شاذ تمکنت غزل ۔ خراب ہوں کہ جنوں کا چلن ہی ایسا تھا ۔ شاذ تمکنت

محمداحمد نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 27, 2013

  1. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,180
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    غزل
    خراب ہوں کہ جنوں کا چلن ہی ایسا تھا
    کہ تیرا حسن، مرا حسنِ ظن ہی ایسا تھا
    ہر ایک ڈوب گیا اپنی اپنی یادوں میں
    کہ تیرا ذکر سرِ انجمن ہی ایسا تھا
    بہانہ چاہیے تھا جوئے شیر و شیریں کا
    کوئی سمجھ نہ سکا تیشہ زن ہی ایسا تھا
    حدِ ادب سے گریزاں نہ ہو سکا کوئی
    کہ سادگی میں، ترا بانکپن ہی ایسا تھا
    رفاقتوں میں بھی نکلیں رقابتیں کیا کیا
    میں کیا کہوں ترا روئے سخن ہی ایسا تھا
    جہاں بھی چھاؤں ملی، دو گھڑی کو بیٹھ رہے
    دیارِ غیر کہاں تھا، وطن ہی ایسا تھا
    تھی داغ داغ مرے قاتلوں کی خوش پوشی
    کہ عمر بھر مرے سر پر کفن ہی ایسا تھا
    مجھے تو یوں لگا ترشا ہوا تھا شعلہ کوئی
    بدن ہی ایسا تھا کچھ پیرہن ہی ایسا تھا
    حقیقتوں میں بھی تھی شاذؔ رنگ آمیزی
    قصیدۂ لب و عارض کا فن ہی ایسا تھا
    شاذ تمکنت
     
    • زبردست زبردست × 7
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
  2. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,180
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    اندھا بانٹے ریوڑی، اپنے اپنے کو دے :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. عینی شاہ

    عینی شاہ محفلین

    مراسلے:
    9,698
    موڈ:
    Cheerful
    واہ واہ واہ واہ ہی واہ :p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  4. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,922
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بہانہ چاہیے تھا جوئے شیر و شیریں کا​
    کوئی سمجھ نہ سکا تیشہ زن ہی ایسا تھا​
    حدِ ادب سے گریزاں نہ ہو سکا کوئی​
    کہ سادگی میں، ترا بانکپن ہی ایسا تھا​
    واہ کیا ہی خوب انتخاب ہے۔۔ زبردست​
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. شوکت پرویز

    شوکت پرویز محفلین

    مراسلے:
    792
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Breezy
    بہت خوب شراکت محمداحمد بھائی !
    سبھی شعر خوبصورت ہیں۔۔۔ (y)
    شراکت کے لئے شکریہ۔۔
    ۔۔۔
    پہلے دونوں اشعار میں "تیرا" ہونا چاہئے۔۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. مدیحہ گیلانی

    مدیحہ گیلانی محفلین

    مراسلے:
    2,282
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,180
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed

    جیتی رہیے۔۔۔۔۔! ایسی انوکھی داد بامشکل ہی ملتی ہے عموماً تحسینِ کلام کے بعد زبان درازی دیکھنے میں نہیں آتی۔ :D:rollingonthefloor:

    اسی لئے شاعری کے دھاگوں میں آپ کو ضرور یاد کرتے ہیں ہم۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  8. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,180
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed

    جیتے رہیے بھیا۔۔۔۔!

    لیکن یہ دیکھیے کہ عینی آپ سے بازی لے گئی۔ :):D
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  9. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,180
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed

    بہت شکریہ شوکت بھائی غزل کی پسندیدگی کا اور ٹائپو کی نشاندہی کا۔

    گو کہ جہاں سے یہ غزل لی ہے وہاں رجوع نہیں کر سکا تاہم قرینِ قیاس یہی بات ہے جو آپ نے کہی سو ترمیم کردی ہے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,180
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed

    بہت بہت شکریہ ۔۔۔۔!

    کہاں غائب ہیں آج کل آپ؟؟؟
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    Wah wah Ahmed bhai.
    Dil garden garden ho gaya parh k.
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  12. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,922
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    ارے کراس شاہ سے تو ہمارا مقابلہ کبھی تھا ہی نہیں۔۔۔ کہاں وہ سخن شناس اور کہاں ہم :tongue:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  13. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,180
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed

    ارے میاں کیوں کسرِ نفسی سے کام لیتے ہیں، سخن شناس نہ سہی موقع شناس تو آپ بھی ہیں۔ :)

    جسٹ کڈنگ ۔۔۔۔!
    جسٹ کڈنگ ۔۔۔۔!
    جسٹ کڈنگ ۔۔۔۔! ;)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  14. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,922
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce

    :shock:
    :cautious:
    :mad:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  15. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,180
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed

    بہت شکریہ بلال ۔۔۔۔! لگتا ہے انٹرنیٹ کا مسئلہ تاحال برقرار ہے۔
     
  16. عمراعظم

    عمراعظم محفلین

    مراسلے:
    1,833
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    رفاقتوں میں بھی نکلیں رقابتیں کیا کیا
    میں کیا کہوں ترا روئے سخن ہی ایسا تھا

    واہ ! بہت خوبصورت انتحاب۔ شریک محفل کرنے کے لیئے شکریہ محمد احمد بھائی۔
    بلا شبہ عینی مینی کی داد بھی لاجواب ہے۔ البتہ یہ اندھے اور ریوڑیوں کا کیا قصہ ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  17. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,180
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed

    بہت شکریہ عمر بھائی۔۔۔۔!



    سولہ آنے درست ہے یہ بات۔۔۔! عینی گڑیا کی طرف سے ملنے والی داد بہت معنی رکھتی ہے ہمارے لیے۔

    یہاں ہم نے کچھ دوستوں کو ٹیگ کرکے بُلایا تھا۔ پھر جب وہ نام حذف کئے تو بے ساختہ یہ محاورہ لکھ دیا۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  18. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    11,298
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    بہت ہی خوبصورت غزل ہے صرف ریٹنگ دے کر کام چلانا اچھا نہیں لگا ۔

    شکریہ احمد
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  19. غدیر زھرا

    غدیر زھرا لائبریرین

    مراسلے:
    3,150
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Devilish
    خراب ہوں کہ جنوں کا چلن ہی ایسا تھا
    کہ تیرا حسن، مرا حسنِ ظن ہی ایسا تھا
    کیا کہنے بہت عمدہ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  20. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    Umeed he k july k pehle hafte me theek ho jaye ga.

     

اس صفحے کی تشہیر