غزل ۔ کچھ نہیں آفتاب، روزن ہے ۔ محمد احمدؔ

محمداحمد

لائبریرین
غزل

کچھ نہیں آفتاب، روزن ہے
ساتھ والا مکان روشن ہے

یہ ستارے چہکتے ہیں کتنے
آسماں کیا کسی کا آنگن ہے؟

چاندنی ہے سفیر سورج کی
چاند تو ظلمتوں کا مدفن ہے

آگ ہے کوہسار کے نیچے
برف تو پیرہن ہے، اچکن ہے

دائمی زندگی کی ہے ضامن
یہ فنا جو بقا کی دشمن ہے

یاد تارِ نفس پہ چڑیا ہے
وحشتوں کا شمار دھڑکن ہے

بھیگتا ہوں تمھاری یادوں میں
خط تمھارا مجھے تو ساون ہے

دیکھتا ہوں بچھڑنے والوں کو
خواب گویا کہ دور درشن ہے

نخلِ گُل ہو کسی کا مجھ کو کیا
مجھ کو تو خار و خس ہی گلشن ہے

تک رہا ہوں جہاں کو حیرت سے
مجھ میں جاگا یہ کیسا بچپن ہے

آپ مجھ کو ہی ڈھونڈتے ہوں گے
سب سے پتلی مری ہی گردن ہے

ہنس دیے میری بات سن کر وہ
مُسکرا کر کہا کہ بچپن ہے

احمدؔ اپنی مثال آپ ہوں میں
ہاں مِرا شعر، میرا درپن ہے

محمد احمدؔ
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
کچھ نہیں آفتاب، روزن ہے
ساتھ والا مکان روشن ہے
اگر ماہتاب کر دیتے تو ساتھ والے مکان کی روشنی کی وجہ بھی سمجھ آجاتی۔۔۔ ;):p

چاندنی ہے سفیر سورج کی
چاند تو ظلمتوں کا مدفن ہے
لاجواب۔۔۔۔ اگرچہ اس میں ہمیں سائنس پڑھانے کی کوشش کی گئی ہے لیکن پھر بھی۔۔۔۔

آگ ہے کوہسار کے نیچے
برف تو پیرہن ہے، اچکن ہے
واہ۔۔۔ لاجواب۔۔۔۔

یاد تارِ نفس پہ چڑیا ہے
وحشتوں کا شمار دھڑکن ہے
بہترین۔۔۔۔

بھیگتا ہوں تمھاری یادوں میں
خط تمھارا مجھے تو ساون ہے
پرانے قصے۔۔۔۔ سیلاب کے دن ہیں۔۔۔ اس کو یوں کر لیں۔۔۔
ڈوبتا ہوں تمہاری یادوں میں
خط تمہارا تو سیلابی ہے۔۔۔۔ :p

تک رہا ہوں جہاں کو حیرت سے
مجھ میں جاگا یہ کیسا بچپن ہے
واہ۔۔۔ بے مثال

آپ مجھ کو ہی ڈھونڈتے ہوں گے
سب سے پتلی مری ہی گردن ہے
بہترین۔۔۔

بہت ہی عمدہ ۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔۔ اللہ آپ کے کلام میں اور برکت دے۔ آمین

محمداحمد بھائی ساتھ والے مکان میں کاہے کو تانکا جھانکی ہو رہی تھی؟:grin:
احمد بھائی کسی ماہتاب کے چکر میں تھے۔۔۔ وہاں سے آفتاب نکل آیا۔۔۔۔۔۔ ;):p
 
آخری تدوین:

عینی مروت

محفلین
دائمی زندگی کی ہے ضامن
یہ فنا جو بقا کی دشمن ہے

دیکھتا ہوں بچھڑنے والوں کو
خواب گویا کہ دور درشن ہے

تک رہا ہوں جہاں کو حیرت سے
مجھ میں جاگا یہ کیسا بچپن ہے

بہت خوووب! ماشاءاللہ۔۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین
اگر ماہتاب کر دیتے تو ساتھ والے مکان کی روشنی کی وجہ بھی سمجھ آجاتی۔۔۔ ;):p

لیکن پھر کہانی کافی پیچیدہ ہو جاتی۔ :)

