علی وقار

محفلین
آج ہے فائنل، ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا۔ ٹاس ہونے کو ہے! آسمان صاف ہے اور میچ میں بارش کے امکانات ندارد ہیں۔ دیکھتے ہیں کہ انڈیا تیسری مرتبہ ورلڈ کپ جیتے گا یا آسٹریلیا چھٹی مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کرے گا۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
05 اکتوبر 2023 سے انڈیا کے شہر احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم سے شروع ہونے والا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کا عالمی مقابلہ، اس مقابلے کے 47 میچ کھیلے جا چکے ہیں اور آج اس مقابلے کا 48واں اور آخری میچ انڈیا کے شہر احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا ہے۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
76 کے مجموعی اسکور پر انڈیا کی دوسری وکٹ گر گئی۔
Rohit Sharma c Head b Maxwell 47 (31b 4x4 3x6) SR: 151.61

روہت کے ساتھ پھر وہی ہوا، جو پچھلے میچ میں ہوا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
انڈیا نے پہلے پاور پلے میں 8 کی اوسط سے 80 اسکور بنائے ہیں۔

پچھلی دفعہ انہوں نے 84 بنائے تھے۔
 

علی وقار

محفلین
روہت میچ کو آسٹریلیا سے بہت دُور لیے جا رہے تھے کہ ان کا ایک مشکل کیچ پکڑ لیا گیا۔ اب کوہلی کو چارج سنبھالنا ہو گا جب تین وکٹیں گر گئی ہیں۔ انڈیا کے مڈل آرڈر کا صحیح معنوں میں امتحان ورلڈ کپ میں شاید پہلی بار ہو گا۔
 
Top