زیارت: قائداعظم ریزیڈینسی راکٹ حملوں کے بعد مکمل طور پر جل گئی

غدیر زھرا

لائبریرین
الفاظ ساتھ نہیں دے رہے :cry: اللہ ایسے لوگوں کو نیست و نابود کرے جو ایسی تباہی کا موجب بنتے ہیں -
 

صرف علی

محفلین
افسوس کا مقام ہے مگر ہماری ایجنسیاں کہا مری ہوئی ہیں کہ ان کے ناک کے نیچے یہ سب کچھ ہو رہا ہے اور وہ کچھ کرتے نہیں ہیں
یا پھر ان کو کچھ کرنے ہی نہیں دیا جاتا ہے جب چیف جسٹس صاحب دہشت کردوں کو آزاد کرے گے تو یہ سب کچھ تو ہوگا
 

عسکری

معطل
پھر وہی راگ ایجنسیاں کریں تو مریں نا کریں تو مریں کیا یہ قوم کسی مالیخولیے کی مریض ہے یا ان کی یاد داشت پر تالے پڑے ہیں ؟ شاہ زین بگٹی کو رنگے ہاتھوں پکڑا تو جسٹس نے فرمایا یہ ثبوت کافی نہیں اب وہی کلاشنکوفیں چل رہی ہیں تو ایجنسیوں کو کوسا جا رہا ہے ؟ یہ جسے پکڑا ہے زندہ وہ سب اگل دے گا ایجنسیاں کاروائی کریں گی اور عدالتیں سیاستدان انہیں چھڑا دیں گے تو حکم فرمائیں ایجنسیاں کیا کریں ؟ پکڑ کر ماریں تو کہتے ہیں ایکسٹرا جوڈیشل کلنگ نا ماریں تو وہ پلٹ کر بڑے وار کرتے ہین
 

آبی ٹوکول

محفلین
بقول حامد میر اور کامران شفیع کوئٹہ میں ہونے والے آج کے واقعات آئی ایس آئی کی کاروائی ہے وجہ بولچستان میں قوم پرستوں کی حکموت کا ناکام کرنا ہے وغیرہ
 

عمراعظم

محفلین
نہایت افسوس ناک خبریں۔ اللہ ہمارے وطن اور اس کے با سیوں کو ان وحشیوں سے محفوظ رکھ -آمین۔
 
افسوسناک ترین واقعہ ہے یہ بلوچ سماچاروں کی کاروائی نہیں ہوسکتی۔۔۔ وہ اپنی روایات کے مطابق خواتین اور بچوں پر حملہ نہیں کرتے۔۔۔ یہ لشکر جھنگوی جیسے جنونیوں کی کاروائی ہوسکتی ہے۔۔۔
130615155858_quetta-10.jpg

ایک حملہ آور پکڑا گیا ہے۔۔۔۔ پتہ نہیں یہ حملہ آور ہے یا بیچارہ راہ گیر یا تماش بین۔۔۔
 
یہ بھی حملہ سے ہی متعلق ایک تصویر ہے پیچھے والے لوگوں کو دیکھ کر قطعی اندازہ نہیں ہورہا کہ یہ لوگ سکیورٹی فورسز کے لوگ ہیں یا حملہ آور!
130615155850_quetta-6.jpg
 
پھر وہی راگ ایجنسیاں کریں تو مریں نا کریں تو مریں کیا یہ قوم کسی مالیخولیے کی مریض ہے یا ان کی یاد داشت پر تالے پڑے ہیں ؟ شاہ زین بگٹی کو رنگے ہاتھوں پکڑا تو جسٹس نے فرمایا یہ ثبوت کافی نہیں اب وہی کلاشنکوفیں چل رہی ہیں تو ایجنسیوں کو کوسا جا رہا ہے ؟ یہ جسے پکڑا ہے زندہ وہ سب اگل دے گا ایجنسیاں کاروائی کریں گی اور عدالتیں سیاستدان انہیں چھڑا دیں گے تو حکم فرمائیں ایجنسیاں کیا کریں ؟ پکڑ کر ماریں تو کہتے ہیں ایکسٹرا جوڈیشل کلنگ نا ماریں تو وہ پلٹ کر بڑے وار کرتے ہین

