جاسمن

لائبریرین
اگر کسی جگہ مرد و خواتین دونوں کو کام ہے اور جگہ کم ہے ۔ مثال کے طور پر کسی کھڑکی کے آگے کوئی مرد کھڑا ہے تو خاتون آکر ذرا ہٹ کے کھڑی ہوگی۔ اتنے میں ایک دو مرد کھڑکی کے سامنے جم جائیں گے۔ کوئی قظار نہیں۔ اگر خاتون کھڑکی کے آگے ہے تو کوئی مرد آکے کھڑکی میں ٹنگ جائے گا اور مجبوراََ خاتون کو پرے ہٹنا پڑے گا۔
مجھے بڑا غصہ آتا ہے اِس طرح کی حرکات پہ۔ کبھی تو بولنا مجبوری بن جاتا ہے۔
 
فاخر رضا

محفلین

بھئی میں تو جو خاتون سب سے آگے ہوتی ہیں ان سے درخواست کرتا ہوں کہ بہن میرا بھی بل جمع کرادیجیے یا فارم لے دیجیے وغیرہ
 
اگر کسی جگہ مرد و خواتین دونوں کو کام ہے اور جگہ کم ہے ۔ مثال کے طور پر کسی کھڑکی کے آگے کوئی مرد کھڑا ہے تو خاتون آکر ذرا ہٹ کے کھڑی ہوگی۔ اتنے میں ایک دو مرد کھڑکی کے سامنے جم جائیں گے۔ کوئی قظار نہیں۔ اگر خاتون کھڑکی کے آگے ہے تو کوئی مرد آکے کھڑکی میں ٹنگ جائے گا اور مجبوراََ خاتون کو پرے ہٹنا پڑے گا۔
مجھے بڑا غصہ آتا ہے اِس طرح کی حرکات پہ۔ کبھی تو بولنا مجبوری بن جاتا ہے۔
کچھ برس پہلے تک،( تقریبا 20 سال) ایسے رویے بہت کم تھے مگر اب بے حسی اور بیہودگی بہت بڑھ چکی ہے۔ اللہ ہدایت ایسے لوگوں کو
 
جن کے دل کی باتیں اس دنیا میں سننے اور سمجھنے والا کوئی نہیں ہوتا ، ان کی سب کہی ان کہی باتیں اس دل کا مکین سنتا ہے ، بڑے غور ، دھیان اور پورے خلوص کے ساتھ اور پتہ ہے میرا رب جس دل میں رہتا ہے اسے دنیا والوں سے بات کرنے کی حاجت ہی نہیں رہتی ،پس بندہ جو دل میں خیال کرتا ہے تو اسے میرا رب مانگنے سے پہلےعطا کر دیتا ہے، یہ دنیا اس محبوب اور محب کے رشتے سے بے خبر اپنی دھن میں مصروف اسے دیوانہ سمجھ بیٹھتی ہے ۔
 
اکمل زیدی

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
سب خیریت ہے ناں!
کدھر غائب ہیں؟
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ ۔ ۔ ۔ بس جی تھوڑی مصروفیت ہو گئئ تھی مگر جھانکی ضرور مارا کرتے تھے۔۔۔پھر افسوس کی کیفیت میں چلے گئے۔۔۔14 جون اتنا عظیم دن اتنی خاموشی سے گذر گیا صرف ایک مبارکبادی سرگوشی برادر محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی کی طرف سے سنائی دی گئی انہیں شکریہ تک نہ کہہ سکے۔۔چلیں آپ کے توسط سے انہیں شکریہ کہے دیتے ہیں ۔ ہمیں اچھی طرح یاد ہے محمد وارث بھائی کے دور حکومت میں ہمیں سرورق پر جگمگاتی دی گئ تہنیت۔۔۔یہ تو ہے ۔۔۔حکومتیں بدلتی ہیں تو بہت کچھ بدل جاتا ہے ۔۔۔۔
خیر مندر جہ بالا شکوہ شکایت کے بعد آپ کی خیریت بلکے آپ سب کی خیریت نیک مطلوب ہے آپ سنائیں کیسی گذری عید۔۔
اور ہاں ایک شقشقیہ تو ۔۔ رہ گیا۔۔۔۔یہاں ایک انٹرویو کا تھریڈ شروع کیا گیا تھا ۔ ۔ ۔ اس میں ہمیں قابل اعتناء تک نہ جانا گیا۔۔۔۔
۔۔اور سنا ئیں۔۔۔۔

https://www.urduweb.org/mehfil/members/محمد-عدنان-اکبری-نقیبی.16141/
 
شکر ہے کہ آپ کی خیریت معلوم ہوئی۔
باقی یہ سب زندگی کا حصہ/دستور ہے۔
ان باتوں کو دل پہ نہ لیا کریں۔
 
