تعارف طاہر جاوید ( hani ) ایک تعارف

مغزل

محفلین
طاہر جاوید ( hani ) صاحب کو اردو محفل میں خوش آمدید ، طاہر صاحب کی نبیل صاحب سے ملاقات ہوئی اور وہیں سے اردو محفل کی بابت مہمیز ملی، آپ جرمنی میں سکونت پزیر ہیں‌۔،جناب راہی ِ راہِ سخن بھی ہیں اصلاح کی لڑی میں جناب کا کلام موجود ہے ۔مزید تعارف آپ خود یہاں پیش فرمائیں گے ۔
از طاہر جاوید۔
میں آپ کی اس فورم کی نیا دوست ھوں ، نبیل صاحب سے نیورنبرگ میں ملاقات سے اس سلسلے کا پتہ ملا۔ مجھے طاھر جاوید کہتے ھیں ، جرمنی میں رہائش پذیر ھوں۔ اور اردو سے محبت ھے۔ انشاء اللہ حاضری اور بات ھوتی رھے گی۔
طاہر صاحب امید ہے آپ سے مراسلت کا شرف حاصل رہے گا ، آپ سے التماس ہے کہ اپنا مفصل تعارف پیش فرما کر ’’ ثواب ‘‘ حاصل کریں :biggrin: :biggrin:
والسلام
 
مغزل

محفلین
لگتا ہے ھانی صاحب محض شکریہ کی کنجیاں دبا کر ہی تعارف پیش کریں گے ۔
ارے حضور ایسی بھی کیا شرماہٹ ، یہ اپنوں ہی محفل ہے ۔آئیے آئیے۔
 
hani

محفلین
طاہر جاوید ( hani ) صاحب کو اردو محفل میں خوش آمدید ، طاہر صاحب کی نبیل صاحب سے ملاقات ہوئی اور وہیں سے اردو محفل کی بابت مہمیز ملی، آپ جرمنی میں سکونت پزیر ہیں‌۔،جناب راہی ِ راہِ سخن بھی ہیں اصلاح کی لڑی میں جناب کا کلام موجود ہے ۔مزید تعارف آپ خود یہاں پیش فرمائیں گے ۔
از طاہر جاوید۔
طاہر صاحب امید ہے آپ سے مراسلت کا شرف حاصل رہے گا ، آپ سے التماس ہے کہ اپنا مفصل تعارف پیش فرما کر ’’ ثواب ‘‘ حاصل کریں :biggrin: :biggrin:
والسلام

جیسا کہ اوپر آپ کو بتایا ھے کہ رھائش جرمنی میں رکھتا ھوں۔ ایرگو تھیراپسٹ ھوں ۔۔۔ جو بوڑھے لوگوں کی موجودہ حالت کو بہتر یا بحال رکھنے کی کوشش کرتا ھے۔ پیدائش گوجرانوالہ میں ھوئ۔ شادی شدہ اور دو بچوں جو تین اور دو سال کی عمر میں ھیں ، کا باپ ھوں۔ سن دو ھزار دو میں میری پہلی کتاب ھواؤں کا دوست کے نام سے گوجرانوالہ میں شائع ھو چکی ھے۔ میں بنیادی طور پر صرف نثری نظم لکھتا ھوں اور پسند کرتا ھوں۔ آردو میری دل و جان اور روح ھے۔ آجکل اپنی اردو نظموں کو یہاں کی کلچر منسٹری کے تعاون سے جرمن زبان میں منتقل کر رھا ھوں۔ جرمنی میں رھتے ھوئے بہت اکثر علمی دوستوں اور تعلق کی نہا یت زیادہ کمی محسوس ھوتی ھے۔ اس لیے آپ کے بارے میں سنا تو حاضر ھو گیا ھوں۔ مدد وتعاون اور تعلق کا متمنی ھوں۔۔۔۔۔۔ والسلام
 
مغزل

محفلین
ماشا اللہ طاہر جاوید صاحب، نثری نظم ( نثم) ہمیں بھی مرغوب ہے ، لہذا خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے ’’ نثمانے ‘‘دو ، اپنی کتاب کی اردو ان پیج فائل ہمیں ای میل کر دیجے ، تاکہ اس کی ای بک بنائی جاسکے ، امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا، والسلام ( ارے ہاں فونٹ کو ڈیفالٹ کی حالت میں رہنے دیجے ، تاکہ نستعلیق ہی کے آہنگ میں آپ سے مراسلت رہے، )
 
الف عین

لائبریرین
مبارک ہو، تو یہ دستخط میں کتاب کا نام ہے، لیکن اس کا کوئی لنک نہیں، اب تو کم از کم اسے انتر نیٹ پر شایر کر سکتے ہیں، جیسا کہ محمود مغل نے لکھا ہے۔ مزید میری دستخط دیکھیں۔
 
Top