لاہور سے خبر

زونی

محفلین
شاید کہ میری بات اترجائے ترے دل میں
یہ وقت ایا ہی اس لیے ہے کہ دن رات انڈین موویز پاکستانی گھروں میں چلتی ہیں
کاش ہم پہلے ہی ان غلط کاموں سے تائب ہوں اور اللہ کی رحمت کے طالب ہوں۔
اللہ نے تو پہلے ہی ہم کو متنبہ کیا زلزلے بھیج کر بار بار
اور خدانہ خواستہ خوف کا عذاب نہ اجائے
میں تو یہی کہہ رہا ہوں کہ پاکستان قوم بہ حثیت مجموعی غلط کاریوں سے تائب ہو۔

اور رہا میرا پاکستان انا
مجھے تو ان تین لاکھ پاکستانیوں کا حشر دیکھ دیکھ کر خوف اتا ہے جو پاکستانیت میں بنگلہ دیش میں ہی رل گئے۔

ہمت علی صاحب آپ کا تعلق پاکستان میں کس شہر سے ھے ، پاکستان سے ھے بھی یا نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:rolleyes:
 
شمشاد

لائبریرین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور رہا میرا پاکستان انا
مجھے تو ان تین لاکھ پاکستانیوں کا حشر دیکھ دیکھ کر خوف اتا ہے جو پاکستانیت میں بنگلہ دیش میں ہی رل گئے۔

وہ نئے سرے سے پاکستانی شہریت اختیار کرنا چاہتے ہیں، آپ کے پاس تو پہلے ہی پاکستانی شہریت ہے ناں۔
 
arifkarim

معطل
یہ دھاگہ ، جہازوں کی پرواز سے ہمت بھائی کی طرف پرواز کر رہا ہے! موضوع کے اندر رہتے ہوئے بات کریں۔
 
زونی

محفلین
یہ دھاگہ ، جہازوں کی پرواز سے ہمت بھائی کی طرف پرواز کر رہا ہے! موضوع کے اندر رہتے ہوئے بات کریں۔

عارف آپ نے ٹھیک کہا ، میں ویسے بھی سیاسی ابحاث کی قائل نہیں ہوں لیکن یہ ہمت علی صاحب نہ جانے کونسے نظریے کا پرچار کرتے نظر آتے ہیں ہر دھاگے میں ، انہیں بھی انتشار پھیلانے سے باز رہنا چاہیئے ورنہ یہ خود شکایت نہ کریں کہ ہر کوئی انہیں تختہ مشق بناتا ھے :)
 
شمشاد

لائبریرین
میری بھی یہی مراد تھی، آپ سرحد پر پاکستان توپخانے اور ٹینکوں کیلیے جگہ کی صفائی کر رہی تھیں۔

ساجد بھائی خیال رکھیئے گا، ایسا نہ ہو زینب کا ٹینک آپ کی طرف رخ اختیار کر لے۔ (سرگوشی میں بتا رہا ہوں، زینب کو پتہ نہ چلے)۔
 
ساجداقبال

محفلین
ساجد بھائی خیال رکھیئے گا، ایسا نہ ہو زینب کا ٹینک آپ کی طرف رخ اختیار کر لے۔ (سرگوشی میں بتا رہا ہوں، زینب کو پتہ نہ چلے)۔
ڈر تو لگتا ہے شمشاد بھائی، کیونکہ اس ٹینک سے گولوں کی بجائے جھاڑو نکلتے ہیں۔
بی بی سی نے بھی خبر لگا دی ہے:
بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ جارحیت کے پیش نظر پاکستان کی فضائیہ نے ملک کی فضائی حدود کی نگرانی سخت کر دی ہے اور ملک کے بڑے شہروں میں جنگی طیارے گشت کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔

پاک فضائیہ نے ایک اخباری بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ فضائیہ کے طیاروں کو چوکس رہنے کا حکم دیا گیا ہے اور سوموار کو ملک کے بڑے شہروں پر فضائیہ کے طیاروں کی پروازیں معمول کی نہیں تھیں۔
 
