لاہور سے خبر

طالوت

محفلین
پاکستان: ہندوستانی طیاروں نے دو بار پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ۔۔
ہندوستان : ہمارے طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی ۔۔
زرداری: ہندوستانی طیاروں کی جانب سے وہ تکنیکی غلطی تھی ۔۔
ہندوستان : ہمارے طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی ۔۔
زرداری: غلطی سے موڑ کاٹتے ہوئے تھوڑا آ گئے تھے ۔۔
ہندوستان : ہمارے طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی ۔۔
بس تھوڑی سی غیرت و حمیت اور عقل ۔۔۔۔۔ پلیزززززززززز
-----------------------------------
امریکی تھنک ٹینک: پاکستان ایک ناکام ریاست ہے
ہندوستان:پاکستان ایک ناکام ریاست ہے
نواز شریف:پاکستان ایک ناکام ریاست ہے
بس تھوڑی سی غیرت و حمیت اور عقل ۔۔۔۔۔ پلیزززززززززز
------------------------------------------
وسلام
 

مغزل

محفلین
یہ کس دکان سے ملے گی طالوت بھیا ۔۔ ویسے بھی ہماری قوم کو ایشوریا ، رانی ، شاہ رخ اور سنجے بابا سے فرصت ملے تب ناں
 

زین

لائبریرین
تفصیلی خبر


-

پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد پر انتہائی نچلی پروازیں پروازیں،لوگ اللہ اکبراور پاک فضائیہ زندہ باد کے نعرے لگاتے سڑکوں پر آگئے ۔
اسلام آباد، راولپنڈی ، لاہور، کوئٹہ……پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے پیر کی دوپہر لاہور ، راولپنڈی اور اسلام آباد کی فضائوں میں کم بلندی پر آ کر تربیتی پروازیں کیں، اس موقع پر ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر ہائی الرٹ کرکے تمام پاسز منسوخ کردیئے گئے ۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پیر کی دوپہر پاک فضائیہ کے چار لڑاکا طیاروں نے لاہور جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی فضائوں میں انتہائی نجی پروازیں کیں پی اے ایف کے جنگی جہازوں کی پروازوں سے شہرمیں افواہوں کا بازار گرم ہو گیا اور بعض افواہ ساز پی اے ایف کی پروازوں کو جنگی پروازیں قرار دیتے ہوئے لوگوں میں خوف وہراس پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہے،جبکہ شہر کے متعدد علاقوں میں لوگ پاک فضائیہ کے جنگی جہازوں کی پروازوں پر پرجوش انداز میں اللہ اکبر اور پاک فضائیہ زندہ باد کے نعرے مارتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور فضائیہ کے طیاروں کی پروازوں کا سڑکوں اور گھروں کی چھتوں پر آکر نظارہ کرتے رہے۔ کوئٹہ میں‌بھی جنگی طیاروں نے خلاف معمول پروازیں کیں‌۔
پی ے ایف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی اے ایف کے طیاروں کی پروازیں معمول کی تربیتی پروازوں کا حصہ ہیں۔ ادھر پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق موجودہ حالات کے پیش نظر ملک کی فضائی حدود کی نگرانی بھی بڑھا دی گئی ہے اور ملک کے تمام ایئرپورٹس پر ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹس کے تمام پاسز منسوخ کردیئے گئے ہیں اور تینوں مسلح افواج اور تمام اداروں کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اندرون و بیرون ملک متعدد پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔
 
عوام کو تو ہیضہ نہیں ہو گا، وہ تو اب بھی چھتوں پر چڑھ کر‌حوصلہ دکھا رہی ہے۔ ہیضہ ہوا ہوا ہے حکمران جماعت کو۔ :beating::beating::beating:
چلیے اگر اپ کے کہنے کے مطابق اگر غنڈے بدمعاش اپ پر حکومت کررہے ہیں
تو وہ قوم کیا جنگ لڑے گی جس پر غنڈے حکمران ہیں۔
 

مغزل

محفلین
ہمت بھیا
آپ سے استدعا ہے کہ اپنے مراسلے میں سے قوم اور انڈین موویز میں سے رسول حذف کیجئے
 
