لاریب مرزا

محفلین
آپ تھوڑی سی ہمت کریں تو اس لنک سے چیس کی بینادی باتیں بہت آسانی سے سمجھ سکتیں ہیں۔ میں نے بھی شطرنج والی جاب کے ابتدائی دوہفتے اس لنک سے تفصیلی اصول سمجھنے پر صرف کئے تھے۔ اب تو پھر سب کچھ بھول گیا ہوں۔:)
لنک کے لیے شکریہ :)
جی، یہی تو مسئلہ ہے کہ جب کسی کے ساتھ کھیلنا ہی نہیں تو یہ سب یاد کرنے کا فائدہ؟؟ لیکن کھیل کے بنیادی اصول تو پتا ہونے چاہئیں اور وہ ہم گوگل سے نہیں کسی کھلاڑی سے لینے کو ترجیح دیتے ہیں۔ :)
 
کوئین کے لیے وزیر کا ترجمہ پسند نہیں آیا۔ :)

ان سب مہروں کا کھیل میں کیا کردار ہوتا ہے؟؟
ویسے جس قسم کی ذمہ داری یہاں یہ مہرہ ادا کرتا ہے۔
کہنا یوں چاہیے کہ وزیر کے لیے کوئین کا ترجمہ پسند نہیں آیا۔ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
ویسے جس قسم کی ذمہ داری یہاں یہ مہرہ ادا کرتا ہے۔
کہنا یوں چاہیے کہ وزیر کے لیے کوئین کا ترجمہ پسند نہیں آیا۔ :)
ابھی ہمیں مہرے کی ذمہ داریوں کے بارے میں کچھ علم نہیں ہے۔ جاننے کے بعد فیصلہ کریں گے کہ کون سا لفظ درست ہے۔ :)
 
عثمان

محفلین
ان سب مہروں کا کھیل میں کیا کردار ہوتا ہے؟؟
ان مہروں سے چالیں چلی جاتی ہیں۔ مقصد یہ کہ اپنا شاہ بچاتے ہوئے مخالف کے شاہ کو شہ مات دی جائے۔ یعنی دوسرے کا بادشاہ پکڑنا ہے۔
رُخ کل بساط پر عمودی یا افقی چلتا ہے۔ فیل ترچھا۔ دونوں فیل الگ الگ حصہ پر قابض ہوتے ہیں۔ جبکہ دونوں رُخ ایک ہی افق یا عمود پر مل کر ایک طاقتور جوڑا ترتیب دے سکتے ہیں۔ وزیر، رخ اور فیل دونوں کی چال چل سکتا ہے۔
پیادے ماسوائے اپنی پہلی چال کے محض ایک ہی قدم آگے چلتے ہیں لیکن وار ترچھا کرتے ہیں۔ آگے بڑھے پیادے واپس نہیں آتے۔ گھوڑے کی منفرد چال اور کوئی نہیں چل سکتا۔
پیادے کھیل کو ترقی دیتے ہیں، دیگر مہرے کھیل کو پیچیدہ بناتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

درمیانے درجے کا کھیل ہو تو ایک گیم کتنا وقت لیتی ہے؟
 
عثمان

محفلین
درمیانے درجے کا کھیل ہو تو ایک گیم کتنا وقت لیتی ہے؟
شطرنج کے لیے مخصوص گھڑیاں ملتی ہیں جس پر آپ اپنی مرضی سے وقت کی سیٹنگ کر سکتے ہیں۔
باقی دونوں کھلاڑیوں کی صلاحیت پر مبنی ہے۔ کھیل کئی منٹ سے کئی گھنٹوں پر مبنی ہو سکتا ہے۔
 
بہت سارے گیم کھیلے پر کبھی کمپیوٹر نے جیتنے کا موقع ہی نہیں دیا پر اب کچھ دنوں سے میں کمپیوٹر کو لیول ون اور لیول ٹو میں ڈرا میچ کر لیتا ہوں میں ڈرا میچ کو جیت سمجھ رہا تھا پر اردو ویب پر جب میں نے اپنے گیم کی ویڈیو کا لنک سینڈ کیا تو کسی نے کمنٹس میں مجھے بتایا کہ آپ گیم جیت نہیں رہے بلکہ یہ تو گیم ڈرا ہو رہی ہے بادشاہ جب تک مات نہیں کھاتا وہ ہارتا نہیں ہے اُسے ہرانے کے لئے اُسے مات مطلب آسان زبان میں پیٹنا پڑتا ہے ۔ اگر بادشاہ پھنس جائے اور اُسے بھاگنے کا موقع ہی نہ ملے تو گیم ڈرا ہو جاتی ہے ۔ پھر ایک نئی جدوجہد کے ساتھ کھیل کو کھیلنا شروع کیا اور آخر کار دو بار گیم جیت لیا کمپیوٹر سے ایک بار تو ویڈیو نہیں بنا پایا اور دوسری دفعہ کی ویڈیو آپ کی خدمت میں حاضر ہے ۔
 
Top