تعارف طاھر علی خان کا تعارف

اردو محفل میں کچھ اردوکتب کی تلاش میں آیا اور آکر اچھا لگا۔

میری طرف سے فورم میں سب دوستوں کو سلام!

اصل تعلق بنوں صوبہ سرحد سے ہے۔
پیشہ لیکچرر ان انگلش (فیڈرل ڈایریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد)
حالاً یونیورسٹی آف ایبرڈین سکاٹ لینڈ سے انگریزی لسانیات میں ایم لٹ کی ڈگری کر رہا ہوں اور کچھ عرصہ پہلے یوکے شفٹ ھوا ھوں۔
میری ہابیز میں مطالعہ، انٹرنیٹ سرفنگ ، گرافکس (کورل ڈرا وغیرہ)، اردو خطاطی (دو سال تک باقاعدہ ایک خطاط کے سامنے زانوئے تلمذ ھوا)،فونٹو گرافی اور دیگر مشغولیات شامل ہیں۔
جیسے تعارف سے پتہ چلتا ہے میں خالصتاً اردو زبان کا بندہ نہیں ہوں اور نہ ہی اردو ادب سے کوئی خاص مناسبت سوائے اس کے کہ اینٹرٹینمنٹ کے لئے اب بھی بچپن کی طرح اردو ادب کا سہارا لیتا ہوں اور چونکہ اردو میڈیم سے ہو کر گزرا ہوں لہذا اردو کی محبت اب بھی دل میں ہے۔ اگر چہ اب عموما انگریزی زبان کے ساتھ واسطہ رہتا ہے۔ مزید یہ کہ جو بات اردو میں ہے وہ انگلش میں کہاں۔
امید ہے کہ فورم میں اچھا ساتھ رہے گا!
 
خوش آمدید طاہر صاحب

آپ کا مختصر تعارف آپکی علمی قابلیت کو ظاہر کر رہا ہے امید ہے آپ فورم پر ایک اچھا اضافہ ثابت ہونگے
 

مغزل

محفلین
محفل میں صمیم ِ قلب سے خوش آمدید طاہر علی خاں صاحب۔ امید ہے آپ سے مراسلت رہے گی اور بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ سدا خوش رہیں اور حاضری دیتے رہیں ۔ والسلام
 
آپ سب کا نہایت مشکور ہوں اتنا گرم جوش استقبال کرنے پر
انشاءاللہ بندہ اپنی استطاعت کے مطابق کونٹریبیوٹ کرنے کی بھر پور کوشش کرے گا۔ فی الحال تو میں لائبریری کا رکن بننے کی کوشش کروں گا مگر یونیوسٹی کے لئےایک مضمون نے مصروف رکھا ہوا ہے۔

خوش آمدید طاہر صاحب

آپ کا مختصر تعارف آپکی علمی قابلیت کو ظاہر کر رہا ہے امید ہے آپ فورم پر ایک اچھا اضافہ ثابت ہونگے

خاکسار قابلیت کا دعوی کر نے کا سوچ بھی نہیں سکتاکیونکہ یہاں لگتا ہے پہلے ہی سے بڑے بڑوں نے ڈھیرے جمائے ہوئے ہیں۔ باقی اردو زبان کے لحاذ سے ناچیز کی کوئی حیثیت ہی نہیں (نہ نثر میں اور نہ ہی نظم میں)۔ مجھے تو کوشش کے باوجود اردو کے اشعار تک یاد نہیں رہتے۔ علاوہ ازیں گوروں کی زبان کے لحاظ سے کم از کم اندھے راجے ضرور ہونگے۔ باقی واللہ أعلم
 

ظفری

لائبریرین
طاہر علی خان صاحب ۔۔۔۔ محفل پر آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں ۔ امید ہے آپ کیساتھ محفل پر اچھاگذرے گا ۔
 
Top