مبارکباد فرحت مبارک ہو ،

تیشہ

محفلین
فرحت نے اپنے پروجیکٹ کو بہت اچھے سے مکمل کیا اور فسٹ کلاس میں ڈگری لے کر پرسوں کی فلائٹ سے پھر پاکستان پہنچ چکیں ہیں ،۔۔ فرحت میری طرف سے بہت بہت دلی مبارکباد قبول کریں ۔۔
آپ کا آخری میسیج مجھے تب ملا تھا ، جب آپ جہاز میں بیٹھ چکیں تھیں ۔ جب تک میں آنسر کرتی آپ کی فلائٹ اڑنچھو ہوچکی تھی ۔
تفسیر بھیا تک آپ کا پیغام پہنچا دیا ہے میں نے ۔
اور دیکھئیے آپ کے جاتے ہی اقراء کو یونیورسٹی سے اسکالر شپ بھی ملا آج :grin:
مگر آپ بس اب جلدی سے واپس آنے کی کریں ۔۔پاکستان جاکر لمبی نا بیٹھ جایا کریں ،
ابھی تو آپکو آفر ہوئی ہے یونیورسٹی والوں کے ساتھ ہی آپ اسی پراجیکٹ میں اب آپ انکے ساتھ کام کریں گیئں یہ اب میری ڈبل مٹھائی ہوئی آپکی طرف ،۔۔
جلدی آئیے ۔ مجھے ایسا لگ رہا ہے کچھ کمی ہوئی ورنہ رضائی میں منہ ڈال کر میں آپکو پندرہ سولہ تو ایس ایم ایس تو کرتی ہوں روز کے ۔ :grin:
جوابا آپکے بھی ایسے ہی لگاتار آتے ہیں سو آئی مس یو :(
فٹا فٹ آئیے واپس ۔
 

شمشاد

لائبریرین
فرحت کیانی صاحبہ آپ کو فرسٹ کلاس کامیابی پر اردو محفل کی جانب سے بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ سے دعا ہے کہ آپ کو ہر میدان میں کامیابی عطا فرمائے۔

باجو اطلاع دینے کا بہت شکریہ۔
 

سارہ خان

محفلین
فرحت سسٹر آپ کو بہت زیادہ مبارک ہو ۔۔ :)
congrats010.gif
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
:best::great:

فرحت رات کو بوچھی نے فون پر آپ کی اور اقراء کی خوشخبری سنائی تھی اور یہ تھریڈ مجھے کھولنا تھا لیکن آپ اور میں تو لیٹ لطیف ہیں ازل سے ۔ ۔ ۔ اب آپ سے کیا پردہ :) نہیں معلوم میں آپ پر چلی گئی ہوں یا آپ مجھ پر :) خیر میں تقریر لکھ رہی تھی تو بوچھی تھریڈ بھی کھول چکیں یہاں اور مجھے اتنی خوشی ہو رہی ہے کہ بوچھی یہاں آئیں اور یہ تھریڈ کھولا ۔ ۔ ۔ بوچھی مجھے پہلی بار اپنے لیٹ ہو جانے پر اتنی دلی خوشی ہو رہی ہے کسی بہانے آپ آئیں تو ہیں ناں یہاں مجھے بہت خوشی ہوئی !

فرحت ، آپ ذرا جلدی سے مصروفیت میں سے فرصت نکالیں اور یہاں آئیں اور تفصیل سے سب بتائیں اپنے کام کے بارے میں

آپ کا میسج بھی بوچھی سے مل گیا ہے مجھے اور اب میں انتظار میں چوبیس میں سے پچیس گھنٹے :)
 

بلال

محفلین
میری طرف سے فرحت آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔۔۔ اور اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ آپ کو ہر میدان میں کامیاب کرے۔۔۔ آمین
 

