الف عین

لائبریرین
عزیزانِ گرامی
تسلیمات
آپ کے اپنے جریدے 'سمت' کا جشن زریں مبارک ہو۔
اور اس کے ساتھ ہی اس منفرد ادبی جریدے کے پچاسویں شمارے، جشنِ زریں نمبر کے ساتھ حاضر ہوں۔
تازہ شمارہ - سَمت
اس شمارے کے دو حصوں کا اعلان کیا جا چکا تھا، لیکن عملی طور پر اس کے تین حصے ہو گئے ہیں، اضافی حصہ 'ضمیمۂ فاروقی' ہے جس کے بارے میں ارادہ تھا کہ شمارہ ۴٩ کے ضمیمے کے طور پر شائع کیا جائے گا لیکن بوجوہ ممکن نہیں ہو سکا۔ بقیہ دو حصے 'صدی کے ناول' اور 'ڈائجسٹ' ہیں۔تفصیل ذیل میں ہے:

ضمیمۂ فاروقی
غزل جینت پرمار، قطعہ تاریخ وفات : رؤف خیر
اب کے دھوئیں میں خون کی سرخی کا رنگ ہے‘‘ : ناصر عباس نیر
وہ جو چاند تھا سرِ آسماں: عقیل عباس جعفری
کئی چاند تھے سرِ آسماں: اطہر فاروقی
اردو کا شاہکار ناول — کئی چاند تھے سر آسماں: احمد محفوظ
یہ لوح مزار تو میری ہے: اشعر نجمی
ایک شہنشاہ کی موت: مشرف عالم ذوقی
شمس الرحمن فاروقی : ایک عہد کا مرقع: علی اکبر ناطق
شمس الرحمٰن فاروقی: ہند ایرانی تہذیب کی باز یافت: ڈاکٹر غلام شبیر رانا

فاروقی کے مضامین:
اختر الایمان
امو جان ولی کا دیوان رباعیات
ایک بھاشا: دو لکھاوٹ، دو ادب
شہناز نبی کی نظمیں
کیا ادب سماج پر اثر ڈالتا ہے؟
مرتضیٰ راہی: نکتۂ چندز پیچیدہ بیانے
شعر شور انگیز
مدیر کے نام خط
کیا نقاد نا اہل ہے؟
شاعری:
نظمیں: من عرف نفسہ، شور تھمنے کے بعد، تین شاموں کی ایک شام، رات شہر اور اس کے بچے
غزلیں
طویل افسانہ: فانی باقی

حصہ صدی کے ناول
21 ویں صدی کی دوسری دہائی کے دس بڑے ناول: ڈاکٹر صلاح الدین درویش
اردو ناول، پبلیسٹی، گمراہ کن رویہ: مشرف عالم ذوقی
ذکیہ مشہدی کے ناول "بلہا کیہہ جاناں میں کون" رشتوں کی طر ان پذیری کا بیانیہ: علی رفاد فتیحی
علی اکبر ناطق کا ناول ’کماری والا’: شاہد صدیقی
ناول ’مکان‘ کی نیرا: نسوانی کرداروں کی ایک عمدہ و خوبصورت مثال: محمد الیاس انصاری
میرواہ کی راتوں ‌کا سحر: محمد خان داؤد
ایک دِستوپِئن ( dystopian) معاشرے میں : شافع قدوائی

ناولوں کے اقتباسات
آخری سواریاں: سید محمد اشرف
اللہ میاں کا کارخانہ: محسن خان
مرگ انبوہ: مشرف عالم ذوقی
خدا کے سائے میں آنکھ مچولی: رحمن عباس
چار درویش اور ایک کچھوا: سید کاشف رضا
مرگ اسرافیل سے: مشرف عالم ذوقی
گرداب۔۔ شموئل احمد

