دوسرے سائٹس کا مواد

زیک

مسافر
اگر آپ کسی دوسرے سائٹ (بلاگ، خبروں کا سائٹ، وغیرہ) سے کچھ مواد نقل کر کے ادھر محفل پر پوسٹ کرتے ہیں تو اصل کا حوالہ اور ربط ضرور دیں۔

نہ صرف یہ بلکہ اگر آپ کسی خبر یا مضمون کا ترجمہ کرتے ہیں تو بھی اصل کا حوالہ اور ربط دینا لازمی ہے۔

اگر آپ حوالہ اور ربط نہیں دیں گے تو آپ کی ایسی پوسٹس کو فوراً ختم کر دیا جائے گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں اصل طریقہ یہ ہے کہ متعلقہ آرٹیکل کا مختصر اقتباس پیش کر کے باقی پڑھنے کے لیے ربط فراہم کر دیا جائے۔
 
زیک

مسافر
shoiab safdar نے کہا:
نبیل نے کہا:
میرے خیال میں اصل طریقہ یہ ہے کہ متعلقہ آرٹیکل کا مختصر اقتباس پیش کر کے باقی پڑھنے کے لیے ربط فراہم کر دیا جائے۔
ایسا صرف اردو مواد کے ساتھ ہو یا انگریزی بھی؟؟؟؟

دونوں۔

اگر آپ کسی انگریزی مضمون کا اردو میں ترجمہ پیش کر رہے ہیں تو پورے مضمون کا ترجمہ پوسٹ کر سکتے ہیں مگر حوالہ اور ربط دینا پھر بھی لازمی ہے۔
 
slave of allah

محفلین
اگر آپ کسی دوسرے سائٹ (بلاگ، خبروں کا سائٹ، وغیرہ) سے کچھ مواد نقل کر کے ادھر محفل پر پوسٹ کرتے ہیں تو اصل کا حوالہ اور ربط ضرور دیں۔

نہ صرف یہ بلکہ اگر آپ کسی خبر یا مضمون کا ترجمہ کرتے ہیں تو بھی اصل کا حوالہ اور ربط دینا لازمی ہے۔

اگر آپ حوالہ اور ربط نہیں دیں گے تو آپ کی ایسی پوسٹس کو فوراً ختم کر دیا جائے گا۔

زیک بھائی!
میں آپ کی باتوں سے متفق ہوں۔
 
نیٹ پر موجود شاعری کا اکثر مواد غلطیوں سے پاک نہیں ہوتا- شاید ایک وجہ یہ بھی ہو کہ مذکورہ مواد متعلقہ کتاب سے لینے کی بجائے اِدھر اُدھر سے کاپی کر دیا جاتا ہے۔ بہرحال کتاب کا حوالہ مناسب معلوم ہوتا ہے لیکن نبٹ کا حوالہ دینے سے بہتر ہے کہ لنک ہی دے دیا جائے تاکہ بے جا ڈُپلیکیشن سے بچا جا سکے۔
 
شمشاد

لائبریرین
جناب پی ٹی وی پروڈیوسر میں آپ کو اردو محفل میں ادھر ہی خوش آمدید کہہ دیتا ہوں۔
آپ تعارف کے زمرے میں آ کر اپنا تعارف تو دیں۔
 
گرو جی

محفلین
اور اگر کوئی اپنا ھی کلام جو دوسری سائٹ پر تدوین کیا ھو اسے شائع کر سکتا ھے کیا
 
Top