ابن توقیر

محفلین
آج روزہ نہیں ہے اور عید کل ہوگی عجیب مضحکہ خیزیاں ہیں۔
ابھی دوست نے بتایا کہ مارکیٹ سے آرہا ہوں۔فلاں ملے تھے تو کہہ رہے تھے کہ ہمارے مفتی صاحب کو چاند نظر آگیا ہے اس لیے ہم نے آج روزہ نہیں رکھا۔مگر عید کل کریں گے آپ کے ساتھ۔
عجب سلسلے ہیں جی
 
محمد وارث

لائبریرین

یہ عذر گناہ بد تر از گناہ ہے۔ اگر روزہ نہیں رکھا تو پھر عید مناؤ اور اگر عید نہیں منانی تو پھر روزہ رکھو، یہ دونوں چیزیں بلا فصل، بغیر فاصلے کے ہیں۔ اگر یکم شوال کو عید نہیں منا رہے تو کیا مفتیان اس کا گناہ اپنے سر لے رہے ہیں، اور اگر یکم شوال نہیں ہے تو کیا تیسویں رمضان کا روزہ چھوڑنے اور چھڑوانے کا گناہ اپنے سر لے رہے ہیں۔ بقول ظفر اقبال، آدمی کو صاحبِ کردار ہونا چاہیئے۔
 
میرا خیال ہے ہندوستانی مسلمانوں کو بھی اتفاقِ رائے سے ایک متفقہ کمیٹی بنانی چاہیے رویت ہلال کے لئے۔
جب یہاں چھوٹے ملک میں اپنی حکومت ہوتے ہوئے ایک رویت ہلال کمیٹی کا فیصلہ تسلیم نہیں کیا جاتا، تو وہاں کیونکر ممکن ہو سکتا ہے۔
 
سالہاسال سے دو عیدیں ہو رہی ہیں۔
مگر الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا سے پہلے اس پر جھگڑے نہیں ہوا کرتے تھے۔ اور نہ ہی کنفیوژن ہوتی تھی۔ جو جدھر ہوتا تھا، وہاں کے مطابق عید کر لیتا تھا۔
 
انتہائی دل دکھتا ہے اس صورت حال پر۔
یا اللہ رحم فرما۔
اعتماد باہمی کا شدید فقدان!!!
کچھ قبل میں نے یومیہ درس میں چاند کے بارے میں رؤیت ہلال کمیٹی پر اعتماد کرنے کی بات کی۔ درس کے بعد لوگ مجھ پر یوں حملہ آور ہوئے اور رؤیت ہلال والوں کو یوں بے نقط سنائیں کہ مجھے لگا شاید میں نے کوئی چوری کرڈالی ہے۔ میں نے انہیں اختلافِ مطالع کے بارے میں انہیں کچھ بنیادی باتیں بتائیں تو وہ کہنے لگے کہ آپ کی ساری باتیں ٹھیک ہیں لیکن ہمارے دل کو تسلی نہیں ہوتی۔
ان کی دلیل وہی تھی"فلاں چاند موٹا تھا، وہ یکم کا ہو ہی نہیں سکتا وغیرہ وغیرہ"
ایسے میں میں نے خاموشی ہی میں عافیت جانی
 
یاز

محفلین
ابھی دوست نے بتایا کہ مارکیٹ سے آرہا ہوں۔فلاں ملے تھے تو کہہ رہے تھے کہ ہمارے مفتی صاحب کو چاند نظر آگیا ہے اس لیے ہم نے آج روزہ نہیں رکھا۔مگر عید کل کریں گے آپ کے ساتھ۔
عجب سلسلے ہیں جی
یہ تو مضحکہ خیزی کی حد ہے۔ میں نے ایسی جہالت اس سے قبل نہیں سنی۔
 
عید پر عموماً ملازمین کو بونس ملتا ہے، اس بار میں نے کمپنی کو بونس دیا ہے۔
عید سے کچھ دن قبل ہی یہ "خوشخبری" ملی کہ پالیسی تبدیل ہو چکی ہے، اور اب ہیلتھ سپیشل لیوز پیڈ نہیں ہوتیں۔ آپ کی سالانہ چھٹیاں ختم ہو چکی تھیں، اس لیے اس ماہ کی تنخواہ کمپنی میں برکت کے لیے رکھ لی گئی ہے۔ :)
 
ایہہ چنگا نئیں کیتا کمپنی آلیاں نے۔
 
Top