علی وقار

محفلین
بظاہر اگلے دو اوورز میں نیوزی لینڈ بہت زیادہ رنز بنانے کی کوشش کرے گا کیونکہ اب گیم ان کے ہاتھ سے نکلتی جا رہی ہے۔
 
تاکہ کوئی کھلاڑی کپتان بن کر خود کو ہوا میں اڑتا ہوا محسوس نہ کرے
اس کے لیے شخصیت ساز کوچز بھی ہمیں اور دنیا کی ہر ٹیم کو درکار ہیں ۔ ہوا میں اُڑان بھرنے کا مرض ایک ہمارے کھلاڑیوں کو ہی نہیں ، بنظرِ غائر مشاہدہ فرمائیں اور دیدۂ انصاف سے دیکھیں تو اِس مرض سے کوئی بھی ٹیم مبرا و مصفا نہ پاویں گے :
نظر ہو خواہ کتنی ہی۔ حقائق آشنا پھر بھی
ہجومِ کشمکش میں آدمی گھبراہی جاتا ہے​
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
انڈیا کو جلد از جلد اس پارٹنر شپ کو توڑنا ہو گا وگرنہ اسکور کے حوالے سے دو تین بڑے اوورز ان بلے بازوں کو مل گئے تو میچ کا نقشا بدل جائے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
220 کے مجموعی اسکور پر کیویز کی تیسری وکٹ گر گئی۔
Kane Williamson c Yadav b Mohammed Shami 69 (73b 8x4 1x6) SR: 94.52
Current RR: 6.80
• Required RR: 10.07
• Last 5 ov (RR): 40/1 (8.00)
 
108گیندوں پر 184 رنز نیوزی لینڈ کی ضرورت ہے
انڈیا کو جلد از جلد اس پارٹنر شپ کو توڑنا ہو گا وگرنہ اسکور کے حوالے سے دو تین بڑے اوورز ان بلے بازوں کو مل گئے تو میچ کا نقشا بدل جائے گا۔
لیجیے تین کھلاڑی نیوزی لینڈ کے پویلین پہنچ گئے مگر وقار بھائی میرا خیال ہے نیوزی لینڈ اپنی وکٹیں بچانے کے چکر میں جتنا فاسٹ کھیلنا چاہیے ، نہیں کھیل رہا ۔۔۔۔لیجیے ایک اور صاحب پچ کو داغِ مفارقت دے گئے ، اب تو کچھ کہنے سننے کی جا ہی نہ رہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میچ نیوزی لینڈ کا ہوتا تو نظر نہیں آتا ، واللہ اعلم بالصواب۔
 
شمشاد

لائبریرین
220 پر ہی کیویز نے اپنی چوتھی وکٹ بھی گنوا دی۔
Tom Latham lbw b Mohammed Shami 0 (2b 0x4 0x6) SR: 0
Current RR: 6.73
• Required RR: 10.26
• Last 5 ov (RR): 40/2 (8.00)

شامی تو آج کا میچ آف دی مین ہو جائے گا۔
 
علی وقار

محفلین
108گیندوں پر 184 رنز نیوزی لینڈ کی ضرورت ہے

لیجیے تین کھلاڑی نیوزی لینڈ کے پویلین پہنچ گئے مگر وقار بھائی میرا خیال ہے نیوزی لینڈ اپنی وکٹیں بچانے کے چکر میں جتنا فاسٹ کھیلنا چاہیے ، نہیں کھیل رہا ۔۔۔۔لیجیے ایک اور صاحب پچ کو داغِ مفارقت دے گئے ، اب تو کچھ کہنے سننے کی جا ہی نہ رہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسکور بھی بہت زیادہ ہے سیمی فائنل کے لحاظ سے شکیل بھائی۔
 
علی وقار

محفلین
108گیندوں پر 184 رنز نیوزی لینڈ کی ضرورت ہے

لیجیے تین کھلاڑی نیوزی لینڈ کے پویلین پہنچ گئے مگر وقار بھائی میرا خیال ہے نیوزی لینڈ اپنی وکٹیں بچانے کے چکر میں جتنا فاسٹ کھیلنا چاہیے ، نہیں کھیل رہا ۔۔۔۔لیجیے ایک اور صاحب پچ کو داغِ مفارقت دے گئے ، اب تو کچھ کہنے سننے کی جا ہی نہ رہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میچ نیوزی لینڈ کا ہوتا تو نظر نہیں آتا ، واللہ اعلم بالصواب۔
میچ تو اب بھی نیوزی لینڈ کا ہو سکتا ہے، بس مچل کو میکسویل بننا ہو گا۔
 
علی وقار

محفلین
کپتانی کا فرق دیکھنا ہو تو تازہ مثال دیکھیے۔ مچل اَن فِٹ ہے تو اسے جھکنے میں ایشو آ رہا ہے تو روہت نے فیلڈ اس حساب سے سیٹ کی ہے کہ مچل کو ہٹ لگانے میں مشکل محسوس ہو رہی ہے اور سراج نے چاروں گیندیں اسی ایک پوزیشن پر کی ہیں، یعنی قدرے وائیڈ، بلے سے دور۔ اور چار گیندوں پر مچل ایک رن بنا پائے۔ وگرنہ جس فارم میں مچل ہے، اگر یہ چار گیندیں بلے پر ملتیں تو ممکن ہے کہ وہ دس پندرہ رن بنا جاتے۔
بلا شبہ کپتان بننے کے لیے ایسی اہلیتوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
 
Top