ام اویس

محفلین
یہ کتاب (قرآن مجید) وہ ہے جس میں کوئی شک نہیں ، متقین کے لیے ہدایت ہے
کس آیت میں بتایا گیا ہے؟
 

ام اویس

محفلین
قرآن پاک میں 114 سورتیں ہیں۔تقریباً تمام سورتوں میں اسی سورہ کا نام آیا ہے، جیسا کہ سورہ کہف میں کہف کا لفظ آیا ہے، سورہ مریم میں مریم کا لفظ آیا ہے۔ لیکن چند سورتوں میں اس سورہ کا لفظ نہیں آیا۔ آپ بتائیں وہ کون کون سی سورہ ہے جن میں اس سورہ کا لفظ نہیں آیا۔
سورۃ الفاتحہ
 

ام اویس

محفلین
لوگوں میں سے کوئی ایسا بھی ہے جو کہتا ہے ہم ایمان لائے الله پر اور آخرت کے دن پر پھر بھی وہ مؤمن نہیں
کس آیت میں بتایا گیا؟
 

ام اویس

محفلین
"اے اہلِ کتاب، آؤ اس بات کی طرف جو ہم میں اور تم میں یکساں ہے" یہ بات قرآنِ کریم میں کہاں کی گئی؟
سورۃ آل عمران ۔ آیت: 64

قُلْ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ تَعَالَوْا إِلَىٰ كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ أَلَّا نَعْبُدَ إِلَّا اللَّهَ وَلَا نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَلَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِّن دُونِ اللَّهِ ۚ فَإِن تَوَلَّوْا فَقُولُوا اشْهَدُوا بِأَنَّا مُسْلِمُونَ
کہہ دو کہ اے اہل کتاب جو بات ہمارے اور تمہارے دونوں کے درمیان یکساں (تسلیم کی گئی) ہے اس کی طرف آؤ وہ یہ کہ الله کے سوا ہم کسی کی عبادت نہ کریں اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ بنائیں اور ہم میں سے کوئی کسی کو الله کے سوا اپنا کار ساز نہ سمجھے اگر یہ لوگ (اس بات کو) نہ مانیں تو (ان سے) کہہ دو کہ تم گواہ رہو کہ ہم (الله کے) فرماں بردار ہیں
(جالندھری)
 
آخری تدوین:

ام اویس

محفلین
انسان کا خالق کون ہے؟ اور لوگوں کو اپنے رب کی عبادت کا حکم کس نے دیا ؟
قرآن مجید کی کون سی آیات سے اس سوال کا جواب ملے گا ؟
 

سیما علی

لائبریرین
یہ کتاب (قرآن مجید) وہ ہے جس میں کوئی شک نہیں ، متقین کے لیے ہدایت ہے
کس آیت میں بتایا گیا ہے؟
ذٰلِکَ الْکِتٰ۔بُ لاَ رَیْبَ فِیْهِ هُدًی لِّلْمُتَّقِیْنَo
(یہ) وہ عظیم کتاب ہے جس میں کسی شک کی گنجائش نہیں، (یہ) پرہیزگاروں کے لیے ہدایت ہے۔
(البقرة، 2: 2)
 

شمشاد

لائبریرین
ہم ایمان لائے الله پر اور آخرت کے دن پر پھر بھی وہ مؤمن نہیں
وَمِنَ النَّاسِ مَن يَقُولُ آمَنَّا بِاللَّهِ وَبِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَمَا هُم بِمُؤْمِنِينَ ‎﴿٨﴾ سورہ البقرہ
اور کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان لائے ہیں۔ حالانکہ وہ مؤمن نہیں ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آدم مسجودِ ملائک ہے
کن آیات میں اس بات کا ذکر ہے؟
وَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلَائِكَةِ اسْجُدُوا لِآدَمَ فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ أَبَىٰ وَاسْتَكْبَرَ وَكَانَ مِنَ الْكَافِرِينَ ‎﴿٣٤﴾ البقرہ
اور (وہ وقت یاد کرو) جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کے سامنے سجدہ میں گر جاؤ ابلیس کے سوا سب سجدہ میں گر گئے۔ اس نے انکار و تکبر کیا اور کافروں میں سے ہوگیا۔ (34)
 

شمشاد

لائبریرین
انسان جنت سے زمین پر بھیجا گیا ہے
کن آیات میں اس کی وضاحت ہے؟
فَأَزَلَّهُمَا الشَّيْطَانُ عَنْهَا فَأَخْرَجَهُمَا مِمَّا كَانَا فِيهِ ۖ وَقُلْنَا اهْبِطُوا بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ ۖ وَلَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَمَتَاعٌ إِلَىٰ حِينٍ ‎﴿٣٦﴾ البقرہ
تب شیطان نے (اس درخت کے باعث) ان کے قدم پھسلائے۔ اور انہیں اس (عیش و آرام) سے نکلوا دیا جس میں وہ تھے اور ہم نے کہا اب تم (زمین پر) اتر جاؤ۔ ایک دوسرے کے دشمن ہو کر۔ اور تمہارے لئے زمین میں ایک (خاص) وقت تک ٹھہرنے اور فائدہ ا ٹھانے کا سامان موجود ہے۔ (36)
 

شمشاد

لائبریرین
جنت کے پھل زمین کے پھلوں سے ملتے جلتے ہوں گے
کس آیت میں بتایا گیا ہے؟
وَبَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أَنَّ لَهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ۖ كُلَّمَا رُزِقُوا مِنْهَا مِن ثَمَرَةٍ رِّزْقًا ۙ قَالُوا هَٰذَا الَّذِي رُزِقْنَا مِن قَبْلُ ۖ وَأُتُوا بِهِ مُتَشَابِهًا ۖ وَلَهُمْ فِيهَا أَزْوَاجٌ مُّطَهَّرَةٌ ۖ وَهُمْ فِيهَا خَالِدُونَ ‎﴿٢٥﴾‏ البقرہ
اور (اے رسول) ان لوگوں کو خوشخبری دے دو جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے۔ کہ ان کے لئے (بہشت کے) ایسے باغ ہیں کہ جن کے نیچے سے نہریں جاری ہیں۔ جب بھی انہیں ان (باغات) سے کوئی پھل کھانے کو ملے گا تو وہ (اس کی صورت دیکھ کر) کہیں گے کہ یہ تو وہی ہے جو اس سے پہلے ہمیں (دنیا میں) کھانے کو مل چکا ہے۔ حالانکہ انہیں جو دیا گیا ہے وہ (صورت میں دنیا کے پھل سے) ملتا جلتا ہے (مگر ذائقہ الگ ہوگا) اور ان کے لئے وہاں پاکیزہ بیویاں ہوں گی اور وہ ان (بہشتوں) میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ (25)
 
Top