ام اویس

محفلین
السلام علیکم ورحمة الله وبرکاتہ!
رمضان کی آمد پر یاد آیا کہ ہر سال اردو محفل فورم پر قرآن مجید کی معلومات سے متعلق سوالات و جوابات کا سلسلہ ہوا کرتا ہے تو چلیے رمضان المبارک کی مناسبت سے گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی قران مجید کی عام معلومات کا سلسلہ شروع کرتے ہیں۔
اس بات کا خیال رکھیں کہ سوالات صرف قران مجید میں سے ہوں اور عام فہم ہوں۔ ادق مضامین اور تفسیر کے موضوعات کے لیے علیحدہ تھریڈ شروع کیے جا سکتے ہیں۔
پہلے ایک سوال کا جواب دیں۔ اس کے بعد اگلا سوال پوچھا جا سکتا ہے۔
کوشش کریں کہ دوسروں کو جواب دینے کا موقع دیں ناکہ خود ہی اپنے سوال کا جواب دینے میں جلدی کرنے لگیں۔
جواب تلاش کرنے کے لیے گوگل وغیرہ کے استعمال کی اجازت ہے۔
اس سلسلے کا پہلا سوال یہ ہے ۔
بسم الله الرحمٰن الرحیم
اس آیت مبارکہ میں الله رب العزت کے کتنے اور کون کون سے نام ہیں؟
 
سیما علی

لائبریرین
{اَلرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ:جو بہت مہربان رحمت والاہے ۔}امام فخر الدین رازی رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں : اللہ تعالٰی نے اپنی ذات کو رحمٰن اور رحیم فرمایا تو یہ اس کی شان سے بعید ہے کہ وہ رحم نہ فرمائے ۔مروی ہے کہ ایک سائل نے بلند دروازے کے پاس کھڑے ہو کر کچھ مانگا تو اسے تھوڑا سا دے دیا گیا،دوسرے دن وہ ایک کلہاڑا لے کر آ یا اور دروازے کو توڑنا شروع کر دیا۔اس سے کہا گیا کہ تو ایسا کیوں کر رہا ہے؟اس نے جواب دیا:تو دروازے کو اپنی عطا کے لائق کر یا اپنی عطا کو دروازے کے لائق بنا۔اے ہمارے اللہ! عَزَّوَجَلَّ،رحمت کے سمندروں کو تیری رحمت سے وہ نسبت ہے جو ایک چھوٹے سے ذرے کو تیرے عرش سے نسبت ہے اور تو نے اپنی کتاب کی ابتداء میں اپنے بندوں پر اپنی رحمت کی صفت بیان کی اس لئے ہمیں اپنی رحمت اور فضل سے محروم نہ رکھنا۔(تفسیرکبیر، الباب الحادی عشرفی بعض النکت المستخرجۃ۔۔۔الخ، ۱ / ۱۵۳)
 
سیما علی

لائبریرین
بسم الله الرحمٰن الرحیم۔ کون سی سورۃ کی آیت ہے؟
بسم اللہ سورہ نمل کی ایک آیت یا؟ ٭٭

صحابہ رضی اللہ عنہم نے اللہ کی کتاب کو اسی یعنی ( «بِسْمِ اللَّ۔هِ الرَّحْمَ۔ٰنِ الرَّحِيمِ») ‏‏‏‏ سے شروع کیا۔ علماء کا اتفاق ہے کہ آیت «بِسْمِ اللَّ۔هِ الرَّحْمَ۔ٰنِ الرَّحِيمِ» سورۃ نمل کی ایک آیت ہے۔ البتہ اس میں اختلاف ہے کہ وہ ہر سورت کے شروع میں خود مستقل آیت ہے؟ یا ہر سورت کی ایک مستقل آیت ہے جو اس کے شروع میں لکھی گئی ہے؟ یا ہر سورت کی آیت کا جزو ہے؟ یا صرف سورۃ فاتحہ ہی کی آیت ہے اور دوسری سورتوں کی نہیں؟ صرف ایک سورت کو دوسری سورت سے علیحدہ کرنے کے لیے لکھی گئی ہے؟ اور خود آیت نہیں ہے؟ علماء سلف اور خلف کا ان آرا میں اختلاف چلا آتا ہے ان کی تفصیل اپنی جگہ پر موود ہے۔
سنن ابوداؤد میں صحیح سند کے ساتھ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سورتوں کی جدائی نہیں جانتے تھے جب تک آپ پر «بِسْمِ اللَّ۔هِ الرَّحْمَ۔ٰنِ الرَّحِيمِ» نازل نہیں ہوتی تھی ۔ [سنن ابوداود:788،قال الشيخ الألباني:صحیح] ‏‏‏‏ یہ حدیث مستدرک حاکم میں بھی ہے [مستدرک حاکم:231/1] ‏‏‏‏ ایک مرسل حدیث میں یہ روایت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے بھی مروی ہے۔

