جاسمن

لائبریرین
آج کل کیو سی ون(QC1) پھر سے شروع کیا ہے۔ کمال کا کورس ہے۔ بہت عرق ریزی سے تیار کیا گیا ہے۔ نماز سے ابتداء کی گئی ہے۔ سب سے پہلے تعوذ۔ مختصر، جامع اور متاثر کن۔
اگر دل لگا کے یہ کورس کریں تو قرآن کریم سمجھنا بے حد آسان ہو گا ان شاءاللہ۔
اللہ پاک مجھے تکمیل کی توفیق دے۔ آمین!
 
محمداحمد

ماشاءاللہ

کچھ اور تفصیل بتائیے۔

یہ کورس آن لائن ہے یا آف لائن؟ طریقہ کیا ہے؟ سلیبس وغیرہ کیا ہے؟
 
جاسمن

لائبریرین
ماشاءاللہ

کچھ اور تفصیل بتائیے۔

یہ کورس آن لائن ہے یا آف لائن؟ طریقہ کیا ہے؟ سلیبس وغیرہ کیا ہے؟
یہ کورس آن لائن ہے۔ بہت ہی زبردست ہے۔ بے حد آسان اور بہت ہی دلچسپ۔ اساتذہ بھی کمال ہیں۔ خاص طور پہ کاشف صاحب ۔
میں نے پہلے چوتھے کیو سی میں چھوڑ دیا تھا۔ اب اسلام آباد گئی تو میری سہیلی جس نے دن رات کیو سی کے لیے وقف کر دیا ہے، جی بھر کے شرمندہ کیا۔ اب پھر سے کیو سی ون میں ہم دو سہیلیوں نے داخلہ لیا ہے۔ پہلے بھی ہم دونوں نے لیا تھا۔ اس نے پانچویں میں چھوڑا۔ دوستوں کے داخلہ لینے سے تھوڑا فائدہ ہوتا ہے کہ ایک دوسرے کو پوچھتے، بتاتے رہتے ہیں۔ حوصلہ افزائی بھی ہوتی رہتی ہے۔
یہ ایک ادارہ ہے۔ بہت آرگنائزڈ۔

Understand Qur'an Course - 1 [QC1]

In this course you will learn the meanings of 50% of Qur’anic words & more than 100 spoken Arabic sentences, Sura-tul Fatiha, last six surahs of the Qur’an and other Azkar of Salah in just 20 hours.
 
جاسمن

لائبریرین
IMG-20240207-172034.jpg

#SBP launches an Art Competition for new banknote designs. Artists, designers and art students can send their designs to SBP by Mar 11, 2024.
For details: https://www.sbp.org.pk/ArtCompetition/ArtCompetition.pdf
 
رباب واسطی

محفلین
اللہ بزرگ و برتر ہمارے اعمال کے مطابق نہیں پاک وطن کی صورت حال کے مطابق ملک و قوم کی بہتری لیے ہمیں سچا و محب وطن حکمران عطا فرمائے
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
IMG-20240207-172034.jpg

#SBP launches an Art Competition for new banknote designs. Artists, designers and art students can send their designs to SBP by Mar 11, 2024.
For details: https://www.sbp.org.pk/ArtCompetition/ArtCompetition.pdf
قومی وسائل کا بدترین ضیاع!
امریکا جیسے امیر ملک میں نوٹوں کے ڈیزائن صدیوں میں نہیں بدلتے کہ اس کی کوئی ضرورت ہی نہیں۔ پاکستان میں مقتدر عہدوں پر بیٹھے بوجھ بجھکڑ نجانے کیوں کئی مرتبی ایسا کرچکے ہیں ۔ نوٹ کے ڈیزائن بدلنے کا کیا فائدہ؟؟؟ شاید کچھ آرٹسٹوں ، پرنٹنگ پریس والوں ، روشنائی اور کاغذ کے تاجروں کو فائدہ پہنچانا مقصود ہے۔
 
ہمارے ہاں ہر طرف خوشحالی اور امن ہے سو راوی کے چین چین لکھنے کے دوران ہمیں یہ سب کرنے دیں ظہیر بھائی!
 
زیک

مسافر
امریکا جیسے امیر ملک میں نوٹوں کے ڈیزائن صدیوں میں نہیں بدلتے کہ اس کی کوئی ضرورت ہی نہیں۔
ایک اور دو ڈالر کو چھوڑ کر باقی نوٹوں کے ڈیزائن 2000 کے بعد کے ہیں لیکن ڈیزائن کی تبدیلی کافی سالوں بعد ہوتی ہے۔ پاکستان نے کرنسی کے نئے ڈیزائن پچھلی ربع صدی ہی میں بدلے تھے
 
محمداحمد

لائبریرین
قومی وسائل کا بدترین ضیاع!
امریکا جیسے امیر ملک میں نوٹوں کے ڈیزائن صدیوں میں نہیں بدلتے کہ اس کی کوئی ضرورت ہی نہیں۔ پاکستان میں مقتدر عہدوں پر بیٹھے بوجھ بجھکڑ نجانے کیوں کئی مرتبی ایسا کرچکے ہیں ۔ نوٹ کے ڈیزائن بدلنے کا کیا فائدہ؟؟؟ شاید کچھ آرٹسٹوں ، پرنٹنگ پریس والوں ، روشنائی اور کاغذ کے تاجروں کو فائدہ پہنچانا مقصود ہے۔
ممکن ہے کہ حکومت بلیک منی کو بینکنگ چینل سے گھمانا چاہ رہی ہو۔
 
محمداحمد

لائبریرین
سیاستدان ایک طرف تسلسل سے مہنگائی کے خلاف تقریریں کر رہے ہیں تو دوسری طرف مسلسل آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی گیس پیٹرول اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں بڑھا رہے ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
اکثر دعائیں رَبَّنَا سے شروع ہوتی ہیں۔ کس قدر اپنائیت ہے ربنا میں۔ ہمارا رب۔ اس کا رب۔ ان کا رب۔ تیرا رب۔ تم سب کا رب۔ اور میرا رب۔ ہم سب کا رب۔ ہماری ہر ہر ضرورت پوری کرنے والا۔ پل پل پرورش کرنے والا۔
سبحان اللہ!!!
 
Top