مبارکباد شمشاد بھائی کے ساٹھ ہزار (60,000) پیغامات

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہم کو جو تھوڑا جھنجھوڑا جگایا گیا، جو تھوڑا ہلایا گیا تو ہم کیا دیکھتے ہیں کہ شمشاد بھائی کے ساٹھ ہزار پیغامات پھر سے ہونے کو ہیں۔ اس میں 'پھر سے' یوں تو جملہ متعرضہ ہے کہ صاحب پہلے کب ہوئے تھے ساٹھ ہزار پیغامات جو آپ' پھر سے' کا سابقہ لاحق فرما رہے ہیں۔

یہ سطور زیر نظر ہی تھیں کہ ایک پرانے دوست کا فون آگیا جن سے محفل کے حوالے سے ہی دوستی کا سلسلہ بنا۔ اور ہمارے خطبے کا بیڑا غرق ہو گیا جو ہمیں اس موقعے پر دینا تھا اورخاصی مشکل سے ہم نے لکھوایاتھا۔

جلدی ہم کو کچھ یوں بھی ہے کہ ساٹھ ہزار ہونے میں شمشاد بھائی کے محض پچاس پیغامات ہی رہتے ہیں اوراتنے تو کھانستے چھینکتے ہی جا پڑنے کا امکان ہے سو یہ معاملہ صبح پر نہیں ٹالا جا سکتا۔

محفل پر ہمارے سمیت پرانے اراکین کافی کم نظر آنے لگے ہیں تاہم شمشاد بھائی کی موجودگی کا گراف ماشااللہ مسلسل ہے اور تعداد کا سلسلہ ہے کہ بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے جلد ہی وہ وقت بھی آئے گا کہ ہم ایک لاکھ پیغامات کی مبارکباد کے بھی دیں گے۔ :cool:

فی الوقت تو ہم اپنے پرانے رفیق کی کراچی کے حالات کے بارے میں اطمینان بخش رپورٹ اور دئیے گئے دلائل پر خندہ زن ہیں جنہیں قارئین کے لیے ہم انشااللہ صبح منہ اندھیرے قلمبند فرمانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

دیگر بہ عجز و انکسار عرض کرتے چلیں کہ ہمارے بیانات کو نعوذ باللہ قرآن و حدیث سے تعبیر نہ کیا جائے۔ استغفراللہ من ذالک۔

اس کے ساتھ ہی ہم مائک بچوں اور بچیوں کے حوالے کرتے ہیں کہ یہاں آ کر پھول کیک اور موم بتیاں روشن کریں۔ :grin:




:happy:
:happy:
:happy:


بہت دلچسپ لکھا ہے
:happy:
 

شمشاد

لائبریرین
:zabardast1: :congrats: :good:


السلام علیکم شمشاد بھائی ، دلی مبارک باد ! جس کسی دن اگر آپ محفل پر نہ ہوں تو سچ مچ محفل خالی سی لگ رہی ہوتی ہے ۔ اللہ کرے آپ ہمیشہ یونہی اردو محفل کے اراکین کو محفل سے وابستہ کیے رکھیں اور آپ کی دعائیں ہمیں میسر رہیں ۔ مجھے تو اگر کسی کی شکایت بھی کبھی کرنے کو دل ہوا تو سیدھا آپ سے کھنچائی کرواؤں گی سچی سے :smile:


ویسے شمشاد بھائی ایک سوال ۔ ۔ ۔ یہ بتائیں کہ کہیں بھابھی آپ کی ہیلپ تو نہیں ناں کرتیں یہاں پیغامات لکھنے میں :-p میں بھابھی سے پوچھوں فون کر کے :smile: :-p


بہت شکریہ اور ہاں یہ تو آپ نے بہت اچھا آئیڈیا دیا ہے۔ کوشش کرتا ہوں اگر ہو مدد کر سکے۔
 

زینب

محفلین
لیں جب فون کرتی ہوں تو کہتے ہیں "تمہین چین نہیں اتا" اب میں اپ کو نہیں کروں گی میں بھابھی کو کروں‌گی پر جب آپ گھر پے نا ہوئے تو
 

ظفری

لائبریرین
شمشاد بھائی ۔۔۔ آپ کو یہ معرکہ سر کرنے پر بہت بہت مبارک ہو ۔ کچھ دنوں سے بہت بزی رہا ہوں ۔ بہت سے ادھار باقی ہیں ۔ انشاءاللہ کچھ دن بعد یہ سب ادھار اتارنے کے قابل ہوجاؤں گا ۔ تب تک لیئے یاد دہانی کرواتے رہیئے گا ۔ :daydreaming:
 

شمشاد

لائبریرین
ارے نہیں بھئی، میری اس سے بات ہوئی تھی، پاکستانی مٹھائی آئی رکھی ہے تمہارے پڑوس میں۔ موقعے سے فائدہ اٹھا لو۔ ایسا نہ کہ ختم ہو جائے۔
 

تعبیر

محفلین
میں یہ تو نہیں کہونگی کہ میں نے یہ دھاگہ ابھی ابھی دیکھا ہے۔ اسکو دیکھا تھا پر کھولے بغیر اور محسن کا نام دیکھ کر میں سمجھی کہ یہ وہی پرانا دھاگہ اور مبارک باد ہے
میں بھی نا بس میں ہی ہوں :nerd:


محفل کی رونق اور ہم سب کی آپس میں بے تکلفی اور دوستانہ ماحول صرف آپ ہی کے دم سے ہے۔اللہ محفل کو یونہی آپ کے دم سے قائم رکھے

بہت بہت مبارک ہو اور دیر سے اور باسی مبارک باد پر معذرت

2935_Ori.jpg


Picture_200z.jpg


2349_Ori.jpg
 
Top