حصہ ڈائجسٹ
حمد: کرشن کمار طورؔ
غزلیں: شہر یار، ظفر اقبال، عزیز قیسی، احمد مشتاق، ندا فاضلی، وزیر آغا، مظفر حنفی، سید امین اشرف، مدحت الاختر، نشتر خانقاہی، احمد جاوید، کرشن کمار طور، ایوب خاور، مہتاب حیدر نقوی، فرحت احساس، شجاع خاور، راحت حسن، اصغرؔ شمیم
مضامین: محمد علی جوہر کی شاعری اور جذبۂ حریت: پرو فیسر گوپی چند نارنگ
بانی: ایک نا مکمل تخلیقی سفر ۔۔ فضیل جعفری
خطبۂ صدارت: شہزاد احمد
نظمیں:
رات شیطانی گئی: ن۔ م۔ راشد
نذرِ جذبی: منیب الرحمٰن
کتنی مشکل ہے!: وزیر آغا
سٹیپنی سے مکالمہ: کشور ناہید
ڈرتے ڈرتے دمِ سحر سے: شفیق فاطمہ شعریٰ
اے وقت ذرا تھم جا: امجد اسلام امجد
آشوب ادب: قاضی عبد الستار
نظمیں: گلزار
لمحۂ تخلیق: ساجدہ زیدی
نظمیں: مصحف اقبال توصیفی
گیند : جینت پرمار
نظمیں: جاوید احمد
نظمیں: ظفر گورکھپوری
نظمیں: عبد الاحد ساز
تین معصوم نظمیں: شکیل اعظمی
ایک نظم: اسنیٰ بدر
مانگے کا اجالا (تراجم)
ہم دیوانوں کی کیا ہستی: بھگوتی چرن ورما/ حسن منظر (ہندی)
میں تجھے پھر ملوں گی: امرتا پریتم/ ترجمہ: ڈاکٹر رینو بہل (پنجابی)
افسانے:
افسانچے: جوگندر پال
منظر: سید محمد اشرف
رودِ خنزیر: صدیق عالم
تماشا: منشا یاد
نوحہ گر: سلطان جمیل نسیم
تسبیح کے دانے: محمد حامد سراج
سراب: شموئل احمد
مٹی کے بُت: عباس خان
ہاتھ دستہ ہوا ہے نرگس کا: فیروز عابد
یہ عجیب عورتیں: نسترن احسن فتیحی
میٹھے نلکے: نجیبہ عارف
متفرق
دہشت گرد: اکبر حمیدی
رباعیات: اکرم نقاش

یادِ رفتگاں:
رشید امجد :
میں کیوں لکھتا ہوں: رشید امجد
گفتگو: رشید امجد سے: ڈاکٹر قرۃ العین طاہرہ
اُلٹی قوس کا سفر: رشید امجد
قافلے سے بچھڑا غم: رشید امجد
نصیر ترابی:
جناب نصیر ترابی سے ایک گفتگو۔ روما رضوی
غزلیں: نصیر ترابی
محمد یعقوب آسیؔ:
خواب سے سانجھ تک: محمد یعقوب آسیؔ
غزلیں: محمد یعقوب آسیؔ
مجھے اک نظم کہنی تھی: محمد یعقوب آسی
میلا کاغذ: محمد یعقوب آسی
غالب عرفان:
غالب عرفان: زندگی کس لحن میں منظوم ہے: ڈاکٹر غلام شبیر رانا
غزلیں: غالب عرفان
حنیف کیفی
نثری نظم: ہیئت اور تکنیک کی میزان: حنیف کیفی
غزل: حنیف کیفی

معمولات
عقیدت: حمدیہ: ظفر اقبال
حمد: صابر فخر الدین
نعت: غالب عرفان
قسط وار:
انتہائے کمال سے گوشۂ جمال تک، قسط ۴: قرۃ العین طاہرہ

امید ہے کہ یہ شمارہ پسند آئے گا

ا۔ ع۔
نوٹ: پی ڈی ایف فائل سائٹ پر آپ لوڈ ہونے میں کچھ تکنیکی مسئلہ ہو رہا ہے، فائل یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں، جلد ہی مفت کتب میں بھی اسے فراہم کر دیا جایے گا۔
 
