میر شہروں ملکوں میں جو یہ میر کہاتا ہے میاں ۔ میر تقی میر

فرخ منظور نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 20, 2010

  1. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,661
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    یہ غزل خاص طور پر توصیف امین صاحب کی نذر۔

    شہروں ملکوں میں جو یہ میر کہاتا ہے میاں
    دیدنی ہے پہ بہت کم نظر آتا ہے میاں

    عالم آئینہ ہے جس کا وہ مصور بے مثل
    ہائے کیا صورتیں پردے میں بناتا ہے میاں

    قسمت اس بزم میں لائی کہ جہاں کا ساقی
    دے ہے مے سب کو ہمیں زہر پلاتا ہے میاں

    ہو کے عاشق ترے، جان و دل و دیں کھو بیٹھے
    جیسا کرتا ہے کوئی ویسا ہی پاتا ہے میاں

    حسن یک چیز ہے ہم ہوویں کہ تُو ہو ناصح
    ایسی شے سے کوئی بھی ہاتھ اٹھاتا ہے میاں

    جھگڑا اس حادثے کا کوہ گراں سنگ کو بھی
    جوں پرِ کاہ اڑا ہی لیے جاتا ہے میاں

    کیا پری خوں ہے جو راتوں کو جگاوے ہے میر
    شام سے دل، جگر و جان جلاتا ہے میاں

    (میر تقی میر)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 10
    • زبردست زبردست × 1
  2. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    عمدہ اور بہت خوب جناب سخنور صاحب! شریکِ محفل کرنے کے لیئے بیحد شکریہ۔۔خوش رہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. توصیف امین

    توصیف امین محفلین

    مراسلے:
    71
    بہت بہت شکریہ فرخ صاحب ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  4. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,661
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    مہدی حسن صاحب کی آواز میں یہ غزل بشکریہ توصیف امین صاحب۔

     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. امیداورمحبت

    امیداورمحبت محفلین

    مراسلے:
    3,058
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بہت خوب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  6. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,661
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    شکریہ امید اور محبت!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    سبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ ۔ بہت عمدہ انتخاب ہے فرخ بھائی ۔۔۔ لاجواب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    واہ کیا خوبصورت انتخاب ہے۔ پڑھنے اور سننے دونوں کا لطف آ گیا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  9. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,661
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    پسند فرمانے کے لئے مغل صاحب اور فاتح صاحب آپ دونوں حضرات کا بہت شکریہ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر