شمشاد

لائبریرین
24 کے مجموعی اسکور پر جنوبی افریقہ کی چوتھی وکٹ گر گئی۔
Rassie van der Dussen c Smith b Hazlewood 6 (31b 0x4 0x6) SR: 19.35
 
شمشاد

لائبریرین
جنوبی افریقہ والے آج کا میچ کھیل کر تکلف ہی کر رہے ہیں۔ بندہ پوچھے بھئی تم ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کا سیمی فائنل کھیل رہے ہو کہ کوئی گلی محلے کا میچ کھیل رہے ہو۔
 
علی وقار

محفلین
گویا انڈیا آسٹریلیا کا فائنل میں ٹاکرا ہونے کا امکان ہے۔
آسٹریلیا کی ٹیم سات مرتبہ ورلڈ کپ میں پہنچی ہے اور پانچ مرتبہ ورلڈ کپ ٹائٹل جیتا۔
انڈیا کی ٹیم تین مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میچ تک پہنچی ہے اور دو مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
گویا انڈیا آسٹریلیا کا فائنل میں ٹاکرا ہونے کا امکان ہے۔
آسٹریلیا کی ٹیم سات مرتبہ ورلڈ کپ میں پہنچی ہے اور پانچ مرتبہ ورلڈ کپ ٹائٹل جیتا۔
انڈیا کی ٹیم تین مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میچ تک پہنچی ہے اور دو مرتبہ ورلڈ کپ کا اعزاز حاصل کیا۔
یہ بتائیے کہ میکسویل کی ٹانگ صحیح ہوئی ؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اگر فائنل جیتنے والی ٹیم کا ابھی سے اعلان کر دیا جائے تو سارا سسپنس ختم ہو جائے گا۔
چلو پھر ٹانگ ٹھیک ہونے کی خوشی میں دھاگے میں شریک محفلین کے تجسس کے پیش نظر تھوڑ اسا سسپنس کم کر دیتے ہیں ۔

فائنل جیتنے والی ٹیم انڈیا یا اسٹریلیا میں سے کوئی ہوسکتی ہے ۔
 
علی وقار

محفلین
ازمنہء قدیم میں سینتیس اوورز میں 141 پر چھ آؤٹ ہو جاتے تب بھی اسے زیادہ بری کارکردگی شمار نہ کیا جاتا تھا اس لیے جنوبی افریقہ کے پاس اب بھی موقع ہے کہ اسکور کو 210 یا 220 تک لے جائے، شاید پھر کوئی آؤٹ سائیڈ چانس بن جائے کیونکہ آسٹریلیا کی افغانستان کے خلاف کارکردگی کو سامنے رکھا جائے تو اس نے محض 91 پر 7 وکٹیں گنوا دی تھیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
172 کے مجموعی اسکور پر جنوبی افریقہ کی 7ویں وکٹ گر گئی۔
Gerald Coetzee c †Inglis b Cummins 19 (39b 2x4 0x6) SR: 48.71
 
شمشاد

لائبریرین
ازمنہء قدیم میں سینتیس اوورز میں 141 پر چھ آؤٹ ہو جاتے تب بھی اسے زیادہ بری کارکردگی شمار نہ کیا جاتا تھا اس لیے جنوبی افریقہ کے پاس اب بھی موقع ہے کہ اسکور کو 210 یا 220 تک لے جائے، شاید پھر کوئی آؤٹ سائیڈ چانس بن جائے کیونکہ آسٹریلیا کی افغانستان کے خلاف کارکردگی کو سامنے رکھا جائے تو اس نے محض 91 پر 7 وکٹیں گنوا دی تھیں۔
پھر اکیلے میکس ویل نے 201 اسکور کا اضافہ کر دیا تھا۔
 
Top