‏دعائیں وہ پھول ہیں جو زندگی کی پریشانی میں آسانی کی اور کامیابی کی خوشبو بکھیرتی ہیں ۔جب ہمارے پاس خوشیاں اور آسانیاں میسر ہوتی ہیں تو زندگی بہتر محسوس ہوتی ہے لیکن اس وقت زندگی بہترین ہو جاتی ہے جب یہ خوشیاں اور آسانیاں ہم لوگوں میں تقسیم کرتے ہیں۔ خوشیاں اور آسانیاں تقسیم کرنا صدقہ جاریہ ہے ۔جب تک لوگ آپ کی جانب سے دی گئی آسانیوں اور خوشیوں سے فیضیاب ہوتے رہیں گے اس وقت تک آپ کے گھر کا آنگن خوشبو اور راحتوں سے مہکتا رہے گا ۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
‏دعائیں وہ پھول ہیں جو زندگی کی پریشانی میں آسانی کی اور کامیابی کی خوشبو بکھیرتی ہیں ۔جب ہمارے پاس خوشیاں اور آسانیاں میسر ہوتی ہیں تو زندگی بہتر محسوس ہوتی ہے لیکن اس وقت زندگی بہترین ہو جاتی ہے جب یہ خوشیاں اور آسانیاں ہم لوگوں میں تقسیم کرتے ہیں۔ خوشایاں اور آسانیاں تقسیم کرنا صدقہ جاریہ ہے ۔جب تک لوگ آپ کی جانب سے دی گئی آسانیوں اور خوشیوں سے فیضیاب ہوتے رہیں گے اس وقت تک آپ کے گھر کا آنگن خوشبو اور راحتوں سے مہکتا رہے گا ۔
اللہ ہمیں لوگوں میں آسانیاں اور خوشیاں بانٹنے کی توفیق اور آسانی عطا فرمائے۔بلکہ ہم جانوروں کو بھی آسانی دینے والے بنیں۔آمین!
 
اے ربِ ذوالجلال!
ہمارے دلوں کو منافقت سے ،
ہمارے اعمال کو دکهلاوے سے ،
ہماری زبان کو جهوٹ سے ،
اور ہماری آنکهوں کو خیانت سے پاک کردے ،
ہمیں اور ہمارے والدین و اہل خانہ کو معاف فرما ۔ آمین یارب العالمین
 
آخری تدوین:
زیادہ بولنے والا انسان مجبور ہوتا ہےکہ وہ سچ اور جھوٹ ملا کر بولے ، فضول گوئی کرنے والا انسان ہمیشہ خسارے میں رہتا ہے اور اپنی عزت اور اپنا وقار کھو دیتا ہے۔لوگ اس کی بات پر بھروسا کرنا چھوڑ دیتے ہیں ۔ وہ لوگوں کے لیے صرف کھلونا بن کر رہ جاتا ہے جس سے لوگ کھیل کر اپنا وقت گزارتے ہیں اور اپنی بوریت دور کرتے ہیں ۔اللہ کریم ہمیں فضول گوئی کے مہلک گناہ سے محفوظ فرمائے ۔آمین
 
ہادیہ

محفلین
بیٹیاں چڑیاں ہوتی ہیں ۔۔مگر پنکھ نہیں ہوتے
میکہ ہوتا ہے ۔۔سسرال ہوتا ہے مگر ۔۔۔
گھر نہیں ہوتے بیٹیوں کے
میکے والے کہتے ہیں بیٹیاں پرائی ہیں۔۔
سسرال والے کہتے ہیں پرائے گھر سے آئی ہیں
اے خدا تُو ہی بتا ۔۔بیٹیاں کس گھر کے لیے بنائی ہیں
 
دنیا کی ہمیں ہر چیز اعلی کوالٹی کی چاہیے ہوتی ہے،خواہ کپڑے ہوں یا جوتے ہوں ، گھر ہوں یا کچھ بھی مگر جب دین کی بات آتی ہے تو ہم تھوڑے پر ہی راضی ہو جاتے ہیں۔صد افسوس ہمارا یہ ڈبل معیار زندگی ہمیں فتنہ و فساد میں مبتلا کر رہا ہے مگر ہم یہ نہیں سوچتے کہ باقی رہنے والی تو صرف نیکیاں ہیں اور اچھے اعمال ہیں بس، باقی دنیا اور اس کی آرائشیوں بھرا سامان تو یہیں رہ جانا ہے۔ اے کاش کہ ہم یہ حقیقت جان جائیں اور قرآن و سنت حق ہے اس میں کوئی کمی پیشی کی گنجائش نہیں اور جو اپنے ذاتی مطلب اور دنیاوی مفاد کے لیے قرآن و سنت کا سہارا لیے کر امت کو گمراہ کر رہے ہیں وہ لوگ بروز قیامت سخت خسارے میں ہوں گے ۔
 
Top