مبارکباد عید میلاد مبارک 2010

24018_1372547962009_1481088085_1023019_2258431_n.jpg
 

S. H. Naqvi

محفلین
خیر مبارک دانش بھائی اور شکریہ:happy:
میری طرف سے بھی اہل ایمان کو اللہ کی نعمت کبرٰی کی آمد بہت بہت مبارک ہو۔
برادرم درویش یہاں عید کا لفظ خوشی کے لیے استعمال ہوا ہے۔ باقی آپ یہ تھریڈ دیکھ لیں: عید میلاد اردو محفل پر

حضرت محمد :pbuh:، ہادی دو عالم، رحمت العالمین، محبوب رب العالمین اور افضل البشر کل عالم کی اس جہان میں آمد تمام انسانیت، خصوصا تمام مسلمانوں اور خصوصا بالخصوص ان سے محبت و الفت رکھنے والوں کو مبارک ہو اور اللہ تعالٰی تمام مسلمانوں کو ان کی پیروی کرنے اور ان کی بتلائی ہوئی شریعت پر چلنے کی توفیق عطا فرمائےاور دین کی سمجھ عطا کر کے دین میں پورا پورا داخل ہو نے کی سعادت نصیب فرمائے۔ آمین۔
:eid: :eid1:
 

طالوت

محفلین
اس سے بحث نہیں کہ وہ نور ہیں یا وجہہ وجود کائنات ، اسے عید کہنا درست ہے یا غلط ، اس کا منانا حکم ہے یا بدعت ۔ اپنے عقائد کا جواب تو بہرحال دینا ہے اور سب نے دینا ہے ۔ مگر اس میں بھلا کیا شبہ کہ رحمت اللعلمین کی پیدائش کا یہ دن مبارک ہے ۔ مگر میری بڑی خواہش رہی کہ بجائے یہ کہ اس دن ہم چراغاں کر کے یا جلسے جلوسوں میں شریک ہونے کے کہ بجلی اور امن و امان کی صورتحال سب پر واضح ہے ، رسول اللہ کی شاندار تعلیمات پر عمل پیرا ہوں ۔
مثلاٌہزاروں لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکلیں گے اور صبح سے شام تک نعرے لگائیں گے یہاں سے وہاں سفر کریں گے اور بالاخر تھکے ماندے گھر پہنچیں گے ۔ اسی تھکاوٹ کو ، اسی سفر کو ، اسی آواز کو آپ کی تعلیمات کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ، جیسے یہ مجمعے ، یہ گروہ اس دن اپنے اپنے علاقے میں راستوں کو صاف کریں کہ یہ سنت نبوی ہے ، مریضوں کی عیادت کو جائیں کہ سنت نبوی ہے ، ناراضوں کو راضی کریں کہ سنت نبوی ہے اور ایسے ہی بے شمار کام ، تو یہ جشن رسول اللہ کی تعلیمات کے عین مطابق ہو گا اور صحیح معنوں میں ہم اپنے نبی آخرالزماں سے محبت کا حق ادا کر سکیں گے

یہ خوشی کا دن سب کو مبارک ہو ، چاہے وہ اسی تاریخ کو یہ دن سمجھتے ہیں یا اس سے قبل کسی تاریخ کو ، مگر مجھ ناچیز کی رائے پر غور ضرور فرمائیے گا اور عمل پیرا ہوئیے گا شاید ہمارا یہ عمل اس جھگڑے کو دور کرنے کا سبب بھی ہو جس کے باعث کئی جانیں ضائع ہو چکیں ۔ ۔
وسلام
 

خوشی

محفلین
اس مبارک دن کی نسبت سے میری دعا ھے کہ اللہ تعالی ہم سب کو اسوہ حسنہ پہ چلنے کی توفیق عطا فرمائے
 

شمشاد

لائبریرین
میری طرف سے بھی تمام لوگوں کو یہ دن بہت بہت مبارک ہو۔

مجھے طالوت کی بات سے سو فیصد اتفاق ہے کہ بجائے نعرے بازی کرنے کے اور 63 من کا کیک کاٹنے کے، ہم محسنِ انسانیت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں جس میں سراسر اپنا ہی فائدہ ہے۔
 
Top