مبارکباد زیک کے 40 ہزار مراسلے

جاسم محمد

محفلین
محفل کی سالگرہ کیساتھ ہی بانی محفل زیک نے 40 ہزار مراسلوں کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ امید ہے آپ اسی طرح محفل کی رونقوں میں اضافہ کرتے رہیں گے۔
image.png
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ڈاکٹر ہیں تو ۔۔۔ وہ احتیاط کریں نا کھانے پینے میں۔
ہمیں کیوں شوگر فری کھلانا چاہ رہے آپ کیک۔
کوئی زبردست سا سٹرا بیری یا کم سے کم انناس والا ہی لے آئیں۔
 
ابن توقیر

محفلین
16 سال پورے ہونے کی بھی ایڈوانس مبارک باد۔
زندگی کے قیمتی 16 سال اور چالیس ہزار مراسلے محفل کے نام کرنے پر آپ کا بہت شکریہ زیک۔
 
ڈاکٹر ہیں تو ۔۔۔ وہ احتیاط کریں نا کھانے پینے میں۔
ہمیں کیوں شوگر فری کھلانا چاہ رہے آپ کیک۔
آپ کی اس بات سے ایک واقعہ یاد آ گیا۔
ہمارے ایک سینئر کولیگ کو اوور سپیڈنگ پر ٹریفک پولیس والے روکا، نام پوچھا تو بتایا ڈاکٹر ۔۔۔۔۔
پولیس والے کی آنکھیں چمک اٹھیں۔ فوراً اپنی اور بچوں کی کچھ تکالیف بتا کر علاج دریافت کیا۔ انھوں نے جواب دیا کہ میں وہ والا ڈاکٹر نہیں ہوں، پی ایچ ڈی ہوں۔
اس نے برا سا منہ بنا کر چالان کاٹ کر دے دیا۔ بعد میں افسوس ہی کرتے رہے کہ کچھ دوائیاں ہی بتا دیتے۔ :)
 
آپ نے تو سارا راز ہی کھول دیا۔۔۔ ہم نے تو کیک کھانے کے لئے بات بڑھائی تھی۔
دوسرے جاسم بھائی نے بھی تو تمام اسپین، ڈسپرین، پیناڈول والا کیک لا کر سامنے رکھ دیا، دل جلا تو زیک بھائی کی الیکٹریکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کو سائیڈ پہ کر کے ڈوائیوں والا ڈاکٹر ہی یاد رہ گیا۔
 
زیک

مسافر
محفل کی سالگرہ کیساتھ ہی بانی محفل زیک نے 40 ہزار مراسلوں کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ امید ہے آپ اسی طرح محفل کی رونقوں میں اضافہ کرتے رہیں گے۔
image.png

بہت بہت مبارک ہو ۔
کچھ کھانے کو بھی پیش کر دیتے جاسم بھائی۔

مبارک ہو زیک
(آپ ہی کے سٹائل کے ساتھ :) )

16 سال پورے ہونے کی بھی ایڈوانس مبارک باد۔
زندگی کے قیمتی 16 سال اور چالیس ہزار مراسلے محفل کے نام کرنے پر آپ کا بہت شکریہ زیک۔

چالیس ہزار مبارکیں ہوں :)
آپ سب کا بہت شکریہ
 
Top