ہمت بھیا
آپ سے استدعا ہے کہ اپنے مراسلے میں سے قوم اور انڈین موویز میں سے رسول حذف کیجئے
بیٹا مغل قوم تو ہوئی رسول اللہ کی (صلی اللہ علیہ وسلم)
اور رسول کا ایک مطلب پیغام رساں ہی ہے اور وہ قوم جو انڈین موویز کا پیغام وصول کررہی ہو۔ اسمیں کیا غلط ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
ہمت بھائی آخر آپ کہنا کیا چاہتے ہیں؟ کہیں‌ یہ تو نہیں کہ جنگ کے بغیر ہی ہم اپنا ملک ان کے حوالے کر دیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
اقتباس:
اصل پيغام ارسال کردہ از: شمشاد
عوام کو تو ہیضہ نہیں ہو گا، وہ تو اب بھی چھتوں پر چڑھ کر‌حوصلہ دکھا رہی ہے۔ ہیضہ ہوا ہوا ہے حکمران جماعت کو۔

اقتباس:
اصل پیغام ارسال کردہ از: ہمت علی
چلیے اگر اپ کے کہنے کے مطابق اگر غنڈے بدمعاش اپ پر حکومت کررہے ہیں
تو وہ قوم کیا جنگ لڑے گی جس پر غنڈے حکمران ہیں۔

لیکن میں نے تو کہیں بھی لفظ غنڈہ استعمال نہیں کیا۔
 
میں صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ قوم اپنی حالت سدھارے جنگ کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔ یہ فوج اس وقت جنگ لڑنے کے قابل نہیں ہے۔ انڈین موویز دیکھ دیکھ کر ایمان کمزور ہوا پڑا ہے۔ ایک ارمی چیف انڈین اداکارہ کو ٹیبل پر بٹھا کر بات کرتا تھا جب انڈیا جاتا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
خدانخواستہ ایسا وقت آ پڑا تو انڈین اداکارہ کو ٹیبل کے نیچے کر کے اور ہندی فلمیں پس پشت ڈال کر " پہلے ملک " کا نعرہ لگا کر اٹھ کھڑے ہوں گے۔ آپ بھی اس مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے کے لیے پاکستان آ جائیں۔
 

تیلے شاہ

محفلین
میں صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ قوم اپنی حالت سدھارے جنگ کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔ یہ فوج اس وقت جنگ لڑنے کے قابل نہیں ہے۔ انڈین موویز دیکھ دیکھ کر ایمان کمزور ہوا پڑا ہے۔ ایک ارمی چیف انڈین اداکارہ کو ٹیبل پر بٹھا کر بات کرتا تھا جب انڈیا جاتا تھا۔

ضروری نہیں کے فوج ہی آپ کا دفاع کرے طالبان ہیں ناں۔۔۔۔۔:box:
 

محمداحمد

لائبریرین
بس اللہ رحم کرے، جنگ تو کسی کے لئے بھی مفید نہیں، نہ بھارت کے لئے نہ پاکستان کے لئے۔ حاکموں کو بصیرت کی بہت ضرورت ہے دونوں اطراف میں کیوں‌کہ معاملات کافی پیچیدہ ہیں۔
 
شاید کہ میری بات اترجائے ترے دل میں
یہ وقت ایا ہی اس لیے ہے کہ دن رات انڈین موویز پاکستانی گھروں میں چلتی ہیں
کاش ہم پہلے ہی ان غلط کاموں سے تائب ہوں اور اللہ کی رحمت کے طالب ہوں۔
اللہ نے تو پہلے ہی ہم کو متنبہ کیا زلزلے بھیج کر بار بار
اور خدانہ خواستہ خوف کا عذاب نہ اجائے
میں تو یہی کہہ رہا ہوں کہ پاکستان قوم بہ حثیت مجموعی غلط کاریوں سے تائب ہو۔

اور رہا میرا پاکستان انا
مجھے تو ان تین لاکھ پاکستانیوں کا حشر دیکھ دیکھ کر خوف اتا ہے جو پاکستانیت میں بنگلہ دیش میں ہی رل گئے۔
 
Top