آپ کے اپنے جریدے 'سمت' کا جشن زریں مبارک ہو۔
ماشاءاللہ ،
استادمحترم یہ آپ کی اردو ادب سےمحبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ،
آپ کو بھی جریدے "سمت" کی مسلسل اشاعت کے پچاس شماروں کی مبارک باد ۔
اللہ کریم آپ کی عمر و صحت میں بخیر و عافیت برکت عطا فرمائیں۔آمین
 

الف عین

لائبریرین
پہلے اس شمارے کے ہزار سے زائد صفحات ہو گئے تھے۔ پھر افسانوں میں کمی کر دی گئی، ناولوں کے اقتباسات کو مختصر کیا گیا، اشعر نجمی کی 'لوح مزار تو میری ہے' کو مختصر کیا گیا، تب بھی تقریباً نو سو صفحات ہو گئے ہیں۔ ڈائجسٹ کردہ شاعری اکثر خود ٹائپ کرنی پڑی
 

جاسمن

لائبریرین
ماشاءاللہ۔ ماشاءاللہ۔
خیر مبارک استاد گرامی۔ آپ کو بھی "سمت" کا جشن زریں مبارک ہو۔
آپ ماشااللہ بہت محنتی اور اپنے مقصد سے محبت و لگن رکھنے والے انسان ہیں۔ ایسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں جو کسی ستائش و صلہ کی پرواہ کیے بغیر اپنی دھن میں مست رہتے ہیں اور اپنے کام کرتے جاتے ہیں۔
میری تو آپ کے لیے ڈھیروں دعائیں ہیں۔ اللہ پاک آپ کو ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آپ اور آپ سے منسلک لوگوں کو دونوں جہانوں میں کامیاب کرے۔ ڈھیروں خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ ایمان والی ، آسانیوں اور کامل صحت والی لمبی عمر دے۔ رزق حلال میں بیش بہا برکتیں دے۔ ہمیشہ اوپر والا ہاتھ رکھے۔ عزت و مرتبے عطا فرمائے۔ جائز حاجات پوری کرے۔ آمین!
ثم آمین!
 

الف عین

لائبریرین
ماشاءاللہ۔ ماشاءاللہ۔
خیر مبارک استاد گرامی۔ آپ کو بھی "سمت" کا جشن زریں مبارک ہو۔
آپ ماشااللہ بہت محنتی اور اپنے مقصد سے محبت و لگن رکھنے والے انسان ہیں۔ ایسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں جو کسی ستائش و صلہ کی پرواہ کیے بغیر اپنی دھن میں مست رہتے ہیں اور اپنے کام کرتے جاتے ہیں۔
میری تو آپ کے لیے ڈھیروں دعائیں ہیں۔ اللہ پاک آپ کو ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آپ اور آپ سے منسلک لوگوں کو دونوں جہانوں میں کامیاب کرے۔ ڈھیروں خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ ایمان والی ، آسانیوں اور کامل صحت والی لمبی عمر دے۔ رزق حلال میں بیش بہا برکتیں دے۔ ہمیشہ اوپر والا ہاتھ رکھے۔ عزت و مرتبے عطا فرمائے۔ جائز حاجات پوری کرے۔ آمین!
ثم آمین!
مجھ سے منسلک لوگ؟ وہ تو تم لوگ ہی ہو! ورنہ میری تو کوئی ٹیم ہی نہیں!
 

جاسمن

لائبریرین
مجھ سے منسلک لوگ؟ وہ تو تم لوگ ہی ہو! ورنہ میری تو کوئی ٹیم ہی نہیں!
آپ کے گھر والے، وہ لوگ جنھیں آپ چاہتے ہیں، جو آپ کے لیے اہم ہیں۔
ہم۔۔۔ بہت شکریہ استاد گرامی۔ آپ کے خلوص و محبت ہمارے لیے سرمایہء افتخار ہے۔:)
 
Top