سے نکلی ہی کب ہے۔
پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے لے کے آج تک پاکستان اور پاکستانی قوم کسی معجزے ہی کے تحت چلتے آ رہے ہیں اور خداوند پاک نے ہمیشہ معجزاتی طور پر ہی اس کی حفاظت کی ہے،
ورنہ کہنے والے تو کہتے رہے ہیں کہ یہ ملک ایک مہینہ بھی نہیں چل سکے گا۔
یہ ملک پاک مہینے رمضان المبارک میں اللہ رب العزت نے ہمیں دیا تھا اور اس کی حفاظت بھی فرماتا رہا آج تک ۔ وہ جانتا ہے کہ ہم کمزور ہیں ، ہم سے کچھ نہ بن پڑے گا اس لئے اب بھی وہ ہماری مدد فرمائے گا اور ہمیں تنہا نہیں چھوڑے گا۔وہ آزمائشیں تو اپنوں ہی سے لیتا ہے اور ان آزمائشوں سے نکلنے کی طاقت بھی وہی دیتاہے۔
اب بھی کوئی معجزہ ہو گا اور ہم متحد ہوں گے اور دشمن خاک میں مل کے مٹی ہو گا۔
انشا اللہ
کیونکہ اللہ مانگنے والوں کو دیا کرتا ہے اور کتنی مائیں ، ہاتھ اٹھائے ہوئے ہیں کتنے ہاتھ اٹھے ہوئے ہیں ، اللہ سے اس ملک کی حفاظت مانگ رہے ہیں۔
 

زونی

محفلین
جنگ کا شور مچاتے ہوئے یہ بھی یاد رکھیں کہ جنگ zero sum game نہیں بلکہ negative sum game ہے۔





زیک پہلے اس بات کی تصدیق کر لیں کہ جنگ کا شور کون مچا رہا ھے ، پاکستانی سیاسی نمائندے اور میڈیا یا بھارتی سیاسی نمائندے اور بھارتی میڈیا !
اور جنگ تو ہر صورت میں ہی negative sum game ھے لیکن کیا جارحیت کا جواب دینا بھی جنگ ہی ھے یا دفاعی ردعمل :)
 

زونی

محفلین
نظر اٹھا کر دیکھیں تو 1971 اور آج کے نقشے میں کچھ زیادہ فرق نہیں ہے ۔ اس وقت فوج پر یہ الزام تھا کہ وہ مشرقی پاکستان پر ظلم ڈھا رہی ہے




میرا خیال ھے اس بات کو تسلیم کر لینا چاہیئے کہ جنرل یحییٰ خان نے مشرقی پاکستان میں فوج کشی کر کے انتہائی غلط اقدام کیا تھا اور غلط حکمت عملی کی وجہ سے ہی حالات علیحدگی تک پہنچے تھے ، اپنے لوگوں پہ فوج کشی کرنے سے کونسی جنگ جیتی جا سکتی ھے اور بلکل اسی طرح کا غلط اقدام پرویز مشرف نے لال مسجد پہ فوج کشی کر کے کیا ھے جس کا نتیجہ ہم سب دیکھ ہی رہے ہیں :)
 

زینب

محفلین
اس بات سے کسی کو بھی انکار نہیں‌کہ جنگ کی صورت میں ہندوستان کو منہ توڑ‌ جواب دیا جائے۔ ہم ہندوستان سے لیکر نہیں‌کھاتے جو وہ منہ اٹھائے ہم پر جنگ مسلط کر دے اور ہم دیکھتے رہیں۔ میری مراد یہ تھی کہ یہ جنگ جو کبھی نہ کبھی ہونی ہی ہے، سے پہلے امن کے زمانے کو طول دیا جائے کیونکہ جنگ کی تیاری امن ہی میں ممکن ہوتی ہے۔ جنگ تو وہ تندور ہے جہاں‌روٹی تو ہمیں‌ پکانی ہی ہوتی ہے چاہے جتنا بھی ایندھن جھونکیں۔ ہمارے پاس یہ ایندھن کافی سے بہت کم ہے اور دشمن صرف بھارت ہی نہیں، کئی ایک ہیں۔ مسلمان کی ایسی صورتحال میں جب وہ 313 رہ جاتا ہے، واحد قوت، قوت ایمانی اور جذبہ جہاد ہوتی ہے۔۔۔جو ہمارے یہاں کب کی سرکاری جہاد، طالبان اور دہشتگردی کے بیچ گم ہو چکی ہے۔
یا تو بدر والا(چلیں‌65ء‌والا) ایمان پیدا کریں‌ یاپھر چپ کر کے بیٹحے رہیں۔ جہاں‌شہر کے بیچ ایک پلازہ تین دن تک جلتا رہے اور فوج اور شہری دفاع والے آگ بجھانے سے قاصر ہوں‌، وہاں‌کسی میزائل اور فضائی حملے میں‌یہی ہونا ہے کہ جان بچانے والی دوائیں مہنگی /ناپید یا بیرون ملک ایکسپورٹ ہو جائینگی۔


