غزل : ستم گو ان گنت ڈھائے گی دنیا

محمداحمد

لائبریرین
غزل

ستم گو ان گنت ڈھائے گی دنیا
مگر معصوم بن جائے گی دنیا

یہی ہر سرپھرے کی ہے کہانی
تجھے بھی یار سمجھائے گی دنیا

ابھی تو جستجو کی ابتداء ہے
فقط تہدید فرمائے گی دنیا

فقط تمہید ہے یہ کلفتوں کی
ابھی تو رنگ دکھلائے گی دنیا

نہ گِرنا تم مگر جھولی میں اس کی
تمہارے دام لگوائے گی دنیا

ابھی تو پر کَترنے پر تُلی ہے
مگر اک روز کترائے گی دنیا

تو کیا پیہم وضاحت تم کرو گے
اگر دنیا کو بہکائے گی دنیا

تمہیں ثابت قدم رہنا ہے احمدؔ
تمہیں خلعت بھی پہنائے گی دنیا

محمد احمدؔ
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت عمدہ غزل کہی ہے آپ نے @محمداحمد بھائی۔ خوبصورت اشعار ہیں۔
بہت شکریہ ساگر بھیا!

بے حد ممنون ہوں۔
اللہ آپ کو ہمیشہ اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے۔ آمین۔
آمین جزاک اللہ!

آپ بھی شاد آباد رہیے۔
 

نوید ناظم

محفلین
غزل

ستم گو ان گنت ڈھائے گی دنیا
مگر معصوم بن جائے گی دنیا

یہی ہر سرپھرے کی ہے کہانی
تجھے بھی یار سمجھائے گی دنیا

ابھی تو جستجو کی ابتداء ہے
فقط تہدید فرمائے گی دنیا

فقط تمہید ہے یہ کلفتوں کی
ابھی تو رنگ دکھلائے گی دنیا

نہ گِرنا تم مگر جھولی میں اس کی
تمہارے دام لگوائے گی دنیا

ابھی تو پر کَترنے پر تُلی ہے
مگر اک روز کترائے گی دنیا

تو کیا پیہم وضاحت تم کرو گے
اگر دنیا کو بہکائے گی دنیا

تمہیں ثابت قدم رہنا ہے احمدؔ
تمہیں خلعت بھی پہنائے گی دنیا

محمد احمدؔ
ہیں احمد بھائی کے اشعار ایسے
کہ اک دن ان پہ اترائے گی دنیا

بہت داد!
 

محمداحمد

لائبریرین
شکریہ :)
ہیں احمد بھائی کے اشعار ایسے
کہ اک دن ان پہ اترائے گی دنیا

بہت داد!
:) :)

بہت شکریہ نوید بھائی!


اچھی غزل ہے احمد بھائی، داد قبول فرمائیے

نوازش عبدالرؤوف بھائی!

---------

شاد آباد رہیے۔ :) :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
یہی ہر سرپھرے کی ہے کہانی
تجھے بھی یار سمجھائے گی دنیا
بہت سمجھایا ہے۔۔۔ سمجھا رہی ہے۔۔۔ لیکن میں باز نہیں آرہا ۔۔۔۔

ابھی تو پر کَترنے پر تُلی ہے
مگر اک روز کترائے گی دنیا
واہ واہ۔۔۔۔ کیا کیفیت ہے۔۔۔۔

احمد بھائی بہت ہی اعلی غزل ہے۔۔۔ آپ جو بھی جب بھی لکھتے ہیں بہت ہی اعلی لکھتے ہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت سمجھایا ہے۔۔۔ سمجھا رہی ہے۔۔۔ لیکن میں باز نہیں آرہا ۔۔۔۔
:) :)

آپ شِکرے ہیں، آپ کا باز آنا بنتا بھی نہیں ہے۔ :)
واہ واہ۔۔۔۔ کیا کیفیت ہے۔۔۔۔
شکریہ!
احمد بھائی بہت ہی اعلی غزل ہے۔۔۔ آپ جو بھی جب بھی لکھتے ہیں بہت ہی اعلی لکھتے ہیں۔
بہت شکریہ نین بھائی!

ہمیشہ کی طرح حوصلہ افزائی پر بے حد ممنون ہوں۔
 
غزل

ستم گو ان گنت ڈھائے گی دنیا
مگر معصوم بن جائے گی دنیا

یہی ہر سرپھرے کی ہے کہانی
تجھے بھی یار سمجھائے گی دنیا

ابھی تو جستجو کی ابتداء ہے
فقط تہدید فرمائے گی دنیا

فقط تمہید ہے یہ کلفتوں کی
ابھی تو رنگ دکھلائے گی دنیا

نہ گِرنا تم مگر جھولی میں اس کی
تمہارے دام لگوائے گی دنیا

ابھی تو پر کَترنے پر تُلی ہے
مگر اک روز کترائے گی دنیا

تو کیا پیہم وضاحت تم کرو گے
اگر دنیا کو بہکائے گی دنیا

تمہیں ثابت قدم رہنا ہے احمدؔ
تمہیں خلعت بھی پہنائے گی دنیا

محمد احمدؔ
بہت خوب ، احمد صاحب ! عمدہ اشعار ہیں .
 
Top