دو باتیں جنہوں نے مجھے کا فی عر صے ڈسٹرب رکھا اب پھر سے یاد آنے لگی ہیں
پہلی تو یہ کہ کئی سال پہلے جنگ اخبار میں جہاں بسنت کے اگلے روز اس تہوار کے جوش و خروش سے سے منائے جانے ۔۔۔۔،لوگوں کے ایک دوسرے کو ٹیلیفو ں کے ذریعے بو کاٹا کے پیغامات دینے۔۔۔۔ کی بڑٰی بڑٰی نمایاں خبریں‌تھیں وہاں ہی ایک چھو ٹی سی خبر میں ایک بھارتی رہنما کا یہ بیاں کے بسنت کا پاکستان میں منایا جانا ہندو دھرم کی مقبولیت ہے اور اگر مسلمان یہ بات پہلے سمجھ لیتے تو بٹوارے کی نو بت ہی نہ آتی۔۔۔۔
دوسری بات کچھ برس ٹی وی پر ایک بھارتی اداکار کا یہ کہنا کہ ہم جلد پھر سے ایک ہو جا ئیں‌گے۔۔۔۔۔۔
ہما را دشمن کو ئی بھی ہو عزم اس کا ایک ہی ہے ہمارا تشخص اور نام و نشاں مٹا نا۔۔۔افسو س تو یہ ہے کہ ہم ہر محا ذ پر اپنے دشمن کا بازو بنے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔چا ہے وہ اپنو ں‌کا قتل ہو ۔۔۔ یا اپنے اقدار کا گلا گھو ٹنا ہو۔۔۔۔۔
ہم اگر وہ بن جائیں‌جو ہم کبھی تھے ۔۔۔تو پھر ہم ہی سپر پاور ہو نگے۔۔۔۔۔اسی بات سے تو د شمن خو فز دہ ہے۔۔۔۔
 
عارف آپ نے ٹھیک کہا ، میں ویسے بھی سیاسی ابحاث کی قائل نہیں ہوں لیکن یہ ہمت علی صاحب نہ جانے کونسے نظریے کا پرچار کرتے نظر آتے ہیں ہر دھاگے میں ، انہیں بھی انتشار پھیلانے سے باز رہنا چاہیئے ورنہ یہ خود شکایت نہ کریں کہ ہر کوئی انہیں تختہ مشق بناتا ھے :)

بیٹی میں‌تو ائینہ ہوں اگر کسی کو اپنی شبیہ دکھائی دے تو کیا کیا جاسکتا ہے
اگر اپ فرقہ پرستی کا شکار ہیں
اگر اپ نسلی تعصب کا شکار ہیں
اگر اپ نسلی برتری کے مغالطعے کا شکار ہیں
اور
یہی اپ کو نظرائے تو میں کیا کرسکتا ہوں

اور بیٹی میں اس دنیا کا باسی ہوں الحمدللہ
بنیادی طور پر انڈیا سے تعلق ہے۔
 
زونی

محفلین
دوسری بات کچھ برس ٹی وی پر ایک بھارتی اداکار کا یہ کہنا کہ ہم جلد پھر سے ایک ہو جا ئیں‌گے۔۔۔۔۔۔
ہما را دشمن کو ئی بھی ہو عزم اس کا ایک ہی ہے ہمارا تشخص اور نام و نشاں مٹا نا۔۔۔افسو س تو یہ ہے کہ ہم ہر محا ذ پر اپنے دشمن کا بازو بنے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔چا ہے وہ اپنو ں‌کا قتل ہو ۔۔۔ یا اپنے اقدار کا گلا گھو ٹنا ہو۔۔۔۔۔
ہم اگر وہ بن جائیں‌جو ہم کبھی تھے ۔۔۔تو پھر ہم ہی سپر پاور ہو نگے۔۔۔۔۔اسی بات سے تو د شمن خو فز دہ ہے۔۔۔۔

لیکن سارہ ایک بات قابل غور ھے کہ کوئی بھی بڑا واقعہ یا سانحہ اپنے آپ وقوع پذیر نہیں ہوتا ، اس کے پیچھے ایک پوری تاریخ ہوتی ھے جو دلوں پہ بھی نقش چھوڑتی ھے جیسا کہ مشرقی پاکستان میں ہوا ، اور اس چیز کو ہم اکثر نظر انداز کر جاتے ہیں :)
 
زونی

محفلین
بیٹی میں‌تو ائینہ ہوں اگر کسی کو اپنی شبیہ دکھائی دے تو کیا کیا جاسکتا ہے
اگر اپ فرقہ پرستی کا شکار ہیں
اگر اپ نسلی تعصب کا شکار ہیں
اگر اپ نسلی برتری کے مغالطعے کا شکار ہیں
اور
یہی اپ کو نظرائے تو میں کیا کرسکتا ہوں