جنگ تو انڈیا مسلط کرنا چاہتا ہے ہمیں‌تو اپنی حکومت سے شیکایت ہے کی سخت جوابی بیان کیوں‌نہیں دیتے۔۔۔۔ان کے بیانات دیکھے ہیں اب بھی انہوں نے الٹی میٹم دیا ہے 26 دسمبر تک کہ کاروائی نا کی گئی تو حملہ کریں‌گے ۔دیکھیئں جب انڈیا حملہ کرتاہے پاکستان پے تو کیا 71 کو بیٹھ کے رونا چاہیے یا اسی ڈر سے کہ اب کی بار کشمیر نا چلا جائے اب کی بار بلوچستان نا چلا جائے سوچا جائے یا جواب دیا جائے ۔جو ہے جتنی ہمت ہے اتنا جواب تو دینا ہی ہے۔۔۔۔۔جو خامیاں ہم میں ہیں وہ انڈیا میں بھی ہیں انڈین بحریہ کے پاس بھی 17 سال پرانے ریڈارز ہیں۔۔۔۔۔۔۔اپ کو کیا لگتا ہے انڈیا کیوں حملے سے پہلے 1 بار نہیں 100 بار سوچ رہا ہے وہ کوئی امن پسند ملک ہے۔۔۔۔۔۔۔۔دیکھیئں کچھ تو ایسا ہے جو انہیں سوچنے پے مجبور کر رہا ہے ورنہ دیکھا جائے تو ہمارا چھوٹا سا ملک ان کی ایک گھنٹے کی گیم ہو سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔شاید وہ جانتے ہیں کہ اگر پاکستان نا رہا تو انڈیا بھی نہین رہے گا۔۔۔۔میرا کہنے کا مطلب ییہ تھا کہ جب انڈیا یا کوئی بھی ملک حملہ کرتاہے تو بھرپور جواب دیا جائے خامیاں ایک طرف ۔۔۔۔۔۔۔ووہ وقت لڑنے کا ہو گا کچھ کرنے کا نا کہ خامیوں کو رونے کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

تیلے شاہ

محفلین
زینب تسی گریٹ ہو جی
وہ کہتے ہیں ناں کے
جس شان سے کوئی مقتل میں گیا وہ شان سلامت رہتی ہے""
جیت ہار بعد کی بات ہے جارحیت کا مقابلہ اصل چیز ہے
 

طالوت

محفلین
( اور ہماری دماغی حالت یہ ہے کہ جب کوئی ان سی ڈیوں کو جلانے آتا ہے تو اس وقت ہمیں ، اعتدال پسندی یاد آ جاتی ہے ، اور اپنی "تہذیب" کے ڈانڈے ان دکانوں میں دکھائی دیتے ہیں )
وسلام
 

محمد نعمان

محفلین
جس دھج سے کوئی مقتل میں‌گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے

ہماری دھج کچھ ایسی ہے کہ ہمارے بغل میں‌ ایشوریا رائے کی فلموں‌کی ڈی وی ڈیز ہیں اور سوئے مقتل جا رہے ہیں۔;-)
مگر جب سے یہ سلسلہ شروع ہوا ہے پاک بھارت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس وقت سے یہ سب سی ڈیز جلائی جا چکی ہیں شاید آپ نے آنکھیں کھول کے دیکھا نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:|
 

زونی

محفلین
جس دھج سے کوئی مقتل میں‌گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے

ہماری دھج کچھ ایسی ہے کہ ہمارے بغل میں‌ ایشوریا رائے کی فلموں‌کی ڈی وی ڈیز ہیں اور سوئے مقتل جا رہے ہیں۔;-)



ساجد آپ سی ڈیز بغل میں دبا کے سوئے مقتل جا رہے ہیں تو اس میں باقی قوم کا کیا قصور :grin:
 
Top