شاذ تمکنت غزل ۔ خراب ہوں کہ جنوں کا چلن ہی ایسا تھا ۔ شاذ تمکنت

محمداحمد

لائبریرین
غزل
خراب ہوں کہ جنوں کا چلن ہی ایسا تھا
کہ تیرا حسن، مرا حسنِ ظن ہی ایسا تھا
ہر ایک ڈوب گیا اپنی اپنی یادوں میں
کہ تیرا ذکر سرِ انجمن ہی ایسا تھا
بہانہ چاہیے تھا جوئے شیر و شیریں کا
کوئی سمجھ نہ سکا تیشہ زن ہی ایسا تھا
حدِ ادب سے گریزاں نہ ہو سکا کوئی
کہ سادگی میں، ترا بانکپن ہی ایسا تھا
رفاقتوں میں بھی نکلیں رقابتیں کیا کیا
میں کیا کہوں ترا روئے سخن ہی ایسا تھا
جہاں بھی چھاؤں ملی، دو گھڑی کو بیٹھ رہے
دیارِ غیر کہاں تھا، وطن ہی ایسا تھا
تھی داغ داغ مرے قاتلوں کی خوش پوشی
کہ عمر بھر مرے سر پر کفن ہی ایسا تھا
مجھے تو یوں لگا ترشا ہوا تھا شعلہ کوئی
بدن ہی ایسا تھا کچھ پیرہن ہی ایسا تھا
حقیقتوں میں بھی تھی شاذؔ رنگ آمیزی
قصیدۂ لب و عارض کا فن ہی ایسا تھا
شاذ تمکنت
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہانہ چاہیے تھا جوئے شیر و شیریں کا​
کوئی سمجھ نہ سکا تیشہ زن ہی ایسا تھا​
حدِ ادب سے گریزاں نہ ہو سکا کوئی​
کہ سادگی میں، ترا بانکپن ہی ایسا تھا​
واہ کیا ہی خوب انتخاب ہے۔۔ زبردست​
 

محمداحمد

لائبریرین
بہانہ چاہیے تھا جوئے شیر و شیریں کا​
کوئی سمجھ نہ سکا تیشہ زن ہی ایسا تھا​
حدِ ادب سے گریزاں نہ ہو سکا کوئی​
کہ سادگی میں، ترا بانکپن ہی ایسا تھا​
واہ کیا ہی خوب انتخاب ہے۔۔ زبردست​


جیتے رہیے بھیا۔۔۔۔!

لیکن یہ دیکھیے کہ عینی آپ سے بازی لے گئی۔ :):D
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب شراکت محمداحمد بھائی !
سبھی شعر خوبصورت ہیں۔۔۔ (y)
شراکت کے لئے شکریہ۔۔
۔۔۔
پہلے دونوں اشعار میں "تیرا" ہونا چاہئے۔۔ :)


بہت شکریہ شوکت بھائی غزل کی پسندیدگی کا اور ٹائپو کی نشاندہی کا۔

گو کہ جہاں سے یہ غزل لی ہے وہاں رجوع نہیں کر سکا تاہم قرینِ قیاس یہی بات ہے جو آپ نے کہی سو ترمیم کردی ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین

عمراعظم

محفلین
رفاقتوں میں بھی نکلیں رقابتیں کیا کیا
میں کیا کہوں ترا روئے سخن ہی ایسا تھا

واہ ! بہت خوبصورت انتحاب۔ شریک محفل کرنے کے لیئے شکریہ محمد احمد بھائی۔
بلا شبہ عینی مینی کی داد بھی لاجواب ہے۔ البتہ یہ اندھے اور ریوڑیوں کا کیا قصہ ہے؟
 

محمداحمد

لائبریرین
رفاقتوں میں بھی نکلیں رقابتیں کیا کیا
میں کیا کہوں ترا روئے سخن ہی ایسا تھا

واہ ! بہت خوبصورت انتحاب۔ شریک محفل کرنے کے لیئے شکریہ محمد احمد بھائی۔


بہت شکریہ عمر بھائی۔۔۔۔!

بلا شبہ عینی مینی کی داد بھی لاجواب ہے۔


سولہ آنے درست ہے یہ بات۔۔۔! عینی گڑیا کی طرف سے ملنے والی داد بہت معنی رکھتی ہے ہمارے لیے۔

البتہ یہ اندھے اور ریوڑیوں کا کیا قصہ ہے؟

یہاں ہم نے کچھ دوستوں کو ٹیگ کرکے بُلایا تھا۔ پھر جب وہ نام حذف کئے تو بے ساختہ یہ محاورہ لکھ دیا۔ :)
 

غدیر زھرا

لائبریرین
خراب ہوں کہ جنوں کا چلن ہی ایسا تھا
کہ تیرا حسن، مرا حسنِ ظن ہی ایسا تھا
کیا کہنے بہت عمدہ :)
 
Top