اور بیٹی میں اس دنیا کا باسی ہوں الحمدللہ
بنیادی طور پر انڈیا سے تعلق ہے۔

ہمت انکل آپ میچور انسان ھے لیکن مجھے بہت افسوس ھے کہ آپ کن تعصبات کا پرچار کر رہے ہیں میرا خیال ھے آپ خود ہی اندونی انتشار کا شکار ہیں جسکی جھلک باہر بھی نظر آ رہی ھے ، اور میں یہ بات غصے میں نہیں کہہ ہرہی ہوں ، اپ بھی ٹھنڈے دل سے غور کیجئے گا :)
اور آئینہ دکھانا تو اچھی بات ھے لیکن سب سے پہلے آئینہ دیکھ کر اپنی ذات اور گرد و نواح کا محاسبہ کرنا چاہیئے ، اس کے بعد دور دیکھنا چاہیئے ۔
 
بیٹی میں‌بھی نہایت دیانت سے کہہ رہاہوں۔ پاکستان قوم اور فوج کی گراوٹ خود اس کی اپنی پیداوار ہے۔ یہ اپنی ہی اخلاقی گراوٹ کا اظہار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جو اس کی نشاندہی کرتا ہے اپ کو اسکا شہر پوچھنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ کہ پیچھے سے کہاں سے ہے۔ بیٹی خرابی خود اپنے اندر ہے دشمن کی ڈروا تو صرف اس خرابی کااظہار ہے۔

میرا تضاد جو کچھ بھی ہے اس تضاد کی مقابلے میں‌کچھ بھی نہیں جو پاکستانی قوم کو لاحق ہے۔ بیٹی اس طرح کے تضاد کو جو پاکستانی قوم کے اندر ہے منافقت کہتے ہیں۔ ہر ایک کو اپنا محاسبہ کرنا چاہیے انفرادی طور پر اور اجتماعی طور پر۔ میری برائی شاید صرف مجھ تک محدود ہو مگر پاکستانی قوم کو برائی اجتماعی ہے جس سے اگر توبہ نہ کی گئی تو سزا خدانہ خواستہ مل کر رہتی ہے۔
 
عندلیب

محفلین
ہمت علی صاحب ماشاء‌اللہ بڑی ہمت والی باتیں‌ ہیں آپ کی ۔
میں‌آپ سب کہ بیچ میں کچھ کہنا نہیں چاہتی میں تو صرف دیکھنے آئی تھی کہ یہاں‌کیا ہو رہا ہے ۔
آپ لوگ جاری رکھیں پلیز ۔۔۔
 
ہمت علی صاحب ماشاء‌اللہ بڑی ہمت والی باتیں‌ ہیں آپ کی ۔
میں‌آپ سب کہ بیچ میں کچھ کہنا نہیں چاہتی میں تو صرف دیکھنے آئی تھی کہ یہاں‌کیا ہو رہا ہے ۔
آپ لوگ جاری رکھیں پلیز ۔۔۔
میری باتیں کسی کی دل آزاری کا سبب بنیں تو معافی کا طلب گار ہوں
اللہ ہم سب کی حفاظت کرے۔
 
زونی

محفلین
میرا تضاد جو کچھ بھی ہے اس تضاد کی مقابلے میں‌کچھ بھی نہیں جو پاکستانی قوم کو لاحق ہے۔ بیٹی اس طرح کے تضاد کو جو پاکستانی قوم کے اندر ہے منافقت کہتے ہیں۔ ہر ایک کو اپنا محاسبہ کرنا چاہیے انفرادی طور پر اور اجتماعی طور پر۔ میری برائی شاید صرف مجھ تک محدود ہو مگر پاکستانی قوم کو برائی اجتماعی ہے جس سے اگر توبہ نہ کی گئی تو سزا خدانہ خواستہ مل کر رہتی ہے۔

آپ کی برائی آپ تک محدود ہوتی تو ہم بلا وجہ میدان میں کیوں کودتے :grin:

اور آپ پاکستانی قوم کے غم میں کیوں سوکھ رہے ہیں ، یہ اپنی لڑائی لڑنا خوب جانتے ہیں ، آپ اپنی ذات کی فکر کیجئے ناں :)
 
Top