سر جی جسٹس صاحب کو یہ پوچھنا چاہیے تھا ایجنسیوں سے ہی کہ تم لوگ پہلے یہ بتاوء کہ تمہاری ناک کے نیچے اتنا اسلحہ شاہ زین بگٹی کے پاس آیا کیسے؟ سب سے بڑے مجر م تو تم لوگ ہو! تم کس بات کے ٹھاٹ باٹھ کر رہے ہو کیا تمہاری زمہ داری یہ نہیں ہے کہ ملک میں اسلحہ وہ بھی اینٹی ایئر کرافٹ گن جیسا عام لوگوں کے ہاتھ میں نا پہنچے؟ ایک پارٹی کو مسلح کرکے دوسرے سے لڑوانے جیسے گیم کون کھیلتا ہے؟ ناجائز اور غیر قانونی اسلحے اتنی فراوانی اور باآسانی سے دستیاب ہونے کا ذمہ دار کون ہے؟
 

عسکری

معطل
سر جی جسٹس صاحب کو یہ پوچھنا چاہیے تھا ایجنسیوں سے ہی کہ تم لوگ پہلے یہ بتاوء کہ تمہاری ناک کے نیچے اتنا اسلحہ شاہ زین بگٹی کے پاس آیا کیسے؟ سب سے بڑے مجر م تو تم لوگ ہو! تم کس بات کے ٹھاٹ باٹھ کر رہے ہو کیا تمہاری زمہ داری یہ نہیں ہے کہ ملک میں اسلحہ وہ بھی اینٹی ایئر کرافٹ گن جیسا عام لوگوں کے ہاتھ میں نا پہنچے؟ ایک پارٹی کو مسلح کرکے دوسرے سے لڑوانے جیسے گیم کون کھیلتا ہے؟ ناجائز اور غیر قانونی اسلحے اتنی فراوانی اور باآسانی سے دستیاب ہونے کا ذمہ دار کون ہے؟
ھھھھھھھھھھھھھھھھ یہ ھوتا ہے اندھیرے میں ڈنڈا چلانا :rollingonthefloor: شاہ زین افغانستان سے آ رہا تھا جب اسے ریکی کر کے گرفتار کیا گیا اور جا کر شاہزین کی انٹیروگیشن دیکھیں ۔ ایجنسیاں اس کے پیچھے تھیں وہ افغانستان گیا وہاں سے اسلحہ لے کر بارڈر کراس کر کے پاکستان داخل ہوا اور اپنے قافلے سمیت گرفتار ہوا اور کیا چاہیے جناب کو ؟اسلحہ ملزم گاڑیاں قافلہ ویڈیوز موقع پر گواہان اور انٹیروگیشن مین قبول جرم جس کی سزا عمر قید ہے پاکستان کے قانون کے مطابق اور وہ آزاد گھوم رہا ہے ۔ کیا آپکو لگتا ہے وہ اب محب وطن پر امن شہری بن گیا ہے ؟ اس نے سب سے پہلے ان کو ٹارگٹ کرنا ہے جنہوں نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑا یا اس میں مدد دی ۔ کچھ سوچیں پھر لکھیں کون ہے زمہ دار سوائے اس معاشرے کے جو حد درجہ متشدد اور تباہ کن خیالات رکھتا ہے ؟ کیا نصیراللہ بابر پرویز مشرف کے زمانوں کے ہتھیار کلیئر کرنے کے آپریشن بھول گئے جناب ؟ فوج کیوں چاہے گی اس کے علاوہ کوئی ہتھیار رکھے ملک میں ؟ آپ ایسا ایکٹ کر رہے ہیں جیسا فوج اسرائیل کی ہے عوام پاکستان کی ۔ آج عوام کے ساتھ کس نے جانیں دی ان ہتھیاروں کے بدلے آپ نے ؟ پولیس اور فوج نے دی ہیں ۔ ہر بار وہی دیتے ہیں ہر بار جب 4 میگزین چلتے ہیں فوجی گاڑیاں جوانوں کو لے کر وہیں ہوتی ہیں جو جانیں دیتے ہیں ان ہتھیاروں سے جن پر آپ الزام دھر رہے ہیں کہ وہ ہتھیار بانٹ رہے ہیں جس کا ایک ادنی بھی ژبوت نہین سوائے ملبہ ڈالنے کے آپ کے پاس ۔
اور یہ دیکھیں
https://www.facebook.com/video/embed?video_id=10151154680817019
 

