زیارت: قائداعظم ریزیڈینسی راکٹ حملوں کے بعد مکمل طور پر جل گئی

کاشفی

محفلین
زیارت: قائداعظم ریزیڈینسی راکٹ حملوں کے بعد مکمل طور پر جل گئی
pakistan-ziarat-quaideazamresidency_6-15-2013_105330_l.jpg

زیارت…قائداعظم ریزیڈینسی حملوں کے بعد آگ لگنے کے باعث مکمل طورپر جل گئی ہے،ایک اہلکار جاں بحق، آتشزدگی کے باعث پوری تاریخی عمارت اور فرنیچر جل گیا۔ ڈپٹی کمشنر زیارت کے مطابق قائداعظم ریزیڈینسی کا تاریخی حیثیت کا فرنیچر بھی جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔ آگ پر 4 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ریزیڈینسی سے ملنے والے بم ڈھائی سے 3 کلو وزنی تھے،گر یہ بم پھٹ جاتے تو بڑے پیمانے پر تباہی آسکتی تھی،بی ڈی ایس کی ٹیم نے بموں کو ناکارہ بنایا۔عمارت کے ارد گرد پولیس ، ایف سی اور لیویز کی بڑی تعداد موجود ہے۔ڈپٹی کمشنر طاہر ندیم کا کہنا ہے کہحملہ آورں نے رات ڈیڑھ بجے قائداعظم ریزیڈینسی پر حملہ کیا،حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک اہلکار جبکہ جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ لیویز کی گاڑیاں ملزمان کی تلاش کررہی ہیں۔ڈی پی او کے مطابق عمارت کے ارد گرد 6 بم ملے ہیں جن کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔عمارت کابیرونی حصہ کلیئر قرار ، اندر کے حصے کا معائنہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریزیڈینسی پر ایک ریموٹ کنٹرول اور 3 ٹائم ڈیوائسز سے حملہ کیا گیا۔ڈی پی او کے مطابق عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 4 سے 5 تھی۔ انہوں نے کہا کہ زیارت میں فائر بریگیڈ کی سہولت موجود نہیں اس لیے آگ بجھانے میں تاخیر ہوئی۔
 
مزار قائد بھی اڑانا چاہیے۔
اس کے بعد اس قوم کے باپ ہوں گے۔ عظیم بھٹو، عظیم بگٹی وغیرہ وغیرہ۔۔
 
یہ ایک قابل مذمت عمل ہے
یہ عمل ایک مظہر ہے ایک بیماری کا۔ اس بیماری کا نام قوم پرستی اور مفاد پرستی ہے
اس کا علاج مقامی حکومتیں ہیں اور لوگوں کی درست تعلیم و تربیت ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان کے بجٹ کا بڑا حصہ یا تو قرض یا سود یا فوج کے پاس چلا جاتا ہے ۔
 

ملائکہ

محفلین
جو قوم لسانی طبقوں میں اندھوں کی طرح بٹ چکی ہو اور ایک دوسروں کو صرف اسی وجہ سے قتل کرتے ہوں وہ اس سے بھی برا ڈسیرو کرتے ہیں۔۔۔ اب وہ لوگ اپنے قائدوں کے مزار بنائیں اور وہیں پڑے رہیں۔۔۔۔
 

کاشفی

محفلین
کوئٹہ: بم دھماکوں سے بانی پاکستان کی رہائش گاہ تباہ

pokistan.jpg

زیارت(آزادی نیوز)بلوچستان کے مقام زیارت میں قائم بانی پاکستان کی رہائش گاہ زیارت ریزیڈنسی کے اطراف چار زوردار دھماکے ہوئے ہیں جن سے عمارت کی دیواروں کے علاوہ تمام سامان جل کر تباہ ہوگیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیب کاکٹر نیمیڈیا کو بتایا کہ گزشتہ شب زیارت ٹاؤن میں قریبی پہاڑیوں سے مسلح حملہ آور بانی پاکستان محمد علی جناح کے زیرِ استمعال رہنے والی عمارت قائد ریزیڈنسی میں داخل ہوئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے عمارت میں متعدد بم نصب کرنے کے علاوہ فائرنگ بھی کی۔ فائرنگ سے عمارت کی سکیورٹی پر تعینات ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔انھوں نے بتایا کہ نصب کیے جانے والے چار بموں کے پھٹنے سے زیارت ریزیڈنسی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دیواروں کے سِوا نہ صرف عمارت تباہ ہو گئی بلکہ بانی پاکستان کے زیرِ استعمال جن اشیاء کو قومی ورثے کے طور پر محفوظ کیا گیا تھا وہ بھی جل کر خاکستر ہو گئیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ریزیڈنسی کی مرکزی عمارت کے قریب واقع لائبریری محفوظ رہی۔انھوں نے بتایا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ نے چار کے قریب بم نکارہ بنا دیے جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے۔خیال رہے کہ زیارت بلوچستان کا ایک پرفضا سیاحتی مقام ہے اور پاکستان کے بانی اور پہلے گورنر جنرل محمد علی جناح اپنی وفات سے قبل یہاں مقیم رہے تھے۔یہ خوبصورت رہائشگاہ سنہ 1892ء کے اوائل میں لکڑی سے تعمیر کی گئی تھی۔ اس دور میں برطانوی حکومت کے افسران وادی زیارت کے دورے کے دوران اپنی رہائش کے لیے استعمال کیا کرتے تھے۔قیام پاکستان کے بعد سنہ 1948ء میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ناساز طبیعت کے باعث یہاں آئے تھے۔بانی پاکستان نے اپنی زندگی کے آخری دو ماہ اس رہائشگاہ میں قیام کیا۔ان کے انتقال کے بعد اس رہائشگاہ کو ’قائداعظم ریزیڈنسی‘ کے نام سے قومی ورثہ قرار دیتے ہوئے عجائب گھر میں تبد یل کر دیا گیا۔زیارت کی وادی بلوچستان کے سیاحتی مقامات میں سے ایک صحت بخش اور پْرفضا مقام ہے۔ ہر سال گرمیوں کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر سے سیاحوں کی بہت بڑی تعداد یہاں کا رْخ کرتی ہے۔
 

زرقا مفتی

محفلین
محفل کے رُکن زین بھی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی
زین کے بارے میں سی این بی سی چینل سے علم ہوا
مگر متضاد اطلاعات ہیں کہ اُن کی کمر میں گولی لگی یا سپلنٹرز
زین کی صحت اور سلامتی کے لئے دُعا کیجیے
پاکستان کی سلامتی کے لئے دُعا کیجیے
 
میرا خیال ہے کہ پاکستان طالبان اور بلوچ قوم پرست دہشت گردوں کی وو الگ مشترکہ کاروائیاں ہیں
 

محمداحمد

لائبریرین
آہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!

بے حد افسوس کی بات ہے۔

یہ جو بھی لوگ کر رہے ہیں اُن کا بین الاقوامی ایجنڈا ہے اور وہ پاکستان کو تباہ کردینا چاہتے ہیں۔

خدا غارت کرے ان لوگوں کو اور اس سوچ کو بھی جو اس کے پیچھےکارفرما ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔
ایسے لوگوں کے ساتھ حکومت کو سختی سے نمٹنا چاہیے۔
 
Top