تعارف فے کاف

محمد فہد

محفلین
کیسی بو؟
یہ بات کرنے کا کون سا طریقہ ہے؟ اگر کوئی پہلی بار آئے تو اس طرح مذاق بنایا جاتا ہے۔ مجھ سے غلطی ہو گئی جو اس فورم کو جوائن کر لیا۔
طریقہ تو ایک جیسا ہی ہوتا ہے مگرہر جگہ اور ہر انسان کی سوچ اور نیت اور لہجا الگ ہوتا ہے۔ اور ہر انسان اکثر ہر بات کا مطلب بھی الگ لیتا ہے۔جیسے یار کے لفظ کوعام طور پر اچھا نہیں سمجھا جاتا۔ مگر اچھی نیت سے کہا جائے تواسی لفظ میں اپنائیت ہی اپنائیت ہے۔ اور جیسے کسی اجنبی سے اچانک سے مذاق کرڈالیں تو چاہے ہم نے اس کی کسی اچھی عادت کی وجہ سے کہا ہو مگر وہ ہمارے اس جملے کو مشکوک نظر سے ہی دیکھے گا۔ توبس اس کا بہتر حل تو یہی ہے کہ جب تک دو لوگ ایک دوسرے سے مانوس نہ ہو جاءیں ، کلچراور حالات کو دیکھ کر احتیاط سے کام لیا جائے۔

بہنا، آپ بھی بڑا نا مانیے گا ۔
 
خوش آمدید محترمہ!
بہت خوشی ہوئی آپ کے متعلق جان کر. امید ہے کہ آپ ہماری محفل میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں گی. :)

میری جانب سے ایک سوال: کیا آپ ورکنگ وومن ہیں؟ اگر ہاں تو آپ کا شعبہ کیا ہے؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کیسی بو؟
یہ بات کرنے کا کون سا طریقہ ہے؟ اگر کوئی پہلی بار آئے تو اس طرح مذاق بنایا جاتا ہے۔ مجھ سے غلطی ہو گئی جو اس فورم کو جوائن کر لیا۔
دراصل محفلین کی آپس کی گفتگو کبھی کبھی اس طرح شامل ہو جاتی ہے ۔
بھئی محفلین نئے داخل ہونے والے ممبران کا ذرا خاص خیال رکھیں ۔ مزاج ہر ایک کا اپنا اپنا ہوتا ہے ۔
 
محمد فہد

محفلین
یہاں ان لوگوں کو خاص طور بہت احتیاط کرنی چاہے جو ہر وقت بس شہوک شبہات میں رہتے ہیں۔ لوگوں کی خوشنودی کے اتنے دلدادہ ہوتے ہیں کہ اگر انہیں محسوس ہو کہ انکے اس رویے سے کسی کی دل آزاری ہو رہی ہے یا نہیں نمبر بڑھانے اور لوگوں کو خوش کرنے کے لیے بعض اوقات اخلاق سے گری ہوئی باتیں بھی کر جاتے ہیں یہ نہیں سوچتے کہ لوگوں کو تو خوش کر رہے ہیں مگر کس قیمت میں نے یہی بات پہلے بھی ایک جگہ کہی تھی پرہیز کرنا چاہے ہر آنے والے ممبر کے ساتھ فٹ سے ہی شروع نہیں ہو جانا چاہے۔ کوئی نیا ممبر آئے تو بس کسی طریقے سے اسکو "فیک آئی ڈی" ثابت کر کے رہیں ۔۔
 
عرفان سعید

آپ کی بات سے بالکل متفق ہوں۔ اگر اس قدر مسئلہ ہے تو پہلے پولیس سے تصدیق کروا لیں پھر ممبر بننے دیں۔
 
لاریب مرزا

محفلین
شکریہ لاریب مرزا
میری دوست کو اردو سے کوئی خاص دلچسپی نہیں۔ ان کے شوہر نے محفل کا بتایا تھا۔
جی بہتر!! :)

بہت یوزفل اور انفارمیٹو ہے
بہنا!! آپ نے اردو محفل فورم میں شمولیت اختیار کی ہے۔ لہٰذا کوشش کیجیے کہ اردو کے الفاظ استعمال کریں۔ اردو محفل کی یہی تو انفرادیت ہے۔ اور آپ کو تو اردو میں دلچسپی بھی ہے۔ :)
 
فے کاف

محفلین
خوش آمدید محترمہ!

بہت خوشی ہوئی آپ کے متعلق جان کر. امید ہے کہ آپ ہماری محفل میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں گی. :)

میری جانب سے ایک سوال: کیا آپ ورکنگ وومن ہیں؟ اگر ہاں تو آپ کا شعبہ کیا ہے؟
شکریہ مریم افتخار
بچوں کی وجہ سے پچھلے دس سال سے گھر داری چل رہی ہے۔
 
Top