عسکری

معطل
یہ بھی حملہ سے ہی متعلق ایک تصویر ہے پیچھے والے لوگوں کو دیکھ کر قطعی اندازہ نہیں ہورہا کہ یہ لوگ سکیورٹی فورسز کے لوگ ہیں یا حملہ آور!
130615155850_quetta-6.jpg
یہ ایجنسیوں کے بندے ہیں جو آپ کو بہت برے لگتے ہیں پر لڑنے وہی بھیجتا ہے یہ ملک ۔
 

عسکری

معطل
ایک حملہ آور پکڑا گیا ہے۔۔۔ ۔ پتہ نہیں یہ حملہ آور ہے یا بیچارہ راہ گیر یا تماش بین۔۔۔
ایک بھی ہندوستانی نے اجمل قصاب افضل گرو کے بارے مین ایسا نہیں سوچا سب یکجان ہو گئے اور انہین لٹکا دیا کورٹ نے ۔ اور جب تک اپ لوگ یہی سوچتے رہو گے مرتے رہو گے ۔ یاد رکھنا میری بات ۔ ایسے دلوں مین شکوک پیدا کرتے رہو اور اگلی بار مزید بموں کا انتظار کرو ۔
 

عسکری

معطل
یہ لو سو موٹو فیکٹری سے بیان آیا ایک بھی دہشت گرد کو فوری پھانسی کا حکم تو دے نہیں سکتے پر شراب کی دو بوتلوں کا سو موٹو لے لیتے ہیں :rolleyes:
6-15-2013_149804_1.gif
 

کاشفی

محفلین
زیارت و کوئٹہ واقعات کی تحقیقات اور دہشتگردوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، چوہدری نثار

ch-nisar.jpg

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان کے علاقے زیارت میں نامعلوم افراد نے قائداعظم ریذیڈنسی کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیاجبکہ فائرنگ سے ایک اہلکارجاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب چار نامعلوم مسلح افراد زیارت میں موجود قائداعظم ریذیڈنسی میں گھس گئے جہاں پرانہوں نے 4ریموٹ کنٹرول اور پٹرول بم کے ذریعے قومی ورثے کی حامل عمارت قائداعظم ریذیڈنسی کو تباہ کردیا وہاں پرموجود دو سیکورٹی اہلکاروں اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار محمد طاہر جاں بحق ہوگیااواقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے دھماکے کے بعد ریذیڈنسی میں آگ بھڑ ک اٹھی جس سے قائداعظم محمد علی جناح کے زیراستعمال اشیاء اور تصاویر راکھ کا ڈھیر ہوگئیں زیارت میں فائر بریگیڈ نہ ہونے کی وجہ سے کوئٹہ سے جانے والے فائر بریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا۔بم ڈسپوزل کے عملے نے قائداعظم ریذیڈنسی کے قریب نصب 6بم ناکارہ بناکر قبضے میں لے لئے۔ علاوہ ازیں صدر زرداری ، وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سمیت چاروں وزرائے اعلیٰ اور سیاسی جماعتوں کے سربراہان ،سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی ، چیئرمین سینٹ کی جانب سے قائداعظم کی رہائش گاہ پر حملے کی شدید مذمت ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے حملے کی ابتدائی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر آصف علی زرداری ، وزیراعظم میاں نواز شریف نے قائداعظم محمد علی جناح کی رہائش گاہ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی اور حملے میں جاں حق ہونے والے پولیس اہلکار کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا ۔ اس موقع پر وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ قومی ورثے کی حفاظت کیلئے مربوط اقدامات کئے جائیں گے تاکہ قومی ورثے کی حفاظت یقینی بنائے جاسکے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ ، پرویز خٹک ، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے بھی قائداعظم کی رہائش گاہ پر حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ قائداعظم کی رہائش گاہ پر حملہ کرنے والوں کو کسی صورت نہ چھوڑا جائے اور ان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر سیاسی جماعتوں ، سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی ، چیئرمین سینٹ اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے بھی حملے کی مذمت کی گئی اور حملہ آوروں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے زیارت میں ہونے والے حملے کی ابتدائی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا انہوں نے بتایا کہ رات12 بجے قائداعظم کی رہائش گاہ پر فائرنگ اور پانچ دھماکے کئے گئے حملے میں کانسٹیبل محمد طاہر جاں بحق ہوا او رحملہ آوروں نے زیارت سے پاکستان کا جھنڈا اتار کر بلوچستان لبریشن آرمی ( بی ایل اے ) کا جھنڈا لگا دیا تھا ، دریں اثناء بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے آخری آرام گاہ زیارت ر یذ یڈنسی کو بم دھماکوں اور راکٹوں سے آڑانے کے خلاف وزیراعلیٰ بلو چستان نے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب ملوث ملزمان کو جلد بے نقاب اور ریذیڈنسی کو اصل حالت میں بحال کرینگے ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کے درمیانی شب بلو چستان کے علاقے ضلع زیارت میں نامعلوم مسلح افرادنے قومی جھنڈا کو اتار کر کالعدم تنظیم بی ایل اے کا جھنڈا لگا کر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے آخری آرام گاہ زیارت ریذیڈنسی کو بم دھماکوں اور راکٹوں سے مکمل طور پر تباہ کر دی وزیراعلیٰ بلو چستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے زیارت ریذیڈنسی کو تباہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آئی جی بلو چستان مشتاق سکھیرا سے رپورٹ طلب کرلی وزیراعلیٰ بلو چستان نے زیارت واقعے کی مذمت کر تے ہوئے کہ یہ تخریب کاری ہے جس کی جتنی بھی مذمت کیا جائے کم ہے۔
 

