محمد احمد کی تحریریں

  1. محمداحمد

    تبصرہ کتب چڑھتے سورج کے دیس میں

    کتاب: چڑھتے سورج کے دیس میں مصنف:ڈاکٹر آصف محمود جاہ "چڑھتے سورج کے دیس میں" ڈاکٹر آصف محمود جاہ کا مختصر سفرنامہ ٴ جاپان ہے۔ یہ ایک مختصر سی کتاب ہے اور اسے نیشنل بک فاؤنڈیشن نے شائع کیا ہے۔ ڈاکٹر آصف محمود جاہ سندیافتہ ماہرِ طب ہونے کے ساتھ ساتھ کسٹمز ڈپارٹمنٹ میں ملازم بھی تھے اور کسٹمز کی...
  2. محمداحمد

    فنش باشندوں کی خوش باشی

    فنش باشندوں کی خوش باشی تحریر : محمد احمد فِن لینڈ کے باشندوں کو فنش یافنز کہا جاتا ہے۔ کہتے ہیں کہ فن لینڈ ایسے ممالک میں سرِ فہرست ہے کہ جہاں لوگ خوش باش رہتے ہیں۔ اور فن لینڈ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ مسلسل پانچ سال خوش رہنے والے ممالک میں سرِ فہرست رہا ہے۔ فرینک مارٹیلا فِن لینڈ کے ایک...
  3. محمداحمد

    محمد احمد کٹہرے میں

    محمد احمد کٹہرے میں تحریر: محمد احمدؔ کمرہء عدالت میں روشنی کافی کم تھی، اس ملگجی روشنی میں سب چہرے دھندلے دھندلے نظر آ رہے تھے۔ تاہم اس کے باوجود، میں تمام حاضرین کے تاثرات بخوبی دیکھ سکتا تھا۔ سب لوگ اپنی اپنی نشستوں پر براجمان میری ہی طرف دیکھ رہے تھے۔ میں کٹہرے میں شرمندہ شرمندہ کھڑا تھا۔...
  4. محمداحمد

    اتوار بازار میں صنفی امتیاز کو شدید دھچکا

    خبر ہے کہ گلشنِ اقبال میں منعقد ہونے والے ہفتہ وار اتوار بازار (افسوس کہ اتوار ہفتے میں ایک بار ہی آتا ہے)میں چشمِ فلک نے ایک ایسا نظارہ دیکھاکہ جو اس سے پہلے نہ آج تک کبھی دیکھا گیا نہ سنا گیا۔ پاکستان جیسے ملک میں جہاں سماجی مساوات انتہائی درجے پر عدم توازن کا شکار ہے اور معاشرہ محض مَردوں کا...
  5. محمداحمد

    اگر آپ مونگ پھلیاں کھاتے ہیں۔۔۔

    اگر آپ مونگ پھلیاں کھاتے ہیں تو کہیے الحمدللہ! آپ کہیں گے مونگ پھلیاں کھانا کون سا ایسی بڑی بات ہے۔ آپ کی بات درست ہے لیکن یہ کوئی اتنی معمولی بات بھی نہیں ہے۔ مونگ پھلی کھانے کا مطلب یہ ہے کہ: - آپ اچھے خاصے فارغ انسان ہیں۔ :)کہنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو اتنی فرصت مل جاتی ہے کہ آپ آرام...
  6. محمداحمد

    گو ذرا سی بات پر آئینہ ٴ چینی شکست

    گو ذرا سی بات پر آئینہ ٴ چینی شکست از محمد احمد حاضر جوابی ، بذلہ سنجی اور خوش ذوقی جیسی اعلیٰ صفات بہت کم لوگوں کے حصے میں آتی ہیں ۔ ایسے اوصاف کے حامل افراد بہت جلد لوگوں کے دلوں میں گھر بنا لیتے ہیں۔ آج ہم آپ کو دو حکایتیں سنا رہے ہیں جو حاضر جوابی اور خوش ذوقی کی مثال ہیں۔ پہلی حکایت گو...
  7. محمداحمد

    سرقہ مارکہ ذہنیت

    سرقہ مارکہ ذہنیت ازمحمد احمد چوری کو عربی میں سرقہ کہتے ہیں، چکاری کو کیا کہتے ہیں یہ جاننے کے لئے ہم ابھی تک مناسب لغت کی تلاش میں ہیں۔ اگر آپ کی طبیعت میں صبر نہیں ہے تو آپ لغت کے ملنے تک سرقہ سراقی سے گزارا چلا سکتے ہیں۔ مارکہ کا لفظ غالباً مارک یا نشان سے اخذکیا گیا ہے اور مارکہ کا مطلب...
  8. محمداحمد

    عربی آسان ہے

    عربی آسان ہے از محمد احمد کہا جاتا ہے کہ ہر چیز آسان ہونے سے پہلے مشکل ہی ہوتی ہے۔ ایسے ہی جیسے نومولود بچے کے لئے اُٹھ کر بیٹھنا بھی دشوار ہوتا ہے، پھر وہ بیٹھنا سیکھ لیتا ہے تو کھڑا ہونا دشوار ہوتا ہے اور جب کھڑے ہونا سیکھ لیتا ہے تو چلنا دشوار ہوتا ہے اور جب وہ چلنا سیکھ لیتا ہے تو اُسے...
  9. محمداحمد

    کتاب پڑھنا کیوں ضروری ہے؟

    کتاب پڑھنا کیوں ضروری ہے؟ از محمد احمد ہم حیران ہوتے ہیں ، ہم سے مراد وہ لوگ جنہوں نے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کو اپنی آنکھوں کے سامنے نمو پاتے ہوئے دیکھا ہے اور جن لوگوں کے دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا نے ہمارے معاشرے میں اچھی خاصی جگہ بنا لی ، بلکہ یوں کہیے کہ یہ ہم میں سے بیشتر...
Top