سیما علی

لائبریرین
یہ حافظ عبدالرحمٰن عبدالحفیظ صاحب کی پلے لسٹ ہے۔ اس میں کوشش کی گئی ہے کہ گرامر کی تفصیل میں جائے بنا قرانی عربی کی مبادیات سکھائی جا سکیں۔

چونکہ رمضان میں لوگوں کا قران اور قران فہمی کی طرف جھکاؤ زیادہ ہوتا ہے اس لئے یہ لنک شامل کیا ہے۔
جزاک اللہ خیرا 🥰
 
دو ہزار سات میں ہم نے بھی اسی فورم پر کچھ کوششیں کی تھیں ، عزیزہ محترمہ معلمہ ہمشیرہ سیدہ شگفتہ صاحبہ مدظلہ العالی و جزا اللہ احسن الجزاء کی منور و روشن قیادت میں کچھ اسباق بنائے تھے جو وقت کی گرد تلے دب کر دور کہیں دور جا پہنچے ہیں
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
محترم آصف مہر علی عربی گرامر کے بہت ہی اچھے استاد ہیں۔ ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

ان کا یہ ایکسٹیسو کورس یوٹیوب پر موجود ہے۔ طالبانِ علم اس سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
محترم آصف مہر علی عربی گرامر کے بہت ہی اچھے استاد ہیں۔ ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

ان کا یہ ایکسٹیسو کورس یوٹیوب پر موجود ہے۔ طالبانِ علم اس سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔
میرا ایک فیورٹ چینل یہ ہے ۔ یہ کتب میں نے یہاں ایک کورس میں پڑھیں ہیں ۔ لیکن اس لڑکے کی انگلش وضاحت بہت پسند آئی ۔ خصوصا کتاب 3 اور کتاب 4۔
 
محمداحمد

لائبریرین
Top