ام اویس

محفلین
آج مولانا مودودی مرحوم کو دفنایا گیا تھا۔
اللہ تعالی مغفرت فرمائے۔ جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ان کی قبر کو روشن، ہوادار، کشادہ اور ٹھنڈا رکھے۔ اس میں جنت کی کھڑکیاں کھولے۔ لواحقین کو ان کے لیے صدقئہ جاریہ بنا دے۔ آمین!
آمین ثم آمین
اللھم اغفر ھم وارحمھم
 
عرفان سعید

محفلین
اندازاً کتنے دن لگ جائیں گے؟ :thinking:
سمجھیں کہ قریب قریب پہنچ گیا ہوں!
میرے برٹش دوست سٹیورٹ لا کے ہاتھ بہت لمبے ہیں، وہ اس محفل کے کوڑے کرکٹ کو کھنگال رہا ہے
انسانی حقوق کی این جی اوز بھی میدان میں آ گئی ہیں۔
آج جمعے کی نماز میں خصوصی دعا بھی کی جائے گی۔
جلد ہی خوش خبری سنانے والا ہوں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
آخر کار محمد وارث بھائی پوری طرح فعال ہو ہی گئے :) وارث بھائی جان آپ کا بہت شکریہ :) مہربانی :)
بہت شکریہ بہن جی۔ :)

بس آپ سب بہنوں بھائیوں کی مہربانی ہے جو ڈھٹائی سے یہاں گھوم پھر رہا ہوں، ورنہ مجھے تو بہت عرصہ تک اپنا منہ شرم سے چھپائے رکھنا چاہیئے تھا۔ :)
 
عرفان سعید

محفلین
بس آپ سب بہنوں بھائیوں کی مہربانی ہے جو ڈھٹائی سے یہاں گھوم پھر رہا ہوں، ورنہ مجھے تو بہت عرصہ تک اپنا منہ شرم سے چھپائے رکھنا چاہیئے تھا۔ :)
فکر نہ کریں کوئی نہیں پوچھے گا کہ محفل چھوڑ کر کیا کرتے رہے!
 
سین خے

محفلین
سمجھیں کہ قریب قریب پہنچ گیا ہوں!
میرے برٹش دوست سٹیورٹ لا کے ہاتھ بہت لمبے ہیں، وہ اس محفل کے کوڑے کرکٹ کو کھنگال رہا ہے
انسانی حقوق کی این جی اوز بھی میدان میں آ گئی ہیں۔
آج جمعے کی نماز میں خصوصی دعا بھی کی جائے گی۔
جلد ہی خوش خبری سنانے والا ہوں۔

یہ اسٹیورٹ لا صاحب کیا خدا نہ کرے اردو سے واقف ہیں؟ اگر ہیں تو مجھے ان سے بے انتہا ہمدردی ہے!
 
سین خے

محفلین
بہت شکریہ بہن جی۔ :)

بس آپ سب بہنوں بھائیوں کی مہربانی ہے جو ڈھٹائی سے یہاں گھوم پھر رہا ہوں، ورنہ مجھے تو بہت عرصہ تک اپنا منہ شرم سے چھپائے رکھنا چاہیئے تھا۔ :)

ارے چھوڑیں وارث بھائی آپ بھی ناجانے کیا باتیں سوچے چلے جا رہے ہیں :) انسان ہیں تو جذبات بھی رکھیں گے ہی :) ہو جاتا ہے اور اس میں کوئی برائی نہیں ہے :)
 
رباب واسطی

محفلین
اکثر ہمیں دکھ اس لئے نہیں ہوتا کہ ہمیں چوٹ لگی ہے یا ہمیں تکلیف ہوئی ہے بلکہ دکھ صرف اس بات کا ہوتا ہے کہ ہم بدلہ نہیں لے پاتے یا بدلہ نہیں لے سکتے ۔
بزرگوں سے سنا ہے کہ گناہ کا موقع نہ ملنا بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے اک نعمت ہوتا ہے تو اسی طرح بدلہ اگر گناہ نہیں تو کوئی قابلِ تعریف عمل بھی نہیں ہے لہذا بدلہ نہیں لے پائے یا بدلہ لے نہیں سکے۔ ہوسکتا ہے یہ بھی اللہ کی طرف سےیقیناً آپ کی بھلائی کے لیے ہی ہوگا
کیونکہ انسان کے پاس ایسا کوئی پیمانہ نہیں کہ جس سے وہ جانچ سکے کہ ہمیں لگی چوٹ کا بدل کتنے بدلے میں پورا ہوگا اور اسی چکر میں انسان اپنے بدلے کی حد سے تجاوز کرسکتا ہے
 
بہت خوب ،سلامت رہیں ۔
 
Top