جاسمن

لائبریرین
ہم سب کام کرنے والوں کا ایسا ہی حال ہے۔
لیکن ہماری بے غم تو آج کل ان سب اُلجھنوں سے بے نیاز ہو کر اعتکاف میں مشغول ہیں۔
ہمارے لیے دعاؤں کی درخواست کیجیے گا۔ نیز جانے والےمحفلین اور ان کے لواحقین کے لیے۔
 

جاسمن

لائبریرین
گھنٹی بجی۔ دروازے پہ گیا۔ بڑی عمر کی ایک خاتون کھڑی تھیں۔ مجھے لگا، مانگنے والی ہے۔
کہتی ہیں۔
”بیٹے کیا آپ کو ستارہ امتیاز ملا ہے؟ “
حیرانی کے ساتھ میں نے کہا،” نہیں تو۔“
کہتی ہیں، ”اچھا بیٹے۔“ یہ کہتے ہوئے چل پڑیں۔ میں نے کہا، ”خیریت تھی بڑی بی؟“
پلٹ کر کہتی ہیں۔
”بس بیٹے معلوم کرنے آئی تھی کہ ستارہ امتیاز سے اکیلی میں ہی محروم رہ گئی ہوں، یا آس پڑوس میں کوئی اور بھی ہے جسے نہیں ملا۔“
 

علی وقار

محفلین
گھنٹی بجی۔ دروازے پہ گیا۔ بڑی عمر کی ایک خاتون کھڑی تھیں۔ مجھے لگا، مانگنے والی ہے۔
کہتی ہیں۔
”بیٹے کیا آپ کو ستارہ امتیاز ملا ہے؟ “
حیرانی کے ساتھ میں نے کہا،” نہیں تو۔“
کہتی ہیں، ”اچھا بیٹے۔“ یہ کہتے ہوئے چل پڑیں۔ میں نے کہا، ”خیریت تھی بڑی بی؟“
پلٹ کر کہتی ہیں۔
”بس بیٹے معلوم کرنے آئی تھی کہ ستارہ امتیاز سے اکیلی میں ہی محروم رہ گئی ہوں، یا آس پڑوس میں کوئی اور بھی ہے جسے نہیں ملا۔“
دلچسپ واقعہ ہے جس میں شاید درد کا کوئی پہلو بھی چھپا ہو۔
 

جاسمن

لائبریرین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا اردو محفل پہ ”ادیبوں اور شعراء“ کے خطوط کے حوالے سے کوئی دھاگہ موجود ہے؟
 

محمداحمد

لائبریرین
مجھے لگتا ہے کہ Individualism انسان کو بالآخر بالکل ہی isolation میں بھیج دے گا۔ اور انسان بس چیٹ بوٹس وغیرہ سے گفتگو تک محدود ہو جائے گا۔

اس کے کچھ اثرات تو اب بھی دیکھنے کو ملتے ہیں کہ لوگ ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنے کے باوجود فون کے ذریعے کسی اور سے ہم کلام رہتے ہیں اور غیر موجود کو موجود پر ترجیح دیتے ہیں۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
وجہ تو مجھے نہیں معلوم۔ لیکن مقتدر طبقات چاہتے ہیں کہ انسان کو حتی المقدور تنہا کر دیا جائے۔ سو تمام تر فون اور ایپس کے ایلگورتھم اسی طرز پر کام کرتے ہیں۔

پہلے لوگ قبائل کی صورت میں رہتے تھے، قبائل کو کسی بھی بات پر راضی کرنا سرکار کے لئے ایک مشکل کام ہوا کرتا تھا۔ وہاں سے جوابی مطالبات پیش کیے جاتے تھے۔ اب سب الگ الگ ہو گئے ہیں۔ فرد کو قابو کرنے گروہ کو قابو کرنے کے مقابلے میں آسان ہے۔ اور ایک فرد اگر آپ کی پالیسیز سے اختلاف بھی رکھے تو کیا فرق پڑتا ہے۔ لیکن ایک بڑا قبیلہ اگر آپ کی پالیسی کے خلاف ہو تو اُن کی طرف سے ہمیشہ دھڑکا ہی لگا رہتا ہے۔
 
Top