ہمیں بھی کبھی سمجھ نہیں آئی۔ کبھی کھیلیں تو سمجھ بھی آئے۔ :)
تاش کا کھیل کمپیوٹر کی گیمز حد تک کھیلا ہے۔ جیسے فری سیل اور ہارٹس وغیرہ۔
میرے خیال میں تو لڑکیوں کو تاش کمپیوٹر کی حد تک ہی کھیلنا چاھئیے :battingeyelashes:
 
میں نے صرف شروع کے دو منٹ ہی یہ ویڈیو دیکھی ہے اور مجھے علم ہو گیا کہ آپ شطرنج میں بالکل ہی نومشق ہیں۔ آپ کی دوسری تیسری چال ہی غلط تھی۔ اپنے شاہ کو کبھی "ایکسپوز" نہیں کرتے لیکن آپ نے دوسری ہی چال میں کالے کا پیادہ مار کر اپنے شاہ کو بالکل ہی ایکسپوز کر دیا۔ :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ہمیں شطرنج بہت زیاد پسند ہے لیکن مشرقی طرز کا کھیل، جس میں پیدل ایک ہی گھر چل سکتا ہے، کاسلنگ کی اجازت نہیں وغیرہ ۔ برصغیر کے کھیل میں مار دھاڑ بھی نسبتاً کم ہوتی ہے۔
کاسلنگ تو مستحسن چیز ہے مشرق میں بھی ۔ لیکن یہاں آپ شاید ایک ہی چال میں شاہ کی اور فیل کی آپس میں جگہ بدلنے سے مراد لے رہے ہیں جو دیار غیر کا خاصہ ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کیسلنگ تو شاہ اور فرضی کے مابین ہے۔
انٹرنیشنل قانون والے شطرنج میں جب شاہ اسپ کی جگہ جاتا ہے تو اسی چال میں فیل شاہ کو پھلانگ کے دوسری طرف آجاتا ہے ۔ میں تو اسے کاسلنگ سمجھتا تھا ۔
میرا کمپیوٹر والے کھیل میں یہی مشاہدہ ہے ۔ میں نے لڑکپن میں محض مقامی شطرنج کھیل کھیلا ہے۔
 
عثمان

محفلین

بین الاقوامی شطرنج کے قوانین میں شاہ اور فرضی کے درمیان کوئی مہرہ نہیں ہونا چاہیے۔ یعنی فیل اور گھوڑا چال چل کر آگے بڑھ چکے ہوں۔ اور اگر کیسلنگ وزیر کی طرف ہے تو وزیر بھی چال چل کر آگے بڑھ چکا ہو۔
شاہ اور فرضی کو چھوا نہ ہو۔یعنی ان کی کوئی چال نہ چلی گئی ہو۔
شاہ شہ پر نہ ہو اور نہ ہی دوران کیسلنگ شاہ کسی ایسے مقام سے گزرے جہاں شہ ہوتا ہو۔ اور نہ ہی گھوڑے کے وہ مقام جہاں شاہ نے آ کر بیٹھنا ہے شہ پر ہو۔
تب کیسلنگ کی اجازت ہے۔ شاہ گھوڑے کے مقام پر جا بیٹھتا ہے (اگر کیسلنگ شاہ کی جانب ہے)۔ اور فرضی دوسری جانب شاہ کے پہلو میں۔
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
بین الاقوامی شطرنج کے قوانین میں شاہ اور فرضی کے درمیان کوئی مہرہ نہیں ہونا چاہیے۔ یعنی فیل اور گھوڑا چال چل کر آگے بڑھ چکے ہوں۔ اور اگر کیسلنگ وزیر کی طرف ہے تو وزیر بھی چال چل کر آگے بڑھ چکا ہو۔
شاہ اور فرضی کو چھوا نہ ہو۔یعنی ان کی کوئی چال نہ چلی گئی ہو۔
شاہ شہ پر نہ ہو اور نہ ہی دوران کیسلنگ شاہ کسی ایسے مقام سے گزرے جہاں شہ ہوتا ہو۔ اور نہ ہی گھوڑے کے وہ مقام جہاں شاہ نے آ کر بیٹھنا ہے شہ پر ہو۔
تب کیسلنگ کی اجازت ہے۔ شاہ گھوڑے کے مقام پر جا بیٹھتا ہے۔ اور فرضی دوسری جانب شاہ کے پہلو میں۔
ہمارا دیسی قانون یہ ہوتا تھا کہ شاہ ایک بازی میں ایک مرتبہ گھوڑے کی چال چل سکتا ہے (قلعہ وغیرہ بنانے کے لیے) وہ بھی اس وقت تک جب تک کوئی شہ نہ کھا چکا ہو۔اگر شہ ڈھائی چال چلنے سے پہلے ہی شہ کھا جائے تو ساری زندگی (یعنی بازی) لنگڑا رہتا ہے اور ایک گھر چل سکتا ہے ۔ ۔ ۔
جب ہم بھائی کھیل کے دوران بازی پر گرفت مضبوط کر لیتے تو جلدی سے مات نہ دیتے ۔ بلکہ مخالف شاہ کو گھیر کر ایک کونے میں لے جاتے اور پیدل ( یعنی پیادے) کی شہ سے مات کرتے تھے اس کا ایک الگ ہی لطف ہوتا تھا۔۔۔ :)
 
دراصل کیسلنگ کرنے میں پانچ چھ چالیں شامل ہوتی ہیں۔ اور آخری شکل وہی بنتی ہے جو اب شارٹ کٹ کے طور پر آگے پیچھے کر لیا جاتا ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
دراصل کیسلنگ کرنے میں پانچ چھ چالیں شامل ہوتی ہیں۔ اور آخری شکل وہی بنتی ہے جو اب شارٹ کٹ کے طور پر آگے پیچھے کر لیا جاتا ہے۔
لیکن ہمارا قلعہ ولایتی قلعے سے ذرا مختلف ہوتا تھا۔ ولایتی قلعہ تین پیادوں کے ایسے حصار میں بن جاتا ہے جو ایک قدم بھی نہ چلے ہوں ۔
جبکہ ہمارے قلعے میں شاہ والا پیادہ ایک قدم چلا ہوا ہوتا تھا اور دائیں بائیں والے اپنی ابتدائی جگہ۔شاید یہ ہمارا ہی سٹائل ہو۔ ۔ ۔ آپ شاہ کو کیسے رکھتے ہیں یا تھے ؟
 
عثمان

محفلین
آخری دفعہ کم از کم 18 سال پہلے کھیلا تھا۔
البتہ اتنا یاد ہے کہ توپ بادشاہ کے بائیں جانب آ جاتی تھی، فیل اور گھوڑا آگے ہو جاتے تھے۔
یہ تو منحصر ہے کہ آپ کیسلنگ کس جانب کرتے ہیں۔
(کھیل کو سفید کے جانب سے دیکھتے ہوئے۔۔)
اگر وزیر کی جانب کرتے ہیں تو شاہ فیل کے مقام پر آئے گا اور توپچی یا فرضی اس کے دائیں بیٹھے گا۔
اگر کیسلنگ شاہ کی طرف ہی کرتے ہیں تو شاہ گھوڑے کے مقام پر آئے گا اور فرضی شاہ کے بائیں جانب بیٹھے گا۔
 
Top