مبارکباد شمشاد بھائی کے ساٹھ ہزار (60,000) پیغامات

شمشاد

لائبریرین
اور یہ میرا ساٹھ ہزارواں پیغام محسن حجازی کے نام جو میرے ہر سنگ میل پر اپنے مصروف ترین وقت سے خاص پیغام کے ساتھ میرے لیے وقت نکالتے ہیں۔
 

حسن علوی

محفلین
زبردست شمشاد بھائی یعنی کہ ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ماشاءاللہ۔ بہت خوب، اللہ کرے زورِ بازو اور زیادہ:praying:
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
یہ کوئی نئی بات نہیں ہے کہ شمشاد بھائی کو مبارک دی جا رہی ہے جب سے میں یہاں آیا ہوں مہنے میں ایک دو بار تو شمشادبھائی کو مبارک باد کا کوئی نا کوئی سلسلہ شروع ہوتا ہے ۔ ایک لاکھ بھی میرے خیال سے جلد ہی ہو جائے گے
میری طرف سے بہت بہت مبارک ہو شمشاد بھائی آپ کی وجہ سے تو ہمارا بھی حوصلہ بنتا ہے آگے جانے کا کہ اتنے بزرگ ہو کر آپ اتنا کام کرتے ہیں۔ اور ہم بچے ہو کر نہیں‌کر سکتے :p)
اور محسن بھائی آپ کا بھی شکریہ نظر تو آئے کیسے ہیں‌کہاں‌ہوتے ہیں آپ
 

مغزل

محفلین
ششماد بھائی کو
35cd85f69a41444c5ac212673a24f22b.gif

مراسلات کا ہدف پورا کرنے پر
صمیم ِ‌قلب سے مبارکباد
 

الف عین

لائبریرین
ہاں اب میں دوں گا مبارک باد۔۔ جب محسن نے یہ سلسلہ شروع کیا تھا تو کچھ باقی تھے۔۔
شمشاد یہ ساٹھ ہزار کا سنگ میل شاید فورموں کا سنگِ میل ہوگا۔۔ ذرا ورٌد رکارڈ دیکھا جائے۔۔ خیر ریکارڈ تو ابھی نہ جانے کتنے ٹوٹنے ہیں۔۔۔ اس رکارڈ کا ٹوٹنا مبارک ہو
 

زینب

محفلین
بہنوں کا ہاتھ پکڑ کر ساتھ ساتھ نہیں رکھتے بلکہ بہنوں کا ہاتھ کسی حقدار کے ہاتھ میں دے کر آگے بڑھ جاتے ہیں۔

تمہاری مبارک کا بہت شکریہ۔

ایویں ہی آگے بڑھ جاتے ہیں ایک تو میں‌ٹھیک سے خوش بھی نہیں ہو پاتی کہ آپ بیچ میں‌مجھے دھکہ دینے کی بات لے آتے ہیں کتنی غلط بات ہے نا پا جی:( ۔۔۔۔۔۔۔اچھا چھوڑیں مٹھائی کھلایئں گے ابھی یا مزید چالیس ہزار کا انتظار کرنا پڑے گا:shameonyou:
 

سارہ خان

محفلین
شہنشاہ خطوط کو 60000 خطوط کی ڈھیر ساری مبارکباد ۔۔۔ اور اس کارنامے پر ڈھیر ساری تالیاں آپ کے لئے ۔۔۔

:applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause:
:applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause::applause:

29.gif
 

شمشاد

لائبریرین
ایویں ہی آگے بڑھ جاتے ہیں ایک تو میں‌ٹھیک سے خوش بھی نہیں ہو پاتی کہ آپ بیچ میں‌مجھے دھکہ دینے کی بات لے آتے ہیں کتنی غلط بات ہے نا پا جی:( ۔۔۔۔۔۔۔اچھا چھوڑیں مٹھائی کھلایئں گے ابھی یا مزید چالیس ہزار کا انتظار کرنا پڑے گا:shameonyou:

دھکا تو بالکل نہیں دیں گے۔

مٹھائی کتنی کھانی ہے، میرے ایک بھائی ہوتے ہیں وہاں شارجہ میں رہتے ہیں، کہو تو ان کا نمبر دے دیتا ہوں، ان کی نصف بہتر سے جتنی چاہو کھا لینا۔
 

محسن حجازی

محفلین
اور یہ میرا ساٹھ ہزارواں پیغام محسن حجازی کے نام جو میرے ہر سنگ میل پر اپنے مصروف ترین وقت سے خاص پیغام کے ساتھ میرے لیے وقت نکالتے ہیں۔

آپ کی محبت اور شفقت کے لیے تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔ غالبا چالیس ہزارواں پیغام بھی بندہ ناچیز کے نام تھا :cool:
ایک بار پھر پھر بہت بہت شکریہ!
اللہ تبارک تعالی آپ اور آپ کے اہل خانہ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور آپ پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے۔

بھئی یہ خواتین نے کچھ ہاتھ ہلکا رکھا ہوا ہے ایں چہ چکر است؟ بچے بھی ہمارے عہد کے مصروف ہو گئے؟ :eek:
کراچی والی داستان کا قرض ابھی باقی ہے تاہم جاں پر کچھ قرض ابھی اور بھی باقی ہیں جن کا چکانا لازم ہے سو اسے بھی فہرست میں شامل کیے دیتے ہیں۔ اگر ہمارا ہفتہ اتوار دوستوں اور گھر کی مصروفیات سے کچھ بچ رہا تو انشااللہ یہ دلچسپ احوال آپ کے لیے پیش فرمائیں گے۔ وجہ کچھ یوں بھی ہے کہ ہماری ان صاحب سے زبان بندی پر بات کچھ بن نہیں پائي۔ :grin:
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم جناب شمشاد بھائی
سدا خوش رہیں آمین
ماشااللہ
اللہ کرے زور قلم (کی بورڈ) اور زیادہ آمین
بہت مبارک ہو
نایاب
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
ایک اور سنگِ میل طے کرنے پر بہت بہت مبارک ہو شمشاد بھائی۔ :)
افسوس کہ دو چار دن پہلے آپ کے پیغامات کی تعداد پر نظر نہیں پڑی ورنہ یہ ساٹھ ہزار ایک ہفتہ پہلے ہی (لائبریری میں) مکمل ہو چکے ہوتے :ڈ
 
Top