لاہور سے خبر

زونی

محفلین
( اور ہماری دماغی حالت یہ ہے کہ جب کوئی ان سی ڈیوں کو جلانے آتا ہے تو اس وقت ہمیں ، اعتدال پسندی یاد آ جاتی ہے ، اور اپنی "تہذیب" کے ڈانڈے ان دکانوں میں دکھائی دیتے ہیں )
وسلام



لیکن طالوت ثقافتی جنگ تو ثقافتی طور پر ہی جیتی جا سکتی ھے ، سی ڈیز جلانے سے کیا ہو گا :)
 

زینب

محفلین
جس دھج سے کوئی مقتل میں‌گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے

ہماری دھج کچھ ایسی ہے کہ ہمارے بغل میں‌ ایشوریا رائے کی فلموں‌کی ڈی وی ڈیز ہیں اور سوئے مقتل جا رہے ہیں۔;-)


ایشوریا سے بھی دو دو ہاتھ کر لیں گے جیالے۔۔۔ خان صاحب زرہ انڈیا کو اس طرف آنے کی ہمت تو پکڑ لینے دین نا
 

زینب

محفلین
انشاللہ پا جی دشمن نے ناپاک ارادے پورے کرنے کی کوشیش کی توپاکستان کابچہ بچہ جانباز سپاہی ہو گا
 

قیصرانی

لائبریرین
ابھی تک ہم یہ ہی نہیں جان پائے کہ ہمارا اصل دشمن کون ہے، تو مقابلہ کیسے ہوگا۔؟

ہمارا دشمن شاعری میں استعمال ہونے والا آسمان ہے، وہ زمین ہے جو نہ جانے کیسے کیسے شاہکار نگل گئی، ہرے بادل ہیں، کہکشاؤں کی کہکشائیں‌ ہمارے دشمنوں سے بھری پڑی ہیں۔ کس کس کا نام لیں‌ ہم :beating:
 

زینب

محفلین
ظاہر ہے اگر انڈیا پاکستان پے حملہ کرتاہے تو پاکستان کیا چاروں طرف دیکھے گا کہ کہاں سے حملہ ہوا انڈیا سے ہی اور کس سے
 

محمد نعمان

محفلین
جی نہیں دیکھنا کیا ہے۔اس بارے میں ایک حکایت ہے (یقین کرنے والوں کے لیے) کہ ایک صحافی نے لکھا ہے کہ وہ ایک بابا جی کے پاس گئے کہ جو اللہ والے تھے۔ہر وقت اللہ کا ذکر کرتے رہتے تھے۔ اس صحافی نے ان سے جا کے پوچھا کہ بابا جی آپ ہر وقت اللہ اللہ کرتے رہتے ہیں آپ کو اپنے ملک کے حالات بھی پتہ ہین۔ تو بابا جی نے اس صحافی کی طرف دیکھا اور کچھ اشعار پڑھے شاہ ولی اللہ کے استاد گرامی کے اور پھر ان کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا کہ بیٹا یہ پیشن گوئی اس وقت شاہولی اللہ کے استاد صاحب نے کی تھی کہ مسلمان ایک علاقہ اپنے نام کریں گے (پاکستان) اور پھر اس علاقے پہ کفار دو طرف سے حملہ آور ہوں گے، ایک مشرقی سرحد سے اور ایک مغربی سرحد سے۔اور اس وقت مسلمان کمزور ہوں گے۔ مگر پھر ایسا ہو گا کہ مسلمانوں کا ایک ریلا نکلے گا جہاد کے لیے اور اس میں ایسے لوگ شامل ہوں گے جن پہ کسی کو گمان بھی نہ ہو گا کہ یہ بھی اسلام کے لیے کچھ کبھی کر سکیں گے اور وہ مسلمانوں کا ریلا یا گروہ سب دشمنوں پہ ایسے چڑھ دوڑے گا کہ دشمن کے پاؤں اکھڑ جائیں گے۔

یہ میں نے کبھی پڑھا تھا تمام تفصیلات ڈھونڈوں گا اور پیژ کرنے کی کوشش کروں گا۔جتنا یاد تھا لکھ دیا ہے۔غلطی کی گنجائش صد فی صد ہے۔
 
Top