چنانچہ صحیح ابن خزیمہ میں سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے «بِسْمِ اللَّ۔هِ» کو سورۃ فاتحہ کے شروع میں نماز میں پڑھا اور اسے ایک آیت شمار کیا [ابن خزیمہ:493:ضعیف] ‏‏‏‏ لیکن اس کے ایک راوی عمر بن ہارون بلخی ضعیف ہیں اسی مفہوم کی ایک روایت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے ۔ [دارقطنی:312/1:ضعیف] ‏‏‏‏
سیدنا علی، سیدنا ابن عباس، سیدنا عبداللہ بن عمر، سیدنا عبداللہ بن زبیر، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہم، عطا، طاؤس، سعید بن جبیر، مکحول اور زہری رحمہم اللہ کا یہی مذہب ہے کہ «بِسْمِ اللَّ۔هِ» ہر سورت کے آغاز میں ایک مستقل آیت ہے سوائے سورۃ برات کے۔ ان صحابہ اور تابعین کے علاوہ عبداللہ بن مبارک، امام شافعی، امام احمد اور اسحٰق بن راہویہ اور ابوعبیدہ قاسم بن سلام رحمہم اللہ کا بھی یہی مذہب ہے۔
البتہ امام مالک رحمہ اللہ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ اور ان کے ساتھی کہتے ہیں۔ کہ «بِسْمِ اللَّ۔هِ» الخ نہ تو سورۃ فاتحہ کی آیت ہے نہ کسی اور سورت کی۔
امام شافعی رحمہ اللہ کا ایک قول یہ بھی ہے کہ «بِسْمِ اللَّ۔هِ» الخ سورۃ فاتحہ کی تو ایک آیت ہے لیکن کسی اور سورۃ کی نہیں۔ ان کا ایک قول یہ بھی ہے کہ ہر سورت کے اول کی آیت کا حصہ ہے لیکن یہ دونوں قول غریب ہیں۔ داؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یہ ہر سورت کے اول میں «بِسْمِ اللَّ۔هِ» ایک مستقل آیت ہے سورت میں داخل نہیں۔
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے بھی یہی روایت ہے اور ابوبکر رازی رحمہ اللہ نے ابوحسن کرخی رحمہ اللہ کا بھی یہی مذہب بیان کیا ہے جو امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے بڑے پایہ کے ساتھی تھے۔
یہ تو تھی بحث «بِسْمِ اللَّ۔هِ» کے سورۃ فاتحہ کی آیت ہونے یا نہ ہونے کی۔ (‏‏‏‏صحیح مذہب یہی معلوم ہوتا ہے کہ جہاں کہیں قرآن پاک میں یہ آیت شریفہ ہے وہاں مستقل آیت ہے «وَاللهُ اَعْلَمُ» مترجم)
 
ام اویس

محفلین
قرآن مجید کی کون سی سورۃ کی ابتدا میں الله سبحانہ و تعالی کا فرمان ہے کہ اس کتاب کو آپ (نبی کریم صلی الله علیہ وآلہ وسلم ) پر ہم نے نازل کیا تاکہ آپ لوگوں کو ظلمت سے نکال کر نور کی طرف لے آئیں ۔
 
