سروش

محفلین
پاکستان کو انگلینڈ سے 287 رنز سے جیتنا ہوگا۔اگر سیمی فائنل میں جانا ہے۔یا پھر 16 گیندوں میں انگلینڈ کا دیا ہوا اسکور پورا کرنا ہے۔
 

علی وقار

محفلین
پاکستان کو انگلینڈ سے 287 رنز سے جیتنا ہوگا۔اگر سیمی فائنل میں جانا ہے۔
یعنی کہ پہلے کھیلتے ہوئے 500 کے قریب رنز بنانے ہوں گے اور پھر بھی جیت کا امکان نہایت کم ہے۔ اور اگر بعد میں کھیلے تو؟ یہ بھی کہیں سے معلوم کر کے بتا دیں۔
 

سروش

محفلین
یعنی کہ 500 کے قریب رنز بنانے ہوں گے۔ اور اگر بعد میں کھیلے تو؟ یہ بھی کہیں سے معلوم کر کے بتا دیں۔
پاکستان کو انگلینڈ سے 287 رنز سے جیتنا ہوگا۔اگر سیمی فائنل میں جانا ہے۔یا پھر 16 گیندوں میں انگلینڈ کا دیا ہوا اسکور پورا کرنا ہے۔
 

علی وقار

محفلین
اگر سیمی فائنل میں جانا ہے۔یا پھر 16 گیندوں میں انگلینڈ کا دیا ہوا اسکور پورا کرنا ہے۔
یعنی کہ انگلستان کو تیس رنز میں آؤٹ کر لیا جائے تب کوئی چانس بنتا ہے۔
پس یہ طے ہوا کہ ہمیں ورلڈ ریکارڈ بنانا ہو گا ہر حوالے سے۔ پہلے کھیلیں یا بعد میں۔
آخری میچ کھیلنا اور دیکھنا ایک تکلف ہے، اور تکلیف ہی ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
چلیں اچھی بات ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوگیا ۔ ورنہ سیمی فائنل میں انڈیا کے ہاتھوں ایک بار پھر شکست مقدر بننی تھی ۔ :notworthy:
 

علی وقار

محفلین
صورت حال یہ بنی:
ماہرین شماریات کے مطابق، افغانستان کو نیوزی لینڈ کو رن ریٹ میں پیچھے چھوڑنے کے لیے اگلے میچ میں کم از کم 438 رنز سے جیتنا ضروری ہے۔ پاکستان کو کم از کم 287 رنز سے جیتنا ہو گا یا یہ کہ انگلستان کو باؤلنگ کروا کر پاکستان انہیں 150 تک محدود کر دے اور پھر بائیس گیندوں میں ہدف کا تعاقب کرے۔
 

علی وقار

محفلین
ہندوستان کے لیے سیمی فائنل میچ اب آسان نہ ہو گا، نیوزی لینڈ ایک سخت حریف ہے گو کہ اُن کی باؤلنگ میں زیادہ جان نہیں ہے۔
 

زیک

مسافر
گیندیں۔ نا ممکن تو نہیں ہے کیونکہ نو بالز ، وائیڈز بھی ہو سکتی ہیں کرکٹ میں۔
ہر بال پر چھکا مارا جائے تو 25 درکار ہوں گی۔ یہ کہاں سے ممکن ہے؟ یہ تو ایسے ہی ہے جیسے کہا جائے کہ میراتھن ریس 10 منٹ میں دوڑنا ممکن ہے کہ رفتار پھر بھی سپیڈ آف لائٹ سے کم ہو گی
 

علی وقار

محفلین
ہر بال پر چھکا مارا جائے تو 25 درکار ہوں گی۔ یہ کہاں سے ممکن ہے؟ یہ تو ایسے ہی ہے جیسے کہا جائے کہ میراتھن ریس 10 منٹ میں دوڑنا ممکن ہے کہ رفتار پھر بھی سپیڈ آف لائٹ سے کم ہو گی
ہم تو کئی امکانات تلاش کر سکتے ہیں مگر انگلستان والے نہ مانیں گے۔
 
Top