کاشفی

محفلین
کوئٹہ میں طالبات اور زیارت ریزیڈنسی پر حملے بزدلانہ فعل ہیں، مولانا فضل الرحمن

Fazalur-Rehman.jpg

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان میں قائداعظم کی ریسیڈنسی پر حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ترجمان جان اچکزئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ زیارت میں قائداعظم کی ریزیڈنسی پر حملہ ایک قومی سانحہ ہے وہاں نوادرات اور یادگار کی اشیاء کو تباہ کرنا ایک سوچھی سمجھی سازش ہے ۔انہوں نے زیارت ریزیڈنسی پر حملے کو دہشت گردی کا عمل قرار دیا ۔انہوں نے کہا ہے کہ زیارت بلوچستان بلکہ پاکستان کا پر امن علاقہ تصور کیاجاتا ہے مگر دہشت گردوں کی وہاں تک رسائی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اب پشتون علاقوں کو اپنا نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے صوبائی حکومت پر تنقید کر تے ہوئے کہا ہے کہ بد امنی ،امن و امان کی صورتحال حتیٰ کہ صوبائی اسمبلی کے رکن کے بھائی کے اغواء ان کے دعووں کی نفی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جے یو آئی زیارت میں دہشت گردی کی اس کارروائی کی بھر پور مذمت کر تی ہے اور حملے میں جانحق پولیس اہلکار کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی ہے۔ دریں اثناء مولانا فضل الرحمان کے ترجمان جان اچکزئی نے بہادر خان یو نیورسٹی کی طالبات کی بس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہاکہ معصوم طالبات اور بلوچستان میں تعلیمی اداروں کوہدف بنا نا ایک بزدلانہ فعل ہے۔اسلا آبا د سے جاری اپنے ایک بیان میں جان اچکزئی نے کہا کہ صوبائی حکومت دہشت گردی اور بد امنی کی روک تھام کے لئے کافی اقدامات کر نے سے قاصر ہے۔جان اچکزئی نے مذید کہا کہ سابقہ حکومتوں پر الزام تراشی کرنے والے صوبے میں دہشت گردی ،اغواء برائے تاوان کے واردات اور دیگر واقعات کو کنٹرول میں مکمل طور پر ناکا م رہے ہیں اور ان واقعات کی روک تھام کے لئے کو ئی روڈ میپ نہیں ہے۔جان اچکزئی نے کہا کہ نہتے طالبات اورتعلیمی اداروں پر حملوں کی نہ اسلامی اور نہ ہی پشتون ،بلوچ روایات میں اجازت ہے ۔اس لئے ایسے اقدامات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ امن و امان کی ابدتر صورتحال کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں ،انہوں نے بروری روڈ واقع میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور انہیں قرار واقعی سزادینے کا مطالبہ کیا ۔

 
Top