عرفان سعید

محفلین
گیندیں۔ نا ممکن تو نہیں ہے کیونکہ نو بالز ، وائیڈز بھی ہو سکتی ہیں کرکٹ میں۔

ہر بال پر چھکا مارا جائے تو 25 درکار ہوں گی۔ یہ کہاں سے ممکن ہے؟ یہ تو ایسے ہی ہے جیسے کہا جائے کہ میراتھن ریس 10 منٹ میں دوڑنا ممکن ہے کہ رفتار پھر بھی سپیڈ آف لائٹ سے کم ہو گی
کیا معلوم یہاں بال ڈائلیٹ ہو کر اوور بن جائے!
:)
 
م حمزہ

محفلین
سری لنکا کی اننگز تو اب تقریباًختم ہوا ہی چاہتی ہے۔ بظاہر یوں لگا رہا ہے کہ نیوزی لینڈ پندرہ اوورز میں ہدف حاصل کر لے گی۔ اس طرح غالباًپاکستان کے ساتھ افغانستان کے لیے بھی سیمی فائنل کے راستے مسدود ہو جائیں گے۔ نیوزی لینڈ ہر حوالے سے ہماری ٹیم سے بہتر ہے۔
یہ چاروں ٹیمیں یعنی بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل کھیلنے کی صحیح معنوں میں حق دار ہیں۔ بالخصوص، بھارت نے تو غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہم توسیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے معجزے کے منتظر ہیں، کاش سری لنکا کے پاس بھی کوئی میکسویل ہوتا۔ :)
پی سی بی کو چاہیےکہ آئ سی سی کے سامنے سری لنکا کے خلاف کیس درج کریں . ان کے ہارنے کی وجہ سے ہی پاکستانی ٹیم اس ورلڈ کپ سے باہر ہوا چاہتی ہے.
 
علی وقار

محفلین
کس قسم کی مداخلت کی سری لنکا نے؟

اور کیا وہ اس پوزیشن میں ہیں کہ مداخلت کر سکیں؟
ایک قرارداد مقننہ میں پیش کی گئی تھی جس میں سری لنکن کرکٹ بورڈ کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا جس کی حکمران اور اپوزیشن دونوں جماعتوں نے حمایت کی۔ سری لنکا کی حکومت نے 6 اکتوبر کو سری لنکن کرکٹ بورڈ (SLC) کو تحلیل کر دیا تھا۔ آئی سی سی نے نتیجہ اخذ کیا کہ سری لنکا کرکٹ بطور رکن اپنی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اسے اپنے تمام معاملات کو آزادانہ طور پر چلانے کی ضرورت ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین

اچھا!

اس قسم کے معاملات تو ویسٹ انڈیز میں بھی ہوئے ہیں، غالباً ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ سے تو باہر ہو گئی لیکن اس میں اپنی بالا دستی کا زعم جاتا رہا اور یہ بہتری کی سمت گامزن ہو گئی۔

سیاسی اتار چڑھاؤ سے کرکٹ بورڈ بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ حالانکہ کچھ اداروں کو اُن کی اپنی گورننگ باڈی کے تحت لمبے عرصے تک چلنے دینا چاہیے۔ تاکہ چیزیں بہتری کی طرف آئیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
میڈیا نے بابر اعظم اور ہمارے بالرز کو ضرورت سے زیادہ چڑھا رکھا تھا، جس میں اعتدال کی ضرورت تھی۔

ورلڈ کپ کے دوران بابر اعظم کو ہر طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ حالانکہ اس دوران اُنہیں ملکی حلقوں اور سابقہ کھلاڑیوں سے سپورٹ کی ضرورت تھی۔ ہمارا بورڈ بھی ایسا غیر پیشہ ورانہ ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران ہی اُنہیں ہٹانے کا ذکر ہوتا رہا اور متبادلات بھی پیش کیے جاتے رہے۔

یہ لوگ جو ساٹھ ساٹھ سال کے ہیں اور اپنے ساتھ کتنا تجربہ گنواتے ہیں، ان میں بہت معمولی سی معاملہ فہمی بھی نظر نہیں آتی۔
 