لاجواب۔۔۔۔ اگرچہ اس میں ہمیں سائنس پڑھانے کی کوشش کی گئی ہے لیکن پھر بھی۔۔۔۔

:)
واہ۔۔۔ لاجواب۔۔۔۔


بہترین۔۔۔۔

آداب عرض ہے۔

پرانے قصے۔۔۔۔ سیلاب کے دن ہیں۔۔۔ اس کو یوں کر لیں۔۔۔
ڈوبتا ہوں تمہاری یادوں میں
خط تمہارا تو سیلابی ہے۔۔۔۔ :p

:) :)
واہ۔۔۔ بے مثال

بہترین۔۔۔

بہت ہی عمدہ ۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔۔ اللہ آپ کے کلام میں اور برکت دے۔ آمین

بہت شکریہ دعا کے لئے۔

احمد بھائی کسی ماہتاب کے چکر میں تھے۔۔۔ وہاں سے آفتاب نکل آیا۔۔۔۔۔۔ ;):p

اور آفتاب سے چکر کی تاب ہم میں نہیں تھی۔ :) :)
 

محمداحمد

لائبریرین
دائمی زندگی کی ہے ضامن
یہ فنا جو بقا کی دشمن ہے

دیکھتا ہوں بچھڑنے والوں کو
خواب گویا کہ دور درشن ہے

تک رہا ہوں جہاں کو حیرت سے
مجھ میں جاگا یہ کیسا بچپن ہے

بہت خوووب! ماشاءاللہ۔۔۔

بہت شکریہ عینی مروت صاحبہ۔

خوش رہیے۔ :)
 
دائمی زندگی کی ہے ضامن
یہ فنا جو بقا کی دشمن ہے
وا وا۔
دیکھتا ہوں بچھڑنے والوں کو
خواب گویا کہ دور درشن ہے
ہمسائیوں والا دور درشن ;)
پڑوسیوں کے بھی کچھ "حقوق" ہوتے ہیں۔
پڑوسیوں کے پاس جوابی حقوق بھی ہوتے ہیں۔:battingeyelashes:
ذرا آلے دوالے ویکھ تک کے :p
۔
شاندار۔۔۔ خوبصورت سادہ سی غزل (y)
 

محمداحمد

لائبریرین
وا وا۔

ہمسائیوں والا دور درشن ;)

بالکل! ہمسائیوں والا۔ :) ہمارے ہاں تو "درشن" کے لئے بہت "کشٹ" کرنا پڑتا ہے۔ :) :p

پڑوسیوں کے پاس جوابی حقوق بھی ہوتے ہیں۔:battingeyelashes:
ذرا آلے دوالے ویکھ تک کے :p
۔

یہی تو ہم سوچتے ہیں کہ "سوال و جواب" شروع ہو جائیں تو شاید کوئی سبیل نکل آئے۔ :)
شاندار۔۔۔ خوبصورت سادہ سی غزل (y)

بہت شکریہ محترم۔

خوش رہیے۔ :)
 
ہمارے ہاں تو "درشن" کے لئے بہت "کشٹ" کرنا پڑتا ہے۔ :) :p
او ہو۔ اتنے جدید دور میں بھی کشٹ :thinking: وہ جو دھرنے میں ڈرون کیمرے استعمال ہو رہے ہیں۔۔۔ پکڑ لائیے ایک۔۔ درشن ہی درشن :winking:
یہی تو ہم سوچتے ہیں کہ "سوال و جواب" شروع ہو جائیں تو شاید کوئی سبیل نکل آئے
اللہ جی آپ کو جلد از جلد سوال و جواب کے مرحلے میں لے جائیں۔ :battingeyelashes:
آمین، ثم آمین :)
 

محمداحمد

لائبریرین
او ہو۔ اتنے جدید دور میں بھی کشٹ :thinking: وہ جو دھرنے میں ڈرون کیمرے استعمال ہو رہے ہیں۔۔۔ پکڑ لائیے ایک۔۔ درشن ہی درشن :winking:

ہاہاہاہا۔۔۔۔! آئیڈیا تو خوب ہے لیکن "سب سے پہلے ہم نے ٹیلی کاسٹ کیا" والے ہمیں نہیں چھوڑیں گے۔ :) :)

اللہ جی آپ کو جلد از جلد سوال و جواب کے مرحلے میں لے جائیں۔ :battingeyelashes:
آمین، ثم آمین :)

:) :) :)
 
Top