عید پر عموماً ملازمین کو بونس ملتا ہے، اس بار میں نے کمپنی کو بونس دیا ہے۔
عید سے کچھ دن قبل ہی یہ "خوشخبری" ملی کہ پالیسی تبدیل ہو چکی ہے، اور اب ہیلتھ سپیشل لیوز پیڈ نہیں ہوتیں۔ آپ کی سالانہ چھٹیاں ختم ہو چکی تھیں، اس لیے اس ماہ کی تنخواہ کمپنی میں برکت کے لیے رکھ لی گئی ہے۔ :)
بہت افسوس ہوا۔ بہرحال تابش بھائی غم نہ کریں، ہمارے ادارے نے بھی کچھ اچھا نہیں کیا۔
 
م حمزہ

محفلین
مقبوضہ کشمیر ہندوستان کا حصہ ہے؟
مقبوضہ مقبوضہ ہی کہلاتا ہے ہے۔ جب تک مقبوضہ رہے۔
بھارت کا پتا نہیں ۔ البتہ کشمیر میں ایک ہی عید ہوتی ہے ۔
عادت سے مجبور ہیں ہم لوگ اس لئے ایسا لکھ دیا تھا۔ آپ کے لوجک سے یہ مراسلہ کچھ ایسے ہونا چاہیے تھا :
باقی بھارت کا پتا نہیں البتہ کشمیر ۔۔۔۔
 
یاز

محفلین
عید کی آمد کے ساتھ ہی موسم بھی الحمدللہ کافی خوشگوار ہو رہا ہے۔ گزشتہ تین چار دن میں سیزن کی سب سے شدید گرمی تھی۔
 
ابھی اطلاع ملی کہ تین روز قبل ابو کی اکلوتی سگی خالہ کا انڈیا میں انتقال ہو گیا۔
انا للہ و انا الیہ راجعون

ابو سے کافی محبت کرتی تھیں، مگر ملاقات کبھی نہ ہو سکی۔ آخری دفعہ بھی جب بات ہوئی تو یہی کہتی رہیں، کہ ایک دفعہ شکل دکھا جاؤ۔
ابو کی بھی انھی کی وجہ سے انڈیا جانے کی خواہش تھی، مگر ملازمت کے دوران موقع نہ ملنے اور اس کے بعد مختلف وجوہات کی بنا پر ٹلتا رہا۔

اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے اور ان کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین
 
عرفان سعید

اللہ ان کی اگلی منزلوں کو آسان بنائے۔
 
Top