فرحت کیانی

لائبریرین
فرحت نے اپنے پروجیکٹ کو بہت اچھے سے مکمل کیا اور فسٹ کلاس میں ڈگری لے کر پرسوں کی فلائٹ سے پھر پاکستان پہنچ چکیں ہیں ،۔۔ فرحت میری طرف سے بہت بہت دلی مبارکباد قبول کریں ۔۔
آپ کا آخری میسیج مجھے تب ملا تھا ، جب آپ جہاز میں بیٹھ چکیں تھیں ۔ جب تک میں آنسر کرتی آپ کی فلائٹ اڑنچھو ہوچکی تھی ۔
تفسیر بھیا تک آپ کا پیغام پہنچا دیا ہے میں نے ۔
اور دیکھئیے آپ کے جاتے ہی اقراء کو یونیورسٹی سے اسکالر شپ بھی ملا آج :grin:
مگر آپ بس اب جلدی سے واپس آنے کی کریں ۔۔پاکستان جاکر لمبی نا بیٹھ جایا کریں ،
ابھی تو آپکو آفر ہوئی ہے یونیورسٹی والوں کے ساتھ ہی آپ اسی پراجیکٹ میں اب آپ انکے ساتھ کام کریں گیئں یہ اب میری ڈبل مٹھائی ہوئی آپکی طرف ،۔۔
جلدی آئیے ۔ مجھے ایسا لگ رہا ہے کچھ کمی ہوئی ورنہ رضائی میں منہ ڈال کر میں آپکو پندرہ سولہ تو ایس ایم ایس تو کرتی ہوں روز کے ۔ :grin:
جوابا آپکے بھی ایسے ہی لگاتار آتے ہیں سو آئی مس یو :(
فٹا فٹ آئیے واپس ۔
السلام علیکم شازیہ جی۔۔۔
:س: سو نائس آف یو۔۔۔ آپ کی اتنی محبت اور خیال کا۔۔:) بہت بہت شکریہ ۔۔
اور مجھے آخری میسج یہاں آنے کے بعد ملا تھا۔۔۔ :س:
اقراء کے سکالرشپ کا جان کر بہت زیادہ خوشی ہوئئ۔۔۔ڈھیر ساری مبارک باد قبول کیجئے اور اقراء کو بھی میری طرف سے مبارک اور شاباشی کہیے گا۔۔۔
انشاءاللہ جلدی ملاقات ہوتی ہے اگر میرا دل بے ایمان نہ ہو گیا تو :)۔۔۔ ای میل کرتی ہوں پہلی ہی فرصت میں۔۔۔
خوش رہئے بہت سا۔۔۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
فرحت کیانی صاحبہ آپ کو فرسٹ کلاس کامیابی پر اردو محفل کی جانب سے بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ سے دعا ہے کہ آپ کو ہر میدان میں کامیابی عطا فرمائے۔

باجو اطلاع دینے کا بہت شکریہ۔
بہت بہت شکریہ :) مبارک باد کا بھی اور دعاؤں کا بھی۔۔ایسے ہی دعاؤں میں یاد رکھیے گا :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
مبارک ہو فرحت۔۔۔ پاکستان سے یہاں آنے میں شاید دیر لگے۔
بہتب بہت شکریہ سر۔۔۔:) جی بس پچھلے تین گھنٹوں سے نیٹ کی منت سماجت میں مشغول ہوں۔۔تب کہیں جا کر یہ دو چار پوسٹس ممکن ہوئی ہیں :)
دعاؤں میں یاد رکھیے گا :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
میری طرف سے بھی فرحت کو بہت مبارک ہو اللہ تعالیٰ جان جی آپ کو ہر موڑ پر کامیاب فرمائے آمین
ثمَ آمین۔۔۔بہت بہت شکریہ خرم(اگر میں آپ کا اصلی نام بھول نہیں رہی تو :) )۔۔۔ دعاؤں اور مبارکباد دونوں کے لئے۔۔
آپ کے لئے بھی بہت سی دعائیں۔۔۔:)
 
Top