سولھویں سالگرہ ظہیر احمد ظہیر بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

جاسمن

لائبریرین
بہت خوب۔
اگر مجھے درست یاد پڑتا ہے تو حقی صاحب علیم شام کے نام سے شاعری بھی کرتے تھے، اور یہ مشہور شعر بھی شاید انہی کا ہے
کسی کو اتنا نہ چاہو کہ پھر بھلا نہ سکو
یہاں مزاج بدلتے ہیں موسموں کی طرح
جی ہاں شاعری بھی کرتے تھے۔
ان کے ایک بزرگ رشتہ دار ٹرپ لے کے جایا کرتے تھے۔ جاسوسی/سسپینس میں ان کے بیٹے شکیل شاید نائب مدیر تھے۔
کبھی ہم بھی ان کے ساتھ ایک لمبے ٹرپ پہ گئے تھے۔ شمالی علاقہ جات، کشمیر، مری وغیرہ۔
 
یاز

محفلین

اسی طرح کے کسی ٹرپ کے بیک ڈراپ میں ایک کہانی بھی لکھی تھی "آنکھوں میں دھنک" کے نام سے
 
میں نے تو غالبا انہیں ان کی وفات کے بعد پڑھنا شروع کیا یا انہی سالوں کے قریب قریب ہی۔۔۔اس لیے آپ دونوں کی کنورسیشن بزرگوارانہ محسوس ہو رہی ہے! 😁
 
یاز

محفلین
میں نے تو غالبا انہیں ان کی وفات کے بعد پڑھنا شروع کیا یا انہی سالوں کے قریب قریب ہی۔۔۔اس لیے آپ دونوں کی کنورسیشن بزرگوارانہ محسوس ہو رہی ہے! 😁
میں نے شاید ان کا پہلا ناول "پرماتما" پڑھا تھا جو ویسے تو 1988 یا 1989 میں آیا تھا، لیکن میں نے 1990s کے وسط کے قریب پڑھا۔
 
جاسمن

لائبریرین
زبردست۔ اگر ممکن ہو تو شیئر کیجئے گا آٹوگراف والی کتب اور خطوط وغیرہ۔
حقی صاحب کی اصل قدر کا احساس اس وقت ہوتا ہے، جب دیگر لوگوں کے کئے گئے تراجم پڑھیں تو۔ زمین آسمان کا فرق محسوس ہوتا ہے حقی صاحب کے اور دوسروں کے انداز اور کوالٹی میں۔
ان کا ایک آٹو گراف
 
ظہیراحمدظہیر صاحب سے چند سوالات (کی جسارت) ہم بھی کر لیں۔
1) یہ فرمائیے کہ آپ کی نظر میں کونسی اقدار معاشرے کے لئے اہم ترین ہونی چاہییں؟
2) آپ کی نظر میں خود شناسی اور خود پسندی میں حدِ فاصل کہاں پہ مقرر کی جانی چاہیئے؟
3) یہ بھی بتائیے کہ ماضی، حال یا مستقبل میں سے کس پہ نظر رکھنا سب سے زیادہ ضروری ہے؟
ظہیراحمدظہیر صاحب ہم آ پ کو اس لیے ٹیگ کر رہے ہیں کہ خدا نخواستہ بعد کی مراسلت میں یہ سوالات آپ کے نوٹیفکیشن پین سے محو نہ ہو گئے ہوں!
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیراحمدظہیر صاحب ہم آ پ کو اس لیے ٹیگ کر رہے ہیں کہ خدا نخواستہ بعد کی مراسلت میں یہ سوالات آپ کے نوٹیفکیشن پین سے محو نہ ہو گئے ہوں!
اس دھاگے کو بھولا نہیں ہوں۔ لیکن کرنے والے کاموں کی فہرست اتنی لمبی ہے کہ وقت کی راشن بندی کرنا پڑرہی ہے۔ ان شاء اللہ ایک آدھ روز میں اس دھاگے کو توجہ دیتا ہوں ۔یہ دنیا دو تین دن تک اور میرے افکارِ عالیہ و ارشاداتِ حالیہ سے محروم رہی تو امید ہے کہ کچھ زیادہ نقصان نہ ہووے گا۔:D
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آپ کو طب پڑھانے کا موقع بھی ملا؟
جی ہاں ۔ پچھلے سولہ سترہ سالوں میں اکثر پڑھاتا رہا ہوں ۔ آج کل بھی میڈیکل ریزیڈنٹس کی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت میری مصروفیات کا اچھا خاصا حصہ ہے ۔ مجھے کئی مرتبہ اکادمیہ میں کل وقتی کام کرنے کی پیشکشیں ہوتی رہی ہیں لیکن میں منع کردیتا ہوں ۔ جیسا کہ آپ کو معلوم ہی ہوگا کہ اکادمیہ میں کام زیادہ ہوتا ہے اور معاوضہ نسبتاً بہت کم ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیراحمدظہیر صاحب سے چند سوالات (کی جسارت) ہم بھی کر لیں۔
جناب آپ جسارت نہیں بلکہ جنگ بھی کرسکتے ہیں ۔ آغاز اور نوائے وقت کی بھی پوری اجازت ہے۔ :)

1) یہ فرمائیے کہ آپ کی نظر میں کونسی اقدار معاشرے کے لئے اہم ترین ہونی چاہییں؟
باہمی عزت اور برابری ۔
یعنی مذہب ، نسل ، زبان اور علاقے سے بالا تر ہو کر باہمی عزت اور یہ ایمان کہ معاشرے میں سب انسان برابر ہیں اور سب کےبنیادی حقوق مساوی ہیں ۔
میری رائے میں ان دو اقدار کے بغیر معاشرے میں انصاف اور امن ممکن نہیں ۔ انصاف اور امن کسی بھی معاشرے کی بقا ، خوشی اور ترقی کی لیے ضروری ہیں۔

2) آپ کی نظر میں خود شناسی اور خود پسندی میں حدِ فاصل کہاں پہ مقرر کی جانی چاہیئے؟
یاز بھائی ، اس کا جواب تفصیل طلب ہے ۔ پھر لکھتا ہوں۔ اب لنچ کا وقفہ ختم ہونے والاہے ، میں کچھ کھالوں ۔
3) یہ بھی بتائیے کہ ماضی، حال یا مستقبل میں سے کس پہ نظر رکھنا سب سے زیادہ ضروری ہے؟
بحیثیت فرد یا بحیثیت قوم؟
 
Top