شمشاد

لائبریرین
اگر آج کے میچ میں ٹاس جیت جاتا ہے، تو پاکستان کے جیتنے کی گارنٹی میں دیتا ہوں۔ وہ ایسے کہ پاکستان پہلے کھیلتے ہوئے 300 کے قریب اسکور کرئے۔

بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان حالیہ میچ میں یہ واقعہ پیش آ چکا ہے کہ اگر کوی بلے باز 3 منٹ کے اندر گراؤنڈ میں قدم نہ رکھے تو مخالف ٹیم کی اپیل پر اسے آؤٹ قرار دیا جا سکتا ۔ تو بس پاکستان اپنی باری کھیل کر جب انگلینڈ کی ٹیم کی کھیلنے کی باری آئے تو باہر سے کُنڈی لگا دے، اور انگلینڈ کے کسی بھی بلے باز کو باہر نہ نکلنے دے۔ اس صورت میں پاکستان صرف اور صرف آدھ گھنٹےمیں میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔ :D:D:D:D:D
 
میڈیا نے بابر اعظم اور ہمارے بالرز کو ضرورت سے زیادہ چڑھا رکھا تھا، جس میں اعتدال کی ضرورت تھی۔

ورلڈ کپ کے دوران بابر اعظم کو ہر طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ حالانکہ اس دوران اُنہیں ملکی حلقوں اور سابقہ کھلاڑیوں سے سپورٹ کی ضرورت تھی۔ ہمارا بورڈ بھی ایسا غیر پیشہ ورانہ ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران ہی اُنہیں ہٹانے کا ذکر ہوتا رہا اور متبادلات بھی پیش کیے جاتے رہے۔

یہ لوگ جو ساٹھ ساٹھ سال کے ہیں اور اپنے ساتھ کتنا تجربہ گنواتے ہیں، ان میں بہت معمولی سی معاملہ فہمی بھی نظر نہیں آتی۔
محمد احمد بھائی آپ نے میرے دل کی بات چھیڑدی ،پہلے تو اِس کا شکریہ قبول کریں۔
میرا کہنا یہ ہے کہ اِس وقت کھیلوں کی دنیا میں فٹ بال اور کرکٹ کا راج ہے۔فٹبال میں تو پاکستان کا دوردورتک اتاپتا نہیں ۔لیکن کرکٹ میں پاکستان کا نام اور ایک خاص مقام ہے ۔احمد بھائی جب ہماری ٹیم ورلڈ کپ جیسے معرکوں میں سرگرمِ عمل اور محوِ تگ وتاز ہوتی ہے تو کھلاڑی کی پرفامنس کا انحصار تو مدِ مقابل کی پر فامنس کی بنیاد پر ہوتا ہے یعنی اُس نے جس طرح بال کرائی اِس نے اُس کے مطابق اِسے ہٹ کیااور یہ فیصلہ میدان میں بجلی کی سی سرعت سے اِسے خود کرنا ہوتاہے جس کے لیے ایک عرصے سے جنگی بنیادوں پر مشقوں ،تربیتوں ، ریہرسلوں اور خودآزمائیوں کے بعد یہ میدان میں اُترتا ہے اور اپنا کھیل اپنے انداز میں پیش کرتا ہے ۔
مگر ایک اور بات بڑی اہم اور بہت ضروری ہے کہ اِس کا ذاتی کردارجس میں چلنا ، اُٹھنا بیٹھنا، بولنا، مسکراہٹ ، ہنسی ،دیکھنااور اثر لینا اور ردِ عمل دینا ، حرکات و سکنات وغیرہ سب ہی کچھ آجاتا ہے تو اِس میں بھی اِسے اعلیٰ درجے کے لوگوں کی رہنمائی ، تربیت ، اخذو اکتساب اور درس و تدریس کی ضرورت ہے کہ اِس نے میڈیا کے ذریعے پوری دنیا کو اپنے عمل سے کیا چیز دکھانی ہے اور باڈی لیگوئج سے کیاکیا کیا کہنا ہے کہ پوری دنیا پر اِس کا اِس کی قوم کا اور اِس کے ملک کا اچھا اثر پڑے ،یہ نہ ہوکہ:
یا عمر بھر کا شوق تھا یا اک نگاہ میں
دیدار کی کلیم کو حسرت نہیں رہی​
 
آخری تدوین:
Top