تعارف فے کاف

فے کاف نے 'تعارف و انٹرویو' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 12, 2019

  1. فے کاف

    فے کاف محفلین

    مراسلے:
    28
    تمام محفلین کی خدمت میں آداب عرض ہے۔
    میرا نام فیضانہ خان ہے۔ اکثر لوگوں کو میرا نام لیتے دقت ہوتی ہے۔ اس لیے اس فورم پرمختصر نام فے کاف ہے۔ اگرچہ اردو سے لحاظ سے فے خے ہونا چاہیے لیکن بولنے میں کافی بھاری بھاری لگا تو سوچا کہ انگریزی کی مناسبت سے فے کاف کرلیا جائے۔
    تقریبا پندرہ سال سے بیرون ملک مقیم ہوں۔ کبھی ایک ملک تو کبھی دوسرا ملک۔ آجکل یورپ میں جگہ جگہ جانا پڑ رہا ہے۔ میں کوئی اردو کی باقاعدہ طالب علم نہیں رہی۔ میری تعلیم کا میدان سائنس ہے اور اعلی تعلیم بھی اس میں حاصل کی ہے۔ لیکن ساتھ ساتھ انگلش لینگوسٹک میں بھی یونیورسٹی میں باقاعدہ جانا ہوا ہے۔ کالج کے زمانے میں اردو غزلیں سننے کا کافی شوق تھا۔ ساتھ ساتھ فیض احمد فیض کا کلام بہت زیادہ پڑھا تھا۔ پھر کچھ تعلیمی مصروفیات اور بچوں کی مصروفیات کی وجہ سے اردو کچھ زیادہ پڑھنے کا موقع نہیں ملا۔
    تاریخ اور ثقافت سے خاص دلچسپی ہے۔ ایک زمانے میں سیاست سے بھرپور دلچسپی رہی ہے۔ اب کچھ زیادہ نہیں۔ جب سے ہوش سنبھالا ہے، پکانے میں خود کو مصروف پایا ہے۔ کچن سے خاص محبت ہے۔
    جب سے بچے کچھ خود کو سنبھالنے کے قابل ہوئے ہیں تب سے کچھ انگریزی فورم پر ایکٹو رہی ہوں۔ کچھ ماہ پہلے میری ایک دوست کے شوہر نے اردو محفل کے بارے میں بتایا اور فورم کے کچھ حصوں کا تعارف کروایا تو کچھ دلچسپی پیدا ہوئی۔ ان چند ماہ میں کبھی کبھی اس فورم کو دیکھ لیتی تھی لیکن اردو ٹائپ نہیں کرنا آتی تو ممبر بننے میں کچھ جھجھک سی تھی۔ اب تھوڑی بہت پریکٹس کرکے کچھ لکھ لیتی ہوں تو سوچا کہ ریگولر ممبرشپ لے لی جائے۔
    بہت شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 9
    • زبردست زبردست × 1
  2. فلسفی

    فلسفی محفلین

    مراسلے:
    1,064
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    محفل میں خوش آمدید
     
  3. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    24,210
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    خوش آمدید فیضانہ صاحبہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,537
    اردو محفل میں خوش آمدید فے کاف :)
    کیا آپ کی دوست بھی اردو محفل کی رکن ہیں؟؟ :)
     
  5. سید عاطف علی

    سید عاطف علی محفلین

    مراسلے:
    6,323
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    خوش آمدید فیضانہ صاحبہ۔اردو محفل میں ۔ویسے یہاں سائنسدانوں کی بہت کمی ہے ۔ :)
    اور ہاں آج کل تو سائنس کوئی میدان نہیں رہا بلکہ سائنس میں کئی میادین پیدا ہو گئے ہیں سو آپ کا اصل تعلیمی میدان کونسا ہے ؟
    امید ہے کئی محفل والوں کے سائنس مرض میں فائدہ ہوگا ۔ :)

     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  6. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    22,283
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    محفل پر خوش آمدید
     
  7. عبید انصاری

    عبید انصاری محفلین

    مراسلے:
    2,176
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
  8. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    8,365
    جھنڈا:
    Pakistan
    خوش آمدید!!!
     
  9. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    8,365
    جھنڈا:
    Pakistan
    دوست کے شوہر کا نام؟؟؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  10. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    6,127
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    خوش آمدید فے کاف صاحبہ۔
    اور حروف تہجی کے لحاظ سے فے قاف :LOL:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  11. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    6,127
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    تابش بھائی نئے محفلین کیا سوچیں گے :LOL:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 7
  12. محمد فہد

    محمد فہد محفلین

    مراسلے:
    697
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Inspired
  13. فلسفی

    فلسفی محفلین

    مراسلے:
    1,064
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    چھوٹوں کو بڑوں سے حسن ظن رکھنا چاہیے۔ محترم تابش صاحب آج مصروف لگ رہے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • متفق متفق × 2
  14. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    14,555
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    جیتی رہیں،
    محفل میں خوش آمدید محترمہ فیضانہ صاحبہ۔
     
  15. فے کاف

    فے کاف محفلین

    مراسلے:
    28
    کیا اس فورم کو استعمال کرنے کے لیے کوئی گائیڈ لائن یا ہیلپنگ پیج ہے؟
     
  16. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    22,283
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    محفل فورم ٹٹوریل کا تفصیل سے دورہ کیجیے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  17. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    5,932
    سُنا ہے بڑے صاحب کی عدنان بھیا سے ملاقات طے تھی۔۔۔! معلوم ہوتا ہے کہ یہ ملاقات بخیر و خوبی انجام پائی ۔۔۔!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 7
  18. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    14,555
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    :eek:
    بھیا ، اب ہمارے جراثیم اتنے خطرناک بھی نہیں کہ صرف ملاقات طے ہونے پر اثر انداز ہو جائیں ،
    ہمیں تو آپ پر بہت بھروسہ تھا پر آپ بھی عمران بھیا کے ساتھ جاملے اور ہوا دینے لگے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  19. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    5,932
    ہم شہ دیں یا ہوا بہم پہنچائیں یا پھر نہ بھی پہنچائیں، قبلہ شاہ صاحب آپ پر یوں ہی مسلط رہیں گے؛ جو سمجھیں تو آپ کو دُعا دی گئی ہے۔ شاہ صاحب کا کیا بنے گا؟ ہم تو بس انہی سوچوں میں گم ہیں ۔۔۔!
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  20. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    4,129
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Depressed
    محفل میں خوش آمدید فیضانہ صاحبہ
     

اس صفحے کی تشہیر