ام اویس

محفلین
السلام علیکم ورحمة الله وبرکاتہ!
رمضان کی آمد پر یاد آیا کہ ہر سال اردو محفل فورم پر قرآن مجید کی معلومات سے متعلق سوالات و جوابات کا سلسلہ ہوا کرتا ہے تو چلیے رمضان المبارک کی مناسبت سے گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی قران مجید کی عام معلومات کا سلسلہ شروع کرتے ہیں۔
اس بات کا خیال رکھیں کہ سوالات صرف قران مجید میں سے ہوں اور عام فہم ہوں۔ ادق مضامین اور تفسیر کے موضوعات کے لیے علیحدہ تھریڈ شروع کیے جا سکتے ہیں۔
پہلے ایک سوال کا جواب دیں۔ اس کے بعد اگلا سوال پوچھا جا سکتا ہے۔
کوشش کریں کہ دوسروں کو جواب دینے کا موقع دیں ناکہ خود ہی اپنے سوال کا جواب دینے میں جلدی کرنے لگیں۔
جواب تلاش کرنے کے لیے گوگل وغیرہ کے استعمال کی اجازت ہے۔
اس سلسلے کا پہلا سوال یہ ہے ۔
بسم الله الرحمٰن الرحیم
اس آیت مبارکہ میں الله رب العزت کے کتنے اور کون کون سے نام ہیں؟
بسم الله الرحمٰن الرحیم میں الله رب العزت کے تین نام بیان کیے گئے ہیں ۔
الله
الرحمٰن
الرحیم
 
الف نظامی

لائبریرین
مخزن چشت میں شرح بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيم کے عنوان کے تحت لکھتے ہیں کہ :
لوگ تین طرح کے ہیں۔ ایک وہ جو اللہ تعالی کے طالب ہیں ان کے لئے لفظ اللّه ہے ۔ وہ جو دنیا کے طلبگار ہیں ان کے لئے رحمن ہے۔ تیسرا گروہ جو عقبی کا طالب ہے ، اس کے لئے رحيم کا لفظ ہے
(مخزن چشت فارسی تصنیف از خواجہ امام بخش مہاروی رحمۃ اللہ علیہ ، اردو ترجمہ پروفیسر افتخار احمد چشتی ، صفحہ 57 ، ناشر چشتیہ اکادمی فیصل آباد )
 
آخری تدوین:
اس لیے تقریبا ساڑھے پانچ سو کہہ سکتے ہیں ۔
اِس کا مطلب ہے کہ تراویح کی ہر ایک رکعت میں ایک رکوع پڑھا جائے تو تقریباً 27 دن میں قرآن پاک کو ختم کیا جاسکتا ہے۔
20 تراویح ۔۔۔۔۔۔۔۔20 رکوع روزانہ
ایک رکعت ۔۔۔۔۔۔۔۔ایک رکوع
اگر 20 رکوع تراویح میں روزانہ 20 رکوع پڑھے جائیں تو 27 دنوں میں 540 رکوع پڑھے جاسکتے ہیں ۔
 
آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
میری گزارش ہے کہ آیات قرانی کے لیے امیری قران فونٹ کا استعمال کریں جو کہ فورم ایڈیٹر کے ذریعے بآسانی کیا جا سکتا ہے۔
1710701174632.png
 
ام اویس

محفلین
کس سورۃ کی کون سی آیت میں فرمایا گیا ہے کہ
ہم نے آپ صلی الله علیہ وآلہ وسلم کو رحمت للعالمین بنا کر بھیجا ہے۔
 
م حمزہ

محفلین
قرآن مجید کی کون سی سورۃ کی ابتدا میں الله سبحانہ و تعالی کا فرمان ہے کہ اس کتاب کو آپ (نبی کریم صلی الله علیہ وآلہ وسلم ) پر ہم نے نازل کیا تاکہ آپ لوگوں کو ظلمت سے نکال کر نور کی طرف لے آئیں ۔
سورۃ ابراھیم کی پہلی آیت.
الر ۚ كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ إِلَيْكَ لِتُخْرِجَ النَّاسَ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ بِإِذْنِ رَبِّهِمْ إِلَىٰ صِرَاطِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ (1)
 
شمشاد

لائبریرین
قرآن پاک میں 114 سورتیں ہیں۔تقریباً تمام سورتوں میں اسی سورہ کا نام آیا ہے، جیسا کہ سورہ کہف میں کہف کا لفظ آیا ہے، سورہ مریم میں مریم کا لفظ آیا ہے۔ لیکن چند سورتوں میں اس سورہ کا لفظ نہیں آیا۔ آپ بتائیں وہ کون کون سی سورہ ہے جن میں اس سورہ کا لفظ نہیں آیا۔
 
سید عاطف علی

ایک تو اخلاص ہے ،
 
Top