ریاضی کون سِکھائے گا؟؟؟؟؟

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم
امید کرتا ہوں سب خیریت سے ہونگے۔ میں آج کل بہت مصروف ہوں۔ اس لیے نظر نہیں آ رہا ہوں۔ یہاں ایک سلسلہ شروع کر رہا ہوں اپنے لیے لیکن بہت ساروں کو اس کا فائدہ ہوگا۔ میری ریاضی کے اساتذہ سے درخواست ہے کہ مجھے اور تمام سیکھنے والوں کو ریاضی کی ابتدائی تعلیم دی جائے۔ پھر ابتدائی سے آگے تک اس کو جاری رکھیں گے۔ میں کلاس ہفتم سے لیے کر کلاس دہم تک ریاضی سیکھنا چاہتا ہوں۔ کیا آپ مجھے ریاضی سیکھائیں گے۔
الف عین ، الف نظامی ، محب علوی ، محمد وارث ، محمداحمد ، سیدہ شگفتہ ، عائشہ عزیز
شمشاد بھائی باقی لوگوں کو ٹیگ کر دیں پلیز جو اس میں حصہ لیناچاہتے ہو
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ بھی خوب ہے خرم، دیکھیے کون سکھاتا ہے۔ :)

ویسے میں آج کل اپنے بچوں کو ریاضی پڑھا رہا ہوں، چھٹی، چوتھی اور پہلی جماعت، اتوار کو چھ سے آٹھ گھنٹوں کی ایک نسشست ہوتی ہے، آ سکتے ہو تو آ جاؤ :grin:
 
ساجد

محفلین

کیا کہنے ہیں جناب ، اوزان برابر کرتے کرتے مساوات سکھانے بیٹھ گئے۔ :)
 
جی بھیا یہ "نامراد مضمون" ریاضی میرا پسندیدہ ترین مضمون تھا اور ہے، سکول کالج میں یہ واحد مضمون تھا جو میں دلجمعی سے پڑھتا رہا، اب بچوں کو سارا دن بٹھاتا ہوں تو چیں بچیں تو بہت کرتے ہیں لیکن جائے مفر ان کے پاس کوئی نہیں، اور مجبوراً ان کو مجھ سے میری شرائط پر پڑھنا ہی پڑھتا ہے کہ ان کی ماں کے بس کا روگ نہیں۔

ویسے اوزان اور مساوات میں چولی دامن کا ساتھ ہے بلکہ یہ اوزان میرے قابو میں ریاضی ہی کی وجہ سے آئے تھے :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
خرم بھائی
کیا ساری بک پڑھانا ہوگی؟
مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا۔ اگر سوالات ہوں تو وہ تو حل کیے جا سکتے ہیں۔ میرے چھوٹے بہن بھائی چھٹی اور دسویں میں پڑھتے ہیں۔ اس لیے میرے پاس تو اس سے علاوہ بکس بھی دستیاب نہیں ہوں گی۔
آپ تھوڑا وضاحت سے لکھیے کہاں سے شروع کرنا ہے۔
 
سر جی جو کچھ آپ ان کو پڑھاتے ہیں وہ یہاں بھی تو لکھ سکتے ہیں :p
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خرم بھائی
کیا ساری بک پڑھانا ہوگی؟
مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا۔ اگر سوالات ہوں تو وہ تو حل کیے جا سکتے ہیں۔ میرے چھوٹے بہن بھائی چھٹی اور دسویں میں پڑھتے ہیں۔ اس لیے میرے پاس تو اس سے علاوہ بکس بھی دستیاب نہیں ہوں گی۔
آپ تھوڑا وضاحت سے لکھیے کہاں سے شروع کرنا ہے۔
ریاضی فارمولوں کی مدد سے سمجھی جا سکتی ہے جس طرح ضرب کرنے کے فارمولے ہیں میں نے نیٹ پر سرچ کیا تو کچھ فارمولے ملے ہیں۔ میرا ارادہ ہے کورس سے ہٹ کر ریاضی کی بیس کو سمجھا جائے کورس تو ہر سال تبدیل ہو جاتا ہے کیا کہتی ہیں آپ
 
جی بھیا ٹھیک ہے
 
میں نے فیکٹرائزیشن سیکھنی ہے اور ریمینڈر تھیورم سیکھنا ہے اور پرفیکٹ سکویر سیکھنا ہے اوررررر۔۔۔۔ باقی جو بھی آسان آسان ہو سکھا دیں۔ :confused:
 
یہ بھی خوب ہے خرم، دیکھیے کون سکھاتا ہے۔ :)

ویسے میں آج کل اپنے بچوں کو ریاضی پڑھا رہا ہوں، چھٹی، چوتھی اور پہلی جماعت، اتوار کو چھ سے آٹھ گھنٹوں کی ایک نسشست ہوتی ہے، آ سکتے ہو تو آ جاؤ :grin:

بیچارے بچے تو ہلکان ہو جاتے ہوں گے۔ :)
 
عثمان

محفلین
ریاضی تو جماعت نہم سے شروع ہوتی ہے۔ اس سے پہلے تو حساب چلتا ہے۔ :):):)
بہرحال ریاضی میں آپ کیا سیکھنا چاہتے ہیں۔ مضمون واضح کیجیے۔ :):):)
 
Top