سید عاطف علی

لائبریرین

عثمان

محفلین
ٹھیک ہے۔ تو پھر آپ ہمیں بھی سمجھا دیں۔ :)
مجھے میرے ماموں نے سکھائی تھی۔ غالباً سنہ ۹۷ کی بات ہوگی۔ اس وقت نیٹ دستیاب نہیں تھا۔ اچھا کھیلنے اور سیکھنے کو لوگ مشکل ہی ملتے تھے۔
اب تو نیٹ دستیاب ہے۔ بہت سی معیاری ویب سائٹس ہیں جہاں آپ رجسڑڈ ہو کر کھیل شروع کر سکتے ہیں۔ سیکھنے کے بنیادی قواعد کے حوالے سے بھی بہت سے پیجز مل جائیں گے۔
آپ چاہیں تو ہمارے ساتھ گفتگو کا سلسلہ محفل میں جاری رکھ سکتی ہیں۔ خوش آمدید! :) :)
 
زیک

مسافر

سیکھنے کے لئے ایپس بھی موجود ہیں۔
 
لاریب مرزا

شکریہ!! :)
سب سے پہلے ہم کھیل کے مہروں کے بارے میں کچھ جاننا چاہیں گے۔ یہ کتنے اور کون کون سے ہوتے ہیں؟؟
 
عثمان

محفلین
شکریہ!! :)
سب سے پہلے ہم کھیل کے مہروں کے بارے میں کچھ جاننا چاہیں گے۔ یہ کتنے اور کون کون سے ہوتے ہیں؟؟
ہر کھلاڑی کے آٹھ پیادے (Pawns)
دو رُخ (Rooks)
دو گھوڑے (Knights)
دو فیل (Bishops)
ایک وزیر (Queen)
ایک شاہ (King)
تصاویر کے لیے ویکیپیڈیا کا ربط ملاحضہ کریں۔
شطرنج کے مہرے
 
عثمان

محفلین
میں اردو میں فیل کو ہمیشہ فیلہ ہی بولتا رہا ہوں۔ وکی کے اوپر دیے گئے صفحہ میں بھی فیلہ ہی درج ہے۔
ہندی میں اسے اونٹ بتایا گیا ہے۔
 
رانا

محفلین
مجھے شطرنج بس گزارے لائق ہی آتی ہے لیکن کھیلنے کا شوق ایسا تھا کہ ایم سی ایس کے بعد پہلی جاب میں کام اگر نہ ہوتا تو بیٹھ کر آنلائن لوگوں کے ساتھ کھیلنا شروع کردیتا۔ میں نے نوٹ کیا آنلائن کھیلنے سے کافی سیکھ گیا تھا۔ اس وقت کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ اگلی جاب مجھے شطرنج کی ہی ملے گی۔

ہوا کہ جب جاب سوئچ کی تو نئی کمپنی کا شطرنج کا ایک گیم تھا جس میں لوگ آنلائن کھیلتے تھے۔ اس میں نئے فیچرز شامل کرنے اور بعض رپورٹ ہونے والے بگز کو درست کرنا اور سپورٹ دینا ہمارا کام تھا۔ وہاں تو اکثر اوقات شطرنج ہی اسکرین پر کھلا ہوتا کہ کام کرکے اسے کیو اے میں دینے سے پہلے چیک بھی کرنا ہوتا تھا۔ وہاں جاکر پتہ لگا اب آنلائن کھیلنا بھی ایڈوانس ہوچکا ہے۔ ہم تو روایتی انداز میں کھیلتے تھے۔ لیکن وہاں تو گیم میں بکس بنانے کا آپشن ہوتا تھا۔ یعنی آپ نے ایک گیم کھیلا اور جیت لیا۔ آپ نے ایک بٹن دبا کر اسے بک میں شامل کرلیا۔ اس طرح کرتے کرتے آپ کی بک اتنی رچ ہوجاتی ہے کہ پھر آپ کسی سے آنلائن کھیلتے ہوئے اپنی بک لگا دیتے ہیں۔ اور سسٹم مخالف کی چلی ہوئی چال پر فورا آپکی بک ہسٹری میں سے بہترین چال چل دیتا ہے۔آپ بس اسکرین دیکھتے رہتے ہیں۔ جہاں مخالف نے کوئی ایسی چال چل دی جو آپ کی بک ہسٹری میں نہیں ہے وہاں آپ کنٹرول سنبھال لیتے ہیں۔ یہ بک والا آپشن چھوٹے موٹے سافٹویئرز میں نہیں ہوتا۔ بڑے کھلاڑی استعمال کرتے ہیں۔ اب تو بکس قیمتا ملتی ہیں۔ اچھی اسٹرانگ بکس بنا کر لوگوں نے نیٹ پر برائے فروخت رکھی ہوئی ہیں۔ جن کو ایڈٹ کرکے اپنے حساب سے بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
بکس کے کچھ اسٹینڈرڈز ہیں۔ یعنی اگر ایک سافٹوئر میں بک بنائی گیئ ہے تو اسے دوسرے بکس کا آپشن رکھنے والے گیم میں بھی کھلنا چاہئے۔
اب ہیومن سے آگے انجنز پر بات چلی گئی ہے۔ سافٹوئرز کپنیاں اپنے انجن بناتی ہیں۔ اور آنلائن انجنز کے آپس میں مقابلے ہوتے ہیں۔ یہ مقابلے چند منٹس کے اندر ختم ہوجاتے ہیں کیونکہ دونوں طرف کھیلنے والی مشینیں ہی ہوتی ہیں۔ ہماری کمپنی بھی ایک انجن بنا رہی تھی پتہ نہیں کہاں تک پہنچا۔
 
رانا

محفلین

لاریب مرزا

محفلین
ہر کھلاڑی کے آٹھ پیادے (Pawns)
دو رُخ (Rooks)
دو گھوڑے (Knights)
دو فیل (Bishops)
ایک وزیر (Queen)
ایک شاہ (King)
تصاویر کے لیے ویکیپیڈیا کا ربط ملاحضہ کریں۔
شطرنج کے مہرے
کوئین کے لیے وزیر کا ترجمہ پسند نہیں آیا۔ :)

ان سب مہروں کا کھیل میں کیا کردار ہوتا ہے؟؟
 
Top