غزل ۔ جائے گا دل کہاں، ہوگا یہیں کہیں ۔ محمد احمد

محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب تمام اشعار لا جواب ہیں
احمد بھائی بہت خوب

ہم نے تمھارا غم دل میں چھپایا ہے
دیکھا بھی ہے کبھی ایسا امیں کہیں
واہ واہ واہ ۔۔۔ کیا کہنے احمد بھائی، بہت خوب
میری دراز میں، ہے اُس کا خط دھرا
اٹکا ہوا نہ ہو، دل بھی وہیں کہیں
بہت اچھا لگا
واہ
ماشا اللہ خوب غزل ہے !

بہت بہت شکریہ آپ تمام دوستوں کا!

بے حد ممنون ہوں۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
واہ واہ وا!! کیا بات ہے احمد بھائی ! بہت خوب!
آج کل تو لگتا ہے غزلیں ہاتھ باندھے قطار اندر قطار چلی آرہی ہیں ! اللہ قلم کی جولانیاں سلامت رکھے ! :):):)

احمدؔ یہ دل مِرا ،کیوں ہے بجھا بجھا
دل سے خفا نہ ہو، دل کا مکیں کہیں
بہت خوب! کیا اچھا کہا ہے ! واہ!
میری دراز میں، ہے اُس کا خط دھرا
اٹکا ہوا نہ ہو، دل بھی وہیں کہیں

احمد بھائی پہلی نظر میں یہاں دل کے بجائے بِل پڑھ گیا تھا ۔ غور سے دیکھا تو دل نظر آیا ۔:D :D:D
 

محمداحمد

لائبریرین
ماشاءاللہ!

ظہیر بھائی ! بہت خوشی ہوئی آپ کو محفل میں سرگرم دیکھ کر۔ اللہ یہ رونقیں آباد رکھے۔

واہ واہ وا!! کیا بات ہے احمد بھائی ! بہت خوب!
آج کل تو لگتا ہے غزلیں ہاتھ باندھے قطار اندر قطار چلی آرہی ہیں ! اللہ قلم کی جولانیاں سلامت رکھے !

احمدؔ یہ دل مِرا ،کیوں ہے بجھا بجھا
دل سے خفا نہ ہو، دل کا مکیں کہیں
بہت خوب! کیا اچھا کہا ہے ! واہ!

بہت شکریہ برادرِ محترم!

دعا اور حوصلہ افزائی کے لئے بے حد ممنون ہوں۔

میری دراز میں، ہے اُس کا خط دھرا
اٹکا ہوا نہ ہو، دل بھی وہیں کہیں

احمد بھائی پہلی نظر میں یہاں دل کے بجائے بِل پڑھ گیا تھا ۔ غور سے دیکھا تو دل نظر آیا ۔:D :D:D
ہاہاہاہاہا :)

یوں تو دراز میں اکثر بِل ہی رکھے نظر آتے ہیں۔ لیکن دل بھی جہاں اٹک جائے وہیں کا ہو رہتا ہے۔ :)
 
Top