بشیر بدر دل میں اک تصویر چھپی تھی آن بسی ہے آنکھوں میں - بشیر بدر بھوپالی

کاشفی

محفلین
غزل
(بشیر بدر بھوپالی)
دل میں اک تصویر چھپی تھی آن بسی ہے آنکھوں میں
شاید ہم نے آج غزل سی بات لکھی ہے آنکھوں میں

جیسے اک ہریجن لڑکی مندر کے دروازے پر
شام دیوں کی تھال سجائے جھانک رہی ہے آنکھوں میں

اس رومال کو کام میں لاؤ اپنی پلکیں صاف کرو
میلا میلا چاند نہیں ہے دھول جمی ہے آنکھوں میں

پڑھتا جا یہ منظر نامہ زرد عظیم پہاڑوں کا
دھوپ کھلی پلکوں کے اوپر، برف جمی ہے آنکھوں میں

میں نے اک ناول لکھا ہے آنے والی صبح کے نام
کتنی راتوں کا جاگا ہوں نیند بھری ہے آنکھوں میں

ہریجن لڑکی - میرے مطابق سیم لائک نرجیرا، تیرے نام رادھے موہن والی لڑکی کی طرح لڑکی۔
لیکن یہ لفظ یہاں پر ہندو مذہب کے دیوتا ہری یعنی وشنو یعنی کرشنا یعنی رام کے چائلڈ کے طور پر استعمال ہوا ہے۔
 
آخری تدوین:

فہد اشرف

محفلین
ہریجن لفظ کا استعمال مہاتما گاندھی جی نے سماجی طور پر اچھوت سمجھے جانے والے نیچی ذات و طبقے کے لوگوں کے لیے کیا تھا، انہیں مندر وغیرہ میں جانے کی اجازت نہیں ہوتی تھی۔ ذات پات کی برائی کے خلاف گاندھی جی نے "ہریجن" نام کا اخبار بھی نکالا تھا۔
 
محمد وارث

لائبریرین

اب ان کو "دَلت" کہتے ہیں شاید۔
 
Top