علی وقار

محفلین
اپ ڈیٹ:
انڈیا
بیس اوورز
150 رنز، ایک آؤٹ

چار سو تو صاف بنتے نظر آ رہے ہیں اگر کیویز نے کوئی کمال نہ دکھایا تو۔
 

علی وقار

محفلین
کوہلی کی سنچری مکمل مگر انڈیا نے گزشتہ دس اوورز میں قدرے سست رفتاری سے رنز بنائے ہیں۔ یہ ویرات کی 50 ویں سنچری تھی اور انہوں نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے، اور وہ بھی، ورلڈ کپ سیمی فائنل جیسے بڑے میچ میں۔ آخری آٹھ اوورز میں انڈیا کی کوشش 400 کے جادوئی اسکور پر ہو گی جب کہ نیوزی لینڈ انہیں 360 تک محدود رکھنا چاہے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
انڈیا کی اننگ کا اختتام 4 وکٹوں کے نقصان پر 397 اسکور۔
نیوزی لینڈ کو 398 اسکور کا پہاڑ جیسا ہدف
 

علی وقار

محفلین
بھارت نے جناتی ٹوٹل بنا لیا ہے مگر کیویز بھی کسی سے کم نہیں۔ انڈین بولرز کو ابتدا میں وکٹیں نہ ملیں تو میچ دلچسپ اور سنسنی خیز بھی ثابت ہو سکتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یا تو نیوزی لینڈ نے آج بڑی بے دلی سے کھیلا ہے یا پھر انڈیا نے غیر معمولی اننگ کھیلی ہے۔

انڈیا نے اپنی اننگ میں 30 چوکے اور 19 چھکے لگائے۔
دو کھلاڑیوں نے سنچری بنائی، گل پہلے ریٹائرڈ ہرٹ ہوا پھر دوبارہ میدان میں آیا اور 80 اسکور ناٹ آؤٹ رہا۔
روہت شرما کی ایک یادگار اننگ کھیلنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا کہ صرف 47 اسکور بنا کر کیچ آؤٹ ہوا۔

نیوزی لینڈ کے واحد گیند باز Tim Southee نے 10 اوور میں 10 کی اوسط سے 100 اسکور دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ایک وکٹ Trent Boult کو 10 اوورز میں 86 اسکور کے عوض ملی۔
 

علی وقار

محفلین
یا تو نیوزی لینڈ نے آج بڑی بے دلی سے کھیلا ہے یا پر انڈیا نے غیر معمولی اننگ کھیلی ہے۔

انڈیا نے اپنی اننگ میں 30 چوکے اور 19 چھکے لگائے۔
دو کھلاڑیوں نے سنچری بنائی، گل پہلے ریٹائرڈ ہرٹ ہوا پھر دوبارہ میدان میں آیا اور 80 اسکور ناٹ آؤٹ رہا۔
روہت شرما کی ایک یادگار اننگ کھیلنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا کہ صرف 47 اسکور بنا کر کیچ آؤٹ ہوا۔
شمشاد بھائی، بیٹنگ پچ ہے، تین سو رنز تو مذاق میں بن سکتے ہیں، اس کے بعد نیوزی لینڈ کی ہمت ہو گی کہ کہاں تک جاتا ہے۔ چار سو کے قریب رنز تو خیر بالکل بھی بنانا آسان نہیں اور وہ بھی اس میچ میں تاہم چونکہ کیویز پریشر کم لیتے ہیں، اس لیے ممکن ہے کہ وہ میچ اپنے حق میں بنا لیں بالخصوص انڈیا کے ابتدائی باؤلرز کی باؤلنگ سے کافی حد تک میچ کی سمت واضح ہو جائے گی۔ بمرا نے اب تک نا قابل یقین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ دیکھتے ہیں، آج بھی وہ بلے بازوں کو تنگ کر پاتے ہیں یا نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
30 کے مجموعی اسکور پر کیویز کی پہلی وکٹ گر گئی۔
Devon Conway c †Rahul b Mohammed Shami 13 (15b 3x4 0x6) SR: 86.66
Current RR: 5.80
• Required RR: 8.20
 
صورتحال نیوزی لینڈ کے حق میں بڑی گھمبیر ہے اور یہ گھمبیرتر ہوجائے گی اگر ابتدائی اوورز میں ایک دواور وکٹس جگہ پر نہ ٹھہریں۔پہلی وکٹ تو خیر سے 30 رنز پر دو ر جاپڑی ہے ، آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا:
ہجومِ شوق کا بس قصہ مختصر۔ یہ ہے
کہ میں جو چاہتا ہوں وہ کہانہیں جاتا
زبان دل کی حقیقت کو کیا بیاں کرتی
کسی کا حال کسی سے کہا ۔نہیں جاتا​
 

شمشاد

لائبریرین
39 کے مجموعی اسکور پر کیویز کی دوسری وکٹ گر گئی۔
Rachin Ravindra c †Rahul b Mohammed Shami 13 (22b 3x4 0x6) SR: 59.09
Current RR: 5.08
• Required RR: 8.48
 
نیوزی لینڈ ٹیم اِسی پامردی کو شعار بنائے رہے اور توقع ہے کہ وہ اُس پہاڑ کو سرکر لے گی جو بھارت نے فائنل اور نیوزی لینڈ کے بیچ اُٹھا کر بنایا ہے یا بنا کر اُٹھایا ہے ۔ جی ہاں بابر اعظم تینوں فارمیٹس سے بحیثیت کیپٹن مستعفیٰ ہوگئے ہیں اور نئے کیپٹن کے لیے میرے خیال میں شان مسعود اور شاہین آفریدی کے نام زیرغور ہیں ، واللہ اعلم بالصواب۔
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
بابر اعظم کی کپتانی ورلڈ کپ میں کچھ خاص نہ رہی تاہم مجموعی حوالے سے اُن کا دور اچھا رہا۔ بہتر ہو گا کہ ہر فارمیٹ کے لیے الگ کپتان بنا دیا جائے تاکہ کوئی کھلاڑی کپتان بن کر خود کو ہوا میں اڑتا ہوا محسوس نہ کرے۔ ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کوئی کھلاڑی بظاہر اس قابل نہیں کہ اُسے تینوں فارمیٹ میں کپتان بنا